سورت ۱۰۱، مکی، ۱۱ آیات، ۳۶ الفاظ
سورہ القارعة لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ القارعة («کھڑکھڑاہٹ») قرآن کی ۱۰۱ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۱ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
سُورَةُ القارعة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الْقَارِعَةُ ١
۱. کھڑ کھڑانے والی
مَا الْقَارِعَةُ ٢
۲. کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ ٣
۳. اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
اس آیت کے مادے: د ر ي
يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ ٤
۴. (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ ٥
۵. اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ ٦
۶. تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ٧
۷. وہ دل پسند عیش میں ہو گا
اس آیت کے مادے: ر ض و
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ ٨
۸. اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ ٩
۹. اس کا مرجع ہاویہ ہے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ ١٠
۱۰. اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
اس آیت کے مادے: د ر ي
نَارٌ حَامِيَةٌ ١١
۱۱. دہکتی ہوئی آگ ہے
اس آیت کے مادے: ن و ر
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔