صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ه ل ك
قرآن میں ۶۸ بار · ۸ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۱۶۲
قرآنی مادہ ه ل ك h-l-k
مادہ ه ل ك ([h-l-k]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۶۸ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ أَهْلَكَ ہے، جس کا مطلب «ہلاک کیا ہم نے» ہے اور یہ ۵۱ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| أَهْلَكَ | ahlaka | ہلاک کیا ہم نے · ہلاک کیں ہم نے | ۵۱ | |
| هَلَكَ | halaka | فوت ہوجائے · تاکہ ہلاک کردے | ۵ | |
| مُهْلِك | muhlik | ہلاک کرنے والے · ہلاک کرنے والا | ۵ | |
| هالِك | haalik | ہلاک ہونے · ہلاک ہونے والی | ۲ | |
| مَهْلِك | mahlik | ان کی ہلاکت کے لئے · ہلاکت کے وقت۔ جگہ | ۲ | |
| تَهْلُكَة | tahluka | ہلاکت کے۔ | ۱ | |
| مُهْلَك | muhlak | ہلاک ہونے | ۱ | |
| مُهْلِكِي | muhlikii | ہلاک کرنے والے | ۱ |
قرآن سے مثالیں
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ ٢٠٥
وَيُهْلِكَ wayuh'lika · اور تاکہ وہ ہلاک کرے
اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا (سورہ البقرة، آیت ۲۰۵)
مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِي هَٰذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَلَٰكِنْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ١١٧
فَأَهْلَكَتْهُ fa-ahlakathu · تو (ہوا نے) ہلاک کردیا اس کو
یہ جو مال دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر جو اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے چلے اور اسے تباہ کر دے اور خدا نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں (سورہ آل عمران، آیت ۱۱۷)
يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ وَهُوَ يَرِثُهَا إِن لَّمْ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ فَإِن كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ وَإِن كَانُوا إِخْوَةً رِّجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَن تَضِلُّوا وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ١٧٦
هَلَكَ halaka · فوت ہوجائے
(اے پیغمبر) لوگ تم سے (کلالہ کے بارے میں) حکم (خدا) دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ خدا کلالہ بارے میں یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا مرد مرجائے جس کے اولاد نہ ہو (اور نہ ماں باپ) اور اس کے بہن ہو تو اس کو بھائی کے ترکے میں سے آدھا حصہ ملے گا۔ اور اگر بہن مرجائے اور اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے تمام مال کا وارث بھائی ہوگا اور اگر (مرنے والے بھائی کی) دو بہنیں ہوں تو دونوں کو بھائی کے ترکے میں سے دو تہائی۔ اور اگر بھائی اور بہن یعنی مرد اور عورتیں ملے جلے وارث ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ (یہ احکام) خدا تم سے اس لئے بیان فرماتا ہے کہ بھٹکتے نہ پھرو۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے (سورہ النساء، آیت ۱۷۶)
ذَٰلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا غَافِلُونَ ١٣١
مُهْلِكَ muh'lika · ہلاک کرنے والا
(اے محمدﷺ!) یہ (جو پیغمبر آتے رہے اور کتابیں نازل ہوتی رہیں تو) اس لیے کہ تمہارا پروردگار ایسا نہیں کہ بستیوں کو ظلم سے ہلاک کر دے اور وہاں کے رہنے والوں کو (کچھ بھی) خبر نہ ہو (سورہ الأنعام، آیت ۱۳۱)
قَالُوا تَاللَّهِ تَفْتَأُ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ ٨٥
الْهَالِكِينَ l-hālikīna · ہلاک ہونے والوں
بیٹے کہنے لگے کہ والله اگر آپ یوسف کو اسی طرح یاد ہی کرتے رہیں گے تو یا تو بیمار ہوجائیں گے یا جان ہی دے دیں گے (سورہ يوسف، آیت ۸۵)
وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا ٥٩
لِمَهْلِكِهِم limahlikihim · ان کی ہلاکت کے لئے
اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا (سورہ الكهف، آیت ۵۹)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ الأعراف · ۶ بار
- سورہ القصص · ۶ بار
- سورہ الأنعام · ۵ بار
- سورہ الأنفال · ۳ بار
- سورہ الإسراء · ۳ بار
- سورہ الأنبياء · ۳ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔