حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ المعارج

سورت ۷۰، مکی، ۴۴ آیات، ۲۱۷ الفاظ

سورہ المعارج لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ المعارج («عروج») قرآن کی ۷۰ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۴۴ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ المعارج

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ١

۱. ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

اس آیت کے مادے: س أ ل ع ذ ب و ق ع

لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ ٢

۲. (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

اس آیت کے مادے: ك ف ر ل ي س د ف ع

مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ ٣

۳. (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

اس آیت کے مادے: أ ل ه

تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ٤

۴. جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

اس آیت کے مادے: م ل ك ر و ح ي و م ك و ن ق د ر أ ل ف س ن و

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا ٥

۵. (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

اس آیت کے مادے: ص ب ر ج م ل

إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا ٦

۶. وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي ب ع د

وَنَرَاهُ قَرِيبًا ٧

۷. اور ہماری نظر میں نزدیک

اس آیت کے مادے: ر أ ي ق ر ب

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ ٨

۸. جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

اس آیت کے مادے: ي و م ك و ن س م و

وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ٩

۹. اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

اس آیت کے مادے: ك و ن ج ب ل

وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا ١٠

۱۰. اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

اس آیت کے مادے: س أ ل ح م م

يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ ١١

۱۱. ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

اس آیت کے مادے: ب ص ر و د د ج ر م ف د ي ع ذ ب ي و م ب ن ي

وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ ١٢

۱۲. اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی

اس آیت کے مادے: ص ح ب أ خ و

وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ ١٣

۱۳. اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا

اس آیت کے مادے: ف ص ل أ و ي

وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ ١٤

۱۴. اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

اس آیت کے مادے: أ ر ض ج م ع ن ج و

كَلَّا إِنَّهَا لَظَىٰ ١٥

۱۵. (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ ١٦

۱۶. کھال ادھیڑ ڈالنے والی

اس آیت کے مادے: ن ز ع

تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ١٧

۱۷. ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا

اس آیت کے مادے: د ع و د ب ر و ل ي

وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ ١٨

۱۸. اور (مال )جمع کیا اور بند کر رکھا

اس آیت کے مادے: ج م ع

إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا ١٩

۱۹. کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے

اس آیت کے مادے: أ ن س خ ل ق

إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا ٢٠

۲۰. جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

اس آیت کے مادے: م س س ش ر ر

وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا ٢١

۲۱. اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے

اس آیت کے مادے: م س س خ ي ر م ن ع

إِلَّا الْمُصَلِّينَ ٢٢

۲۲. مگر نماز گزار

اس آیت کے مادے: ص ل و

الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ ٢٣

۲۳. جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں

اس آیت کے مادے: ص ل و

وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ ٢٤

۲۴. اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے

اس آیت کے مادے: م و ل ح ق ق ع ل م

لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ٢٥

۲۵. (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا

اس آیت کے مادے: س أ ل ح ر م

وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ٢٦

۲۶. اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

اس آیت کے مادے: ص د ق ي و م د ي ن

وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ٢٧

۲۷. اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں

اس آیت کے مادے: ع ذ ب ر ب ب ش ف ق

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ ٢٨

۲۸. بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے

اس آیت کے مادے: ع ذ ب ر ب ب غ ي ر أ م ن

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ٢٩

۲۹. اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ح ف ظ

إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ٣٠

۳۰. مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

اس آیت کے مادے: ز و ج م ل ك ي م ن غ ي ر ل و م

فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ٣١

۳۱. اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ب غ ي و ر ي ع د و

وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ٣٢

۳۲. اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: أ م ن ع ه د ر ع ي

وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ ٣٣

۳۳. اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

اس آیت کے مادے: ش ه د ق و م

وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ٣٤

۳۴. اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

اس آیت کے مادے: ص ل و ح ف ظ

أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ ٣٥

۳۵. یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

اس آیت کے مادے: ج ن ن ك ر م

فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ٣٦

۳۶. تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ر ق ب ل

عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ ٣٧

۳۷. اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

اس آیت کے مادے: ي م ن ش م ل

أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ ٣٨

۳۸. کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

اس آیت کے مادے: ط م ع ك ل ل م ر أ د خ ل ج ن ن ن ع م

كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ٣٩

۳۹. ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

اس آیت کے مادے: خ ل ق ع ل م

فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ ٤٠

۴۰. ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

اس آیت کے مادے: ق س م ر ب ب ش ر ق غ ر ب ق د ر

عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ٤١

۴۱. (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

اس آیت کے مادے: ب د ل خ ي ر س ب ق

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ ٤٢

۴۲. تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

اس آیت کے مادے: و ذ ر خ و ض ل ع ب ل ق ي ي و م و ع د

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ ٤٣

۴۳. اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

اس آیت کے مادے: ي و م خ ر ج س ر ع ن ص ب

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ ٤٤

۴۴. ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

اس آیت کے مادے: خ ش ع ب ص ر ر ه ق ذ ل ل ي و م ك و ن و ع د

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔