صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ل ق ي
قرآن میں ۱۴۶ بار · ۱۶ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۷۶
قرآنی مادہ ل ق ي l-q-y
مادہ ل ق ي ([l-q-y]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۱۴۶ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ أَلْقَى ہے، جس کا مطلب «ڈال دو اس» ہے اور یہ ۷۱ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| أَلْقَى | alqaa | ڈال دو اس · ڈالتا | ۷۱ | |
| لِقاء | liqaa’ | ملاقات · ہماری ملاقات | ۲۴ | |
| لَقُ | laqu | ملاقات کرو تم · وہ ملیں گے اس | ۱۴ | |
| الْتَقَى | al-taqaa | ملی تھیں · آپس میں لڑے۔ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئے | ۷ | |
| لَقَّى | laqqaa | وہ حاصل کریں گے۔ ڈالے جائیں گے · البتہ آپ سکھائے جاتے | ۶ | |
| تَلَقَّى | talaqqaa | سیکھ لئے / پھر حاصل کرلئے · لینے آئے گے انہیں | ۴ | |
| مُلاقُوا | mulaaquwaa | ملاقات کرنے والے · ملاقات کرنے والے ہو اس | ۴ | |
| تِلْقاء | tilqaa’ | طرف · جانب | ۳ | |
| مُلْقي | mulqy | ڈالنے والے · ڈالنے والے ہو | ۳ | |
| يُلاقُ | yulaaqu | وہ جاملیں · وہ جا ملیں | ۳ | |
| مُلاقِي | mulaaqii | ملنے والی ہے تم · ملنے والا ہے اس | ۲ | |
| لاقِي | laaqii | پانے والا ہے اس | ۱ | |
| تَلاق | talaaq | ملاقات | ۱ | |
| مُتَلَقِّيان | mutalaqqiyaan | دو لینے والے | ۱ | |
| مُلاق | mulaaq | ملاقات کرنے والا ہوں | ۱ | |
| مُلْقِيَة | mulqiya | ڈالنے والیاں | ۱ |
قرآن سے مثالیں
وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ١٩٥
تُلْقُوا tul'qū · تم ڈالو (خود کو)
اور خدا کی راہ میں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو بےشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے (سورہ البقرة، آیت ۱۹۵)
ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ ٤٤
يُلْقُونَ yul'qūna · وہ ڈال رہے تھے
(اے محمدﷺ) یہ باتیں اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہارے پاس بھیجتے ہیں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مریم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہیں تھے اور نہ اس وقت ہی ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے (سورہ آل عمران، آیت ۴۴)
قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ حَتَّىٰ إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا يَا حَسْرَتَنَا عَلَىٰ مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَىٰ ظُهُورِهِمْ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ ٣١
بِلِقَاءِ biliqāi · ملاقات کو ۭ
جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھوٹ سمجھا وہ گھاٹے میں آگئے۔ یہاں تک کہ جب ان پر قیامت ناگہاں آموجود ہوگی تو بول اٹھیں گے کہ (ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔ اور وہ اپنے (اعمال کے) بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے (سورہ الأنعام، آیت ۳۱)
وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ ١٤
لَقُوا laqū · ملاقات کرتے ہیں
اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب اپنے شیطانوں میں جاتے ہیں تو (ان سے) کہتے ہیں کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں اور (پیروانِ محمدﷺ سے) تو ہم ہنسی کیا کرتے ہیں (سورہ البقرة، آیت ۱۴)
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ ١٣
الْتَقَتَا l-taqatā · آپس میں لڑے۔ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئے
تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے (سورہ آل عمران، آیت ۱۳)
أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا ٧٥
وَيُلَقَّوْنَ wayulaqqawna · اور وہ حاصل کریں گے۔ ڈالے جائیں گے
ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے (سورہ الفرقان، آیت ۷۵)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ الأعراف · ۱۱ بار
- سورہ طه · ۱۰ بار
- سورہ يونس · ۸ بار
- سورہ البقرة · ۷ بار
- سورہ آل عمران · ۷ بار
- سورہ الشعراء · ۷ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔