حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ العاديات

سورت ۱۰۰، مکی، ۱۱ آیات، ۴۰ الفاظ

سورہ العاديات لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ العاديات («دوڑنے والے گھوڑے») قرآن کی ۱۰۰ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۱ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ العاديات

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ١

۱. ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

اس آیت کے مادے: ع د و

فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا ٢

۲. پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

اس آیت کے مادے: و ر ي

فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا ٣

۳. پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

اس آیت کے مادے: غ ي ر ص ب ح

فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ٤

۴. پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ٥

۵. پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

اس آیت کے مادے: ج م ع

إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ ٦

۶. کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

اس آیت کے مادے: أ ن س ر ب ب

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ ٧

۷. اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

اس آیت کے مادے: ش ه د

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ٨

۸. وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

اس آیت کے مادے: ح ب ب خ ي ر ش د د

أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ ٩

۹. کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ع ل م

وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ١٠

۱۰. اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ص د ر

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ ١١

۱۱. بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

اس آیت کے مادے: ر ب ب ي و م خ ب ر

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔