حَرْف English

صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ق ط ع

قرآن میں ۳۶ بار · ۸ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۲۵۶

قرآنی مادہ ق ط ع q-ṭ-ʿ

مادہ ق ط ع ([q-ṭ-ʿ]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۳۶ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ قُطِعَ ہے، جس کا مطلب «وہ کاٹتے» ہے اور یہ ۱۲ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔

اس مادے سے بنے الفاظ

لفظتلفظمعنیکتنی بار
قُطِعَquṭiʿaوہ کاٹتے · تاکہ کاٹ دے وہ۱۲
قَطَّعَqaṭṭaʿaالبتہ میں ضرور کاٹ دوں گا · کاٹ دیے جائیں۱۲
تَقَطَّعَtaqaṭṭaʿaکٹ جائیں گے · کٹ گئے۵
قِطَعqiṭaʿٹکڑوں · ٹکڑے ہیں/ خطے۲
قِطْعqiṭʿایک حصے · ساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصے۲
مَقْطُوعmaqṭuuʿکاٹ دی جائے گی۱
قاطِعَةqaaṭiʿaقطعی فیصلہ کرنے والی۱
مَقْطُوعَةmaqṭuuʿaختم ہونے والے۱

قرآن سے مثالیں

الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ٢٧

وَيَقْطَعُونَ wayaqṭaʿūna · اور وہ کاٹتے ہیں

جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں (سورہ البقرة، آیت ۲۷)

لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ ١٢٧

لِيَقْطَعَ liyaqṭaʿa · تاکہ کاٹ دے وہ

(یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل ومغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں (سورہ آل عمران، آیت ۱۲۷)

إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ٣٣

تُقَطَّعَ tuqaṭṭaʿa · کاٹ دیے جائیں

جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے (سورہ المائدة، آیت ۳۳)

إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَرَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ ١٦٦

وَتَقَطَّعَتْ wataqaṭṭaʿat · اور کٹ جائیں گے

اس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیرووں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور (دونوں) عذاب (الہیٰ) دیکھ لیں گے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہوجائیں گے (سورہ البقرة، آیت ۱۶۶)

وَالَّذِينَ كَسَبُوا السَّيِّئَاتِ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِمًا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ٢٧

قِطَعًا qiṭaʿan · ٹکڑوں سے

اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے (سورہ يونس، آیت ۲۷)

قَالُوا يَا لُوطُ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَن يَصِلُوا إِلَيْكَ فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ إِلَّا امْرَأَتَكَ إِنَّهُ مُصِيبُهَا مَا أَصَابَهُمْ إِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ أَلَيْسَ الصُّبْحُ بِقَرِيبٍ ٨١

بِقِطْعٍ biqiṭ'ʿin · ایک حصے میں

فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے؟ (سورہ هود، آیت ۸۱)

یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا

ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔