صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ر ض و
قرآن میں ۷۳ بار · ۱۱ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۱۴۸
قرآنی مادہ ر ض و r-ḍ-w
مادہ ر ض و ([r-ḍ-w]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۷۳ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ رَضِيَ ہے، جس کا مطلب «وہ راضی ہوگئے» ہے اور یہ ۳۸ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| رَضِيَ | raḍiya | وہ راضی ہوگئے · راضی ہوگیا | ۳۸ | |
| رِضْوان | riḍwaan | رضامندی · رضا | ۱۳ | |
| مَرْضات | marḍaat | رضا · مرضی۔ رضامندی | ۵ | |
| راضِيَة | raaḍiya | دل پسند · راضی ہوں گے | ۴ | |
| يُرْضُ | yurḍu | وہ راضی کرتے ہیں تم · تاکہ راضی کریں تم | ۳ | |
| ارْتَضَى | artaḍaa | وہ راضی ہوجائے · اس نے پسند کیا | ۳ | |
| تَراضَ | taraaḍa | وہ باہم رضا مند ہوجائیں · ہم رضا مند ہوئے | ۲ | |
| تَراض | taraaḍ | باہم رضا مندی | ۲ | |
| رَضِيّ | raḍiyy | پسندیدہ | ۱ | |
| مَرْضِيّ | marḍiyy | پسندیدہ | ۱ | |
| مَرْضِيَّة | marḍiyya | پسندیدہ/ خوشی | ۱ |
قرآن سے مثالیں
وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ ١٢٠
تَرْضَىٰ tarḍā · راضی ہوں گے
اور تم سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو۔ (ان سے) کہہ دو کہ خدا کی ہدایت (یعنی دین اسلام) ہی ہدایت ہے۔ اور (اے پیغمبر) اگر تم اپنے پاس علم (یعنی وحی خدا) کے آ جانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو (عذاب) خدا سے (بچانے والا) نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی مددگار (سورہ البقرة، آیت ۱۲۰)
قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ وَإِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ ١٤٤
تَرْضَاهَا tarḍāhā · آپ راضی ہوجائیں جس سے
(اے محمدﷺ) ہم تمہارا آسمان کی طرف منہ پھیر پھیر کر دیکھنا دیکھ رہے ہیں۔ سو ہم تم کو اسی قبلے کی طرف جس کو تم پسند کرتے ہو، منہ کرنے کا حکم دیں گے تو اپنا منہ مسجد حرام (یعنی خانہٴ کعبہ) کی طرف پھیر لو۔ اور تم لوگ جہاں ہوا کرو، (نماز پڑھنے کے وقت) اسی مسجد کی طرف منہ کر لیا کرو۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے، وہ خوب جانتے ہیں کہ (نیا قبلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں، خدا ان سے بے خبر نہیں (سورہ البقرة، آیت ۱۴۴)
قُلْ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيْرٍ مِّن ذَٰلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ١٥
وَرِضْوَانٌ wariḍ'wānun · اور رضامندی ہے
(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لیے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے (سورہ آل عمران، آیت ۱۵)
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ ٢٠٧
مَرْضَاتِ marḍāti · رضا
اور کوئی شخص ایسا ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں پر بہت مہربان ہے (سورہ البقرة، آیت ۲۰۷)
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ٢١
رَّاضِيَةٍ rāḍiyatin · دل پسند
پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا (سورہ الحاقة، آیت ۲۱)
كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُم بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبَىٰ قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ ٨
يُرْضُونَكُم yur'ḍūnakum · وہ راضی کرتے ہیں تم کو
(بھلا ان سے عہد) کیونکر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا۔ یہ منہ سے تو تمہیں خوش کر دیتے ہیں لیکن ان کے دل (ان باتوں کو) قبول نہیں کرتے۔ اور ان میں اکثر نافرمان ہیں (سورہ التوبة، آیت ۸)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ التوبة · ۱۸ بار
- سورہ البقرة · ۷ بار
- سورہ المائدة · ۵ بار
- سورہ النساء · ۴ بار
- سورہ طه · ۳ بار
- سورہ آل عمران · ۳ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔