سورت ۹۹، مدنی، ۸ آیات، ۳۶ الفاظ
سورہ الزلزلة لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ الزلزلة («زلزلہ») قرآن کی ۹۹ویں سورت ہے اور مدینہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۸ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
سُورَةُ الزلزلة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ١
۱. جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
اس آیت کے مادے: أ ر ض
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ٢
۲. اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا ٣
۳. اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ٤
۴. اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ٥
۵. کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا )
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ ٦
۶. اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ ٧
۷. تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ٨
۸. اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔