صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ه د ي
قرآن میں ۳۱۶ بار · ۱۱ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۲۵
قرآنی مادہ ه د ي h-d-y
مادہ ه د ي ([h-d-y]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۳۱۶ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ هَدَى ہے، جس کا مطلب «ہدایت دیتا» ہے اور یہ ۱۴۴ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| هَدَى | hadaa | ہدایت دیتا · رہنمائی کرتا | ۱۴۴ | |
| هُدًى | hudana | ہدایت · جو ہدایت | ۸۵ | |
| اهْتَدَى | ahtadaa | ہدایت پائی · وہ ہدایت پاگئے | ۴۰ | |
| مُهْتَدي | muhtady | ہدایت پانے · ہدایت پانے والے | ۱۷ | |
| هَدْي | hady | قربانی · قربانی کے جانور | ۷ | |
| أَهْدَى | ahdaa | زیادہ ہدایت یافتہ · زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو | ۷ | |
| هاد | haad | ہدایت دینے والا · ہادی ہوتا | ۷ | |
| هادِي | haadii | کوئی ہدایت دینے والا · ہدایت دینے والا | ۳ | |
| مُهْتَد | muhtad | ہدایت پانے والا · ہدایت یافتہ | ۳ | |
| هَدِيَّة | hadiyya | ایک ہدیہ · ہدیے کے ساتھ | ۲ | |
| مُهْتَدِي | muhtadii | ہدایت پانے والا | ۱ |
قرآن سے مثالیں
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ٦
اهْدِنَا ih'dinā · دکھا ہم کو
ہم کو سیدھے رستے چلا (سورہ فاتحہ، آیت ۶)
إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي أَن يَضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيرًا وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفَاسِقِينَ ٢٦
وَيَهْدِي wayahdī · اورہدایت دیتا ہے
الله اس بات سے عار نہیں کرتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی چیز (مثلاً مکھی مکڑی وغیرہ) کی مثال بیان فرمائے۔ جو مومن ہیں، وہ یقین کرتے ہیں وہ ان کے پروردگار کی طرف سے سچ ہے اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس مثال سے خدا کی مراد ہی کیا ہے۔ اس سے (خدا) بہتوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے اور گمراہ بھی کرتا تو نافرمانوں ہی کو (سورہ البقرة، آیت ۲۶)
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ٢
هُدًى hudan · ہدایت ہے
یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے (سورہ البقرة، آیت ۲)
وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ٥٣
تَهْتَدُونَ tahtadūna · تم ہدایت پا جاؤ
اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور معجزے عنایت کئے، تاکہ تم ہدایت حاصل کرو (سورہ البقرة، آیت ۵۳)
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ ١٦
مُهْتَدِينَ muh'tadīna · ہدایت پانے والے
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت چھوڑ کر گمراہی خریدی، تو نہ تو ان کی تجارت ہی نے کچھ نفع دیا اور نہ وہ ہدایت یاب ہی ہوئے (سورہ البقرة، آیت ۱۶)
وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ١٩٦
الْهَدْيِ l-hadyi · قربانی
اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے (سورہ البقرة، آیت ۱۹۶)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ البقرة · ۳۴ بار
- سورہ الأنعام · ۲۷ بار
- سورہ الأعراف · ۱۹ بار
- سورہ النحل · ۱۴ بار
- سورہ المائدة · ۱۳ بار
- سورہ يونس · ۱۲ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔