سورت ۹۷، مکی، ۵ آیات، ۳۰ الفاظ
سورہ القدر لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ القدر («شب قدر») قرآن کی ۹۷ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۵ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
سُورَةُ القدر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ١
۱. ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ ٢
۲. اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ ٣
۳. شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ ٤
۴. اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ ٥
۵. یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔