حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الحاقة

سورت ۶۹، مکی، ۵۲ آیات، ۲۵۸ الفاظ

سورہ الحاقة لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الحاقة («حق ہونے والی») قرآن کی ۶۹ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۵۲ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الحاقة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الْحَاقَّةُ ١

۱. سچ مچ ہونے والی

اس آیت کے مادے: ح ق ق

مَا الْحَاقَّةُ ٢

۲. وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

اس آیت کے مادے: ح ق ق

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ ٣

۳. اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

اس آیت کے مادے: د ر ي ح ق ق

كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ ٤

۴. کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ع و د

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ ٥

۵. سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے

اس آیت کے مادے: ه ل ك ط غ ي

وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ ٦

۶. رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

اس آیت کے مادے: ع و د ه ل ك ر و ح ع ت و

سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ ٧

۷. خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

اس آیت کے مادے: س خ ر س ب ع ل ي ل ث م ن ي و م ر أ ي ق و م ع ج ز ن خ ل

فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ ٨

۸. بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟

اس آیت کے مادے: ر أ ي ب ق ي

وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ ٩

۹. اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ج ي أ ق ب ل أ ف ك خ ط أ

فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً ١٠

۱۰. انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

اس آیت کے مادے: ع ص ي ر س ل ر ب ب أ خ ذ ر ب و

إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ ١١

۱۱. جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں )کو کشتی میں سوار کرلیا

اس آیت کے مادے: ط غ ي م و ه ح م ل ج ر ي

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ ١٢

۱۲. تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں

اس آیت کے مادے: ج ع ل ذ ك ر أ ذ ن

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ ١٣

۱۳. تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی

اس آیت کے مادے: ن ف خ ص و ر و ح د

وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ١٤

۱۴. اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ح م ل أ ر ض ج ب ل و ح د

فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ١٥

۱۵. تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی

اس آیت کے مادے: ي و م و ق ع

وَانشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ١٦

۱۶. اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا

اس آیت کے مادے: ش ق ق س م و ي و م

وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ١٧

۱۷. اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے

اس آیت کے مادے: م ل ك ر ج و ح م ل ع ر ش ر ب ب ف و ق ي و م ث م ن

يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ ١٨

۱۸. اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی

اس آیت کے مادے: ي و م ع ر ض خ ف ي

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ ١٩

۱۹. تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

اس آیت کے مادے: أ ت ي ك ت ب ي م ن ق و ل ق ر أ

إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ ٢٠

۲۰. مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا

اس آیت کے مادے: ظ ن ن ل ق ي ح س ب

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ٢١

۲۱. پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا

اس آیت کے مادے: ر ض و

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ٢٢

۲۲. (یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں

اس آیت کے مادے: ج ن ن ع ل و

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ٢٣

۲۳. جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے

اس آیت کے مادے: د ن و

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ ٢٤

۲۴. جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

اس آیت کے مادے: أ ك ل ش ر ب ي و م خ ل و

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ٢٥

۲۵. اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا

اس آیت کے مادے: أ ت ي ك ت ب ش م ل ق و ل

وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ٢٦

۲۶. اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے

اس آیت کے مادے: د ر ي ح س ب

يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ ٢٧

۲۷. اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی

اس آیت کے مادے: ك و ن ق ض ي

مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ٢٨

۲۸. آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا

اس آیت کے مادے: غ ن ي م و ل

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ ٢٩

۲۹. (ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی

اس آیت کے مادے: ه ل ك س ل ط

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ٣٠

۳۰. (حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو

اس آیت کے مادے: أ خ ذ غ ل ل

ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ٣١

۳۱. پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

اس آیت کے مادے: ج ح م ص ل ي

ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ٣٢

۳۲. پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

اس آیت کے مادے: س ب ع س ل ك

إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ ٣٣

۳۳. یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا

اس آیت کے مادے: ك و ن أ م ن أ ل ه ع ظ م

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ ٣٤

۳۴. اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا

اس آیت کے مادے: ط ع م س ك ن

فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ ٣٥

۳۵. سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

اس آیت کے مادے: ل ي س ي و م ح م م

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ٣٦

۳۶. اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

اس آیت کے مادے: ط ع م

لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ ٣٧

۳۷. جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

اس آیت کے مادے: أ ك ل خ ط أ

فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ٣٨

۳۸. تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

اس آیت کے مادے: ق س م ب ص ر

وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ٣٩

۳۹. اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

اس آیت کے مادے: ب ص ر

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ٤٠

۴۰. کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل ك ر م

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ ٤١

۴۱. اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

اس آیت کے مادے: ق و ل ش ع ر ق ل ل أ م ن

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ٤٢

۴۲. اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

اس آیت کے مادے: ق و ل ق ل ل ذ ك ر

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ٤٣

۴۳. یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

اس آیت کے مادے: ن ز ل ر ب ب ع ل م

وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ ٤٤

۴۴. اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ع ض

لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ٤٥

۴۵. تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

اس آیت کے مادے: أ خ ذ ي م ن

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ ٤٦

۴۶. پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

اس آیت کے مادے: ق ط ع

فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ ٤٧

۴۷. پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

اس آیت کے مادے: أ ح د

وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ٤٨

۴۸. اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر و ق ي

وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ٤٩

۴۹. اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ع ل م ك ذ ب

وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ ٥٠

۵۰. نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

اس آیت کے مادے: ح س ر ك ف ر

وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ ٥١

۵۱. اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

اس آیت کے مادے: ح ق ق ي ق ن

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٥٢

۵۲. سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

اس آیت کے مادے: س ب ح س م و ر ب ب ع ظ م

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔