حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ التين

سورت ۹۵، مکی، ۸ آیات، ۳۴ الفاظ

سورہ التين لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ التين («انجیر») قرآن کی ۹۵ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۸ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ التين

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ ١

۱. انجیر کی قسم اور زیتون کی

وَطُورِ سِينِينَ ٢

۲. اور طور سینین کی

اس آیت کے مادے: ط و ر

وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ ٣

۳. اور اس امن والے شہر کی

اس آیت کے مادے: ب ل د أ م ن

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ٤

۴. کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق أ ن س ح س ن ق و م

ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ ٥

۵. پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا

اس آیت کے مادے: ر د د س ف ل

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ٦

۶. مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے

اس آیت کے مادے: أ م ن ع م ل ص ل ح أ ج ر غ ي ر م ن ن

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ ٧

۷. تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ب ع د د ي ن

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ ٨

۸. کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟

اس آیت کے مادے: ل ي س أ ل ه ح ك م

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔