حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ العلق

سورت ۹۶، مکی، ۱۹ آیات، ۷۲ الفاظ

سورہ العلق لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ العلق («جما ہوا خون») قرآن کی ۹۶ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۹ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ العلق

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ١

۱. (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

اس آیت کے مادے: ق ر أ س م و ر ب ب خ ل ق

خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ٢

۲. جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

اس آیت کے مادے: خ ل ق أ ن س

اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ٣

۳. پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

اس آیت کے مادے: ق ر أ ر ب ب ك ر م

الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ٤

۴. جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

اس آیت کے مادے: ع ل م

عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ٥

۵. اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

اس آیت کے مادے: ع ل م أ ن س

كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ ٦

۶. مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

اس آیت کے مادے: أ ن س ط غ ي

أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ ٧

۷. جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي غ ن ي

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ ٨

۸. کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب ر ج ع

أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ ٩

۹. بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي ن ه ي

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ ١٠

۱۰. (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

اس آیت کے مادے: ع ب د ص ل و

أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ ١١

۱۱. بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

اس آیت کے مادے: ر أ ي ك و ن ه د ي

أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ ١٢

۱۲. یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

اس آیت کے مادے: أ م ر و ق ي

أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ١٣

۱۳. اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

اس آیت کے مادے: ر أ ي ك ذ ب و ل ي

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ ١٤

۱۴. کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

اس آیت کے مادے: ع ل م أ ل ه ر أ ي

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ ١٥

۱۵. دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

اس آیت کے مادے: ن ه ي

نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ١٦

۱۶. یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

اس آیت کے مادے: ك ذ ب خ ط أ

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ ١٧

۱۷. تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

اس آیت کے مادے: د ع و ن د ي

سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ١٨

۱۸. ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

اس آیت کے مادے: د ع و

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ١٩

۱۹. دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

اس آیت کے مادے: ط و ع س ج د ق ر ب

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔