صفحۂ اول › قرآن › سورہ الفرقان
سورت ۲۵، مکی، ۷۷ آیات، ۸۹۳ الفاظ
سورہ الفرقان لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ الفرقان («صحیح اور غلط میں فرق کرنے والی کتاب») قرآن کی ۲۵ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۷۷ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
تمام سورتیں تمام قراء
آیت پر جائیں: ۱ ۱۱ ۲۱ ۳۱ ۴۱ ۵۱ ۶۱ ۷۱
سُورَةُ الفرقان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا ١ ▶
تَبَارَكَ tabāraka بہت بابرکت ہے الَّذِي alladhī وہ ذات نَزَّلَ nazzala جس نے نازل کیا الْفُرْقَانَ l-fur'qāna فرقان عَلَىٰ ʿalā پر عَبْدِهِ ʿabdihi اپنے بندے (پر) لِيَكُونَ liyakūna تاکہ وہ ہوجائے لِلْعَالَمِينَ lil'ʿālamīna جہان والوں کے لیے نَذِيرًا nadhīran خبردار کرنے والا
۱. وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے
اس آیت کے مادے: ب ر ك ن ز ل ف ر ق ع ب د ك و ن ع ل م ن ذ ر
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا ٢ ▶
الَّذِي alladhī وہ ذات لَهُ lahu اسی کے لیے ہے مُلْكُ mul'ku بادشاہت السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں کی وَالْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کی وَلَمْ walam اور نہیں يَتَّخِذْ yattakhidh اس نے بنایا وَلَدًا waladan کوئی بیٹا وَلَمْ walam اور نہیں يَكُن yakun ہے لَّهُ lahu اس کے لیے شَرِيكٌ sharīkun کوئی شریک فِي fī میں الْمُلْكِ l-mul'ki بادشاہت (میں) وَخَلَقَ wakhalaqa اور اس نے پیدا کیا كُلَّ kulla ہر شَيْءٍ shayin چیز کو فَقَدَّرَهُ faqaddarahu پھر تقدیر مقرر کی اس کی تَقْدِيرًا taqdīran تقدیر مقرر کرنا۔ تقدیر بنانا
۲. وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا
اس آیت کے مادے: م ل ك س م و أ ر ض أ خ ذ و ل د ك و ن ش ر ك خ ل ق ك ل ل ش ي أ ق د ر
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا ٣ ▶
وَاتَّخَذُوا wa-ittakhadhū اور انہوں نے بنا رکھے ہیں۔ بنا لیے مِن min سے دُونِهِ dūnihi اس کے سوا (سے) آلِهَةً ālihatan کچھ الہ لَّا lā نہیں يَخْلُقُونَ yakhluqūna وہ پیدا کرتے شَيْئًا shayan کوئی چیز وَهُمْ wahum اور وہ يُخْلَقُونَ yukh'laqūna پیدا کیے جاتے ہیں وَلَا walā اور نہیں يَمْلِكُونَ yamlikūna وہ مالک ہوسکتے لِأَنفُسِهِمْ li-anfusihim اپنے نفسوں کے لیے ضَرًّا ḍarran کسی نقصان کے وَلَا walā اور نہ نَفْعًا nafʿan نفع کے وَلَا walā اور نہیں يَمْلِكُونَ yamlikūna وہ مالک ہوسکتے مَوْتًا mawtan موت کے وَلَا walā اور نہ حَيَاةً ḥayatan زندگی کے وَلَا walā اور نہ نُشُورًا nushūran دوبارہ جی اٹھنے کے
۳. اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا
اس آیت کے مادے: أ خ ذ د و ن أ ل ه خ ل ق ش ي أ م ل ك ن ف س ض ر ر ن ف ع م و ت ح ي ي ن ش ر
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا ٤ ▶
وَقَالَ waqāla اور کہا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا إِنْ in نہیں هَٰذَا hādhā یہ إِلَّا illā مگر إِفْكٌ if'kun ایک جھوٹ۔ من گھڑت چیز افْتَرَاهُ if'tarāhu اس نے گھڑ لیا اس کو وَأَعَانَهُ wa-aʿānahu اور مدد کی اس کی عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر قَوْمٌ qawmun ایک قوم آخَرُونَ ākharūna دوسری نے فَقَدْ faqad پس تحقیق جَاءُوا jāū وہ لائے ظُلْمًا ẓul'man ظلم وَزُورًا wazūran اور جھوٹ
۴. اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) من گھڑت باتیں ہی جو اس (مدعی رسالت) نے بنالی ہیں۔ اور لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ (ایسا کہنے سے) ظلم اور جھوٹ پر (اُتر) آئے ہیں
اس آیت کے مادے: ق و ل ك ف ر أ ف ك ف ر ي ع و ن ق و م أ خ ر ج ي أ ظ ل م
وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ٥ ▶
وَقَالُوا waqālū اور انہوں نے کہا أَسَاطِيرُ asāṭīru کہانیاں ہیں الْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کی اكْتَتَبَهَا ik'tatabahā اس نے اس کو لکھوا لیا ہے۔ اس نے اس کو گھڑ کر لکھا ہے فَهِيَ fahiya تو وہ تُمْلَىٰ tum'lā املاء کی جاتی ہیں۔ نقل کرائی جاتی ہیں عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر بُكْرَةً buk'ratan صبح وَأَصِيلًا wa-aṣīlan اور شام
۵. اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
اس آیت کے مادے: ق و ل س ط ر أ و ل ك ت ب م ل و ب ك ر أ ص ل
قُلْ أَنزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ٦ ▶
قُلْ qul کہہ دیجیے أَنزَلَهُ anzalahu نازل کیا ہے اس کو الَّذِي alladhī اس ذات نے يَعْلَمُ yaʿlamu جو جانتا ہے السِّرَّ l-sira چھپی بات کو فِي fī میں السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں (میں) وَالْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین (میں) إِنَّهُ innahu بیشک وہ كَانَ kāna ہے غَفُورًا ghafūran غفور رَّحِيمًا raḥīman رحیم
۶. کہہ دو کہ اُس نے اُس کو اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل ن ز ل ع ل م س ر ر س م و أ ر ض ك و ن غ ف ر ر ح م
وَقَالُوا مَالِ هَٰذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ لَوْلَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا ٧ ▶
وَقَالُوا waqālū اور انہوں نے کہا مَالِ māli کیا ہے هَٰذَا hādhā اس الرَّسُولِ l-rasūli رسول کو يَأْكُلُ yakulu کھاتا ہے الطَّعَامَ l-ṭaʿāma کھانا وَيَمْشِي wayamshī اور چلتا ہے فِي fī میں الْأَسْوَاقِ l-aswāqi بازاروں میں لَوْلَا lawlā کیوں نہیں أُنزِلَ unzila نازل کیا گیا إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف مَلَكٌ malakun کوئی فرشتہ فَيَكُونَ fayakūna تو ہوتا مَعَهُ maʿahu اس کے ساتھ نَذِيرًا nadhīran خبردار کرنے والا
۷. اور کہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے کہ کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیوں نازل نہیں کیا گیا اس کے پاس کوئی فرشتہ اس کے ساتھ ہدایت کرنے کو رہتا
اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل أ ك ل ط ع م م ش ي س و ق ن ز ل م ل ك ك و ن ن ذ ر
أَوْ يُلْقَىٰ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا ٨ ▶
أَوْ aw یا يُلْقَىٰ yul'qā ڈالا جاتا إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف كَنزٌ kanzun کوئی خزانہ أَوْ aw یا تَكُونُ takūnu ہوتا لَهُ lahu اس کے لیے جَنَّةٌ jannatun کوئی باغ يَأْكُلُ yakulu کہ کھاتا مِنْهَا min'hā اس (میں) سے وَقَالَ waqāla اور کہا الظَّالِمُونَ l-ẓālimūna ظالموں نے إِن in نہیں تَتَّبِعُونَ tattabiʿūna تم پیروی کرتے إِلَّا illā مگر رَجُلًا rajulan ایک شخص کی مَّسْحُورًا masḥūran جو سحر زدہ ہے
۸. یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو
اس آیت کے مادے: ل ق ي ك و ن ج ن ن أ ك ل ق و ل ظ ل م ت ب ع ر ج ل س ح ر
انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا ٩ ▶
انظُرْ unẓur دیکھو كَيْفَ kayfa کس طرح ضَرَبُوا ḍarabū انہوں نے بیان کیں لَكَ laka تیرے لیے الْأَمْثَالَ l-amthāla مثالیں فَضَلُّوا faḍallū تو وہ بھٹک گئے فَلَا falā تو نہیں يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna وہ استطاعت رکھتے سَبِيلًا sabīlan راستے کی
۹. (اے پیغمبر) دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کس کس طرح کی باتیں کرتے ہیں سو گمراہ ہوگئے اور رستہ نہیں پاسکتے
اس آیت کے مادے: ن ظ ر ك ي ف ض ر ب م ث ل ض ل ل ط و ع س ب ل
تَبَارَكَ الَّذِي إِن شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورًا ١٠ ▶
تَبَارَكَ tabāraka بہت بابرکت ہے الَّذِي alladhī وہ ذات إِن in اگر شَاءَ shāa وہ چاہے جَعَلَ jaʿala بنائے لَكَ laka تیرے لیے خَيْرًا khayran بہتر مِّن min سے ذَٰلِكَ dhālika اس (سے) جَنَّاتٍ jannātin باغات تَجْرِي tajrī بہتی ہو مِن min سے تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے (سے) الْأَنْهَارُ l-anhāru نہریں وَيَجْعَل wayajʿal اور بنائے لَّكَ laka تیرے لیے قُصُورًا quṣūran محلات
۱۰. وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے
اس آیت کے مادے: ب ر ك ش ي أ ج ع ل خ ي ر ج ن ن ج ر ي ت ح ت ن ه ر ق ص ر
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا ١١ ▶
بَلْ bal بلکہ كَذَّبُوا kadhabū انہوں نے جھٹلایا بِالسَّاعَةِ bil-sāʿati قیامت کو وَأَعْتَدْنَا wa-aʿtadnā اور تیار کی ہم نے لِمَن liman واسطے اس کے جو كَذَّبَ kadhaba جھٹلائے بِالسَّاعَةِ bil-sāʿati قیامت کو سَعِيرًا saʿīran بھڑکتی آگ
۱۱. بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کے جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
اس آیت کے مادے: ك ذ ب س و ع ع ت د س ع ر
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا ١٢ ▶
إِذَا idhā جب رَأَتْهُم ra-athum وہ دیکھے گی ان کو مِّن min سے مَّكَانٍ makānin جگہ (سے) بَعِيدٍ baʿīdin دور کی سَمِعُوا samiʿū سنیں گے لَهَا lahā اس کے لیے تَغَيُّظًا taghayyuẓan غضب۔ غصے کی آواز وَزَفِيرًا wazafīran اور جوش کی آوازیں
۱۲. جس وقت وہ ان کو دور سے دیکھے گی (تو غضبناک ہو رہی ہوگی اور یہ) اس کے جوش (غضب) اور چیخنے چلانے کو سنیں گے
اس آیت کے مادے: ر أ ي ك و ن ب ع د س م ع غ ي ظ
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا ١٣ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب أُلْقُوا ul'qū ڈالے جائیں گے مِنْهَا min'hā اس میں بعض حصے سے مَكَانًا makānan ایک جگہ (پر) ضَيِّقًا ḍayyiqan تنگ مُّقَرَّنِينَ muqarranīna جکڑے ہوئے دَعَوْا daʿaw پکاریں گے هُنَالِكَ hunālika اس جگہ ثُبُورًا thubūran موت کو
۱۳. اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے
اس آیت کے مادے: ل ق ي ك و ن ض ي ق ق ر ن د ع و
لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا ١٤ ▶
لَّا lā نہ تَدْعُوا tadʿū تم پکارو الْيَوْمَ l-yawma آج ثُبُورًا thubūran موت وَاحِدًا wāḥidan ایک وَادْعُوا wa-id'ʿū اور پکارو ثُبُورًا thubūran موتوں کو كَثِيرًا kathīran بہت سی
۱۴. آج ایک ہی موت کو نہ پکارو بہت سی موتوں کو پکارو
اس آیت کے مادے: د ع و ي و م و ح د ك ث ر
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا ١٥ ▶
قُلْ qul کہہ دیجیے أَذَٰلِكَ adhālika کیا یہ خَيْرٌ khayrun بہتر ہے أَمْ am یا جَنَّةُ jannatu باغ الْخُلْدِ l-khul'di ہمیشہ کے الَّتِي allatī وہ جو وُعِدَ wuʿida وعدہ کیے گئے الْمُتَّقُونَ l-mutaqūna متقی لوگ كَانَتْ kānat ہیں لَهُمْ lahum ان کے لیے جَزَاءً jazāan بدلہ وَمَصِيرًا wamaṣīran اور پلٹنے کی جگہ
۱۵. پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا
اس آیت کے مادے: ق و ل خ ي ر ج ن ن خ ل د و ع د و ق ي ك و ن ج ز ي ص ي ر
لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُولًا ١٦ ▶
لَّهُمْ lahum ان کے لیے فِيهَا fīhā اس میں ہے مَا mā جو يَشَاءُونَ yashāūna وہ چاہیں گے خَالِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے كَانَ kāna ہے عَلَىٰ ʿalā پر رَبِّكَ rabbika تیرے رب (پر) وَعْدًا waʿdan ایک وعدہ مَّسْئُولًا masūlan سوال کیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا
۱۶. وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
اس آیت کے مادے: ش ي أ خ ل د ك و ن ر ب ب و ع د س أ ل
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ ١٧ ▶
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن يَحْشُرُهُمْ yaḥshuruhum وہ اکٹھا کرے گا ان کو وَمَا wamā اور جن کی يَعْبُدُونَ yaʿbudūna وہ عبادت کرتے ہیں مِن min کے دُونِ dūni سوا اللَّهِ l-lahi اللہ کے فَيَقُولُ fayaqūlu تو وہ کہے گا أَأَنتُمْ a-antum کیا تم نے أَضْلَلْتُمْ aḍlaltum گمراہ کیا تم نے عِبَادِي ʿibādī میرے بندوں کو هَٰؤُلَاءِ hāulāi ان کو أَمْ am یا هُمْ hum وہ ضَلُّوا ḍallū بھٹک گئے السَّبِيلَ l-sabīla راستے سے
۱۷. اور جس دن (خدا) ان کو اور اُن کو جنہیں یہ خدا کے سوا پوجتے ہیں جمع کرے گا تو فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے
اس آیت کے مادے: ي و م ح ش ر ع ب د د و ن أ ل ه ق و ل ض ل ل س ب ل
قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنبَغِي لَنَا أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا ١٨ ▶
قَالُوا qālū وہ کہیں گے سُبْحَانَكَ sub'ḥānaka پاک ہے تو مَا mā نہیں كَانَ kāna ہے يَنبَغِي yanbaghī جائز لَنَا lanā ہمارے لیے أَن an کہ نَّتَّخِذَ nattakhidha ہم بناتے مِن min سے دُونِكَ dūnika تیرے سوا (سے) مِنْ min کوئی أَوْلِيَاءَ awliyāa دوست وَلَٰكِن walākin لیکن مَّتَّعْتَهُمْ mattaʿtahum تو نے سامان زندگی دیا ان کو وَآبَاءَهُمْ waābāahum اور ان کے باپ دادا کو حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ نَسُوا nasū وہ بھول گئے الذِّكْرَ l-dhik'ra نصیحت۔ ذکر۔ یاد وَكَانُوا wakānū اور تھے وہ قَوْمًا qawman لوگ بُورًا būran شامت زدہ۔ ہلاک ہونے والے
۱۸. وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے
اس آیت کے مادے: ق و ل س ب ح ك و ن ب غ ي أ خ ذ د و ن و ل ي م ت ع أ ب و ن س ي ذ ك ر ق و م
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا ١٩ ▶
فَقَدْ faqad تو تحقیق كَذَّبُوكُم kadhabūkum انہوں نے جھٹلایا تم کو بِمَا bimā بوجہ اس کے تَقُولُونَ taqūlūna جو تم کہتے تھے فَمَا famā تو نہیں تَسْتَطِيعُونَ tastaṭīʿūna تم استطاعت رکھتے صَرْفًا ṣarfan پھیرنے کی (عذاب کی) وَلَا walā اور نہ نَصْرًا naṣran مدد کی وَمَن waman اور جو کوئی يَظْلِم yaẓlim ظلم کرے گا مِّنكُمْ minkum تم میں سے نُذِقْهُ nudhiq'hu ہم چکھائیں گے اس کو عَذَابًا ʿadhāban عذاب كَبِيرًا kabīran بڑا
۱۹. تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے
اس آیت کے مادے: ك ذ ب ق و ل ط و ع ص ر ف ن ص ر ظ ل م ذ و ق ع ذ ب ك ب ر
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا ٢٠ ▶
وَمَا wamā اور نہیں أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے قَبْلَكَ qablaka تجھ سے پہلے مِنَ mina سے الْمُرْسَلِينَ l-mur'salīna رسولوں میں (سے ) إِلَّا illā مگر إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ لَيَأْكُلُونَ layakulūna البتہ وہ کھاتے تھے الطَّعَامَ l-ṭaʿāma کھانا وَيَمْشُونَ wayamshūna اور وہ چلتے تھے فِي fī میں الْأَسْوَاقِ l-aswāqi بازاروں (میں) وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے بَعْضَكُمْ baʿḍakum تم میں سے بعض کو لِبَعْضٍ libaʿḍin بعض کے لیے فِتْنَةً fit'natan آزمائش أَتَصْبِرُونَ ataṣbirūna کیا تم صبر کرو گے وَكَانَ wakāna اور ہے رَبُّكَ rabbuka رب تیرا بَصِيرًا baṣīran دیکھنے والا
۲۰. اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرو گے۔ اور تمہارا پروردگار تو دیکھنے والا ہے
اس آیت کے مادے: ر س ل ق ب ل أ ك ل ط ع م م ش ي س و ق ج ع ل ب ع ض ف ت ن ص ب ر ك و ن ر ب ب ب ص ر
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًا ٢١ ▶
وَقَالَ waqāla اور کہا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے لَا lā نہیں يَرْجُونَ yarjūna جو امید رکھتے لِقَاءَنَا liqāanā ہماری ملاقات کی لَوْلَا lawlā کیوں نہیں أُنزِلَ unzila اتارے گئے۔ نازل کیے گئے عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر الْمَلَائِكَةُ l-malāikatu فرشتے أَوْ aw یا نَرَىٰ narā ہم دیکھتے رَبَّنَا rabbanā اپنے رب کو لَقَدِ laqadi البتہ تحقیق اسْتَكْبَرُوا is'takbarū انہوں نے تکبر کیا فِي fī میں أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں وَعَتَوْا waʿataw اور انہوں نے سرکشی کی عُتُوًّا ʿutuwwan سرکشی كَبِيرًا kabīran بڑی
۲۱. اور جو لوگ ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے۔ کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ نازل کئے گئے۔ یا ہم اپنی آنکھ سے اپنے پروردگار کو دیکھ لیں۔ یہ اپنے خیال میں بڑائی رکھتے ہیں اور (اسی بنا پر) بڑے سرکش ہو رہے ہی
اس آیت کے مادے: ق و ل ر ج و ل ق ي ن ز ل م ل ك ر أ ي ر ب ب ك ب ر ن ف س ع ت و
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا ٢٢ ▶
يَوْمَ yawma جس دن يَرَوْنَ yarawna وہ دیکھ لیں گے الْمَلَائِكَةَ l-malāikata فرشتوں کو لَا lā نہیں بُشْرَىٰ bush'rā خوش خبری يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن لِّلْمُجْرِمِينَ lil'muj'rimīna مجرموں کے لیے وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہیں گے حِجْرًا ḥij'ran بندکیے جاؤ مَّحْجُورًا maḥjūran بند کیا جانا
۲۲. جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ
اس آیت کے مادے: ي و م ر أ ي م ل ك ب ش ر ج ر م ق و ل ح ج ر
وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا ٢٣ ▶
وَقَدِمْنَا waqadim'nā اور توجہ کی ہم نے إِلَىٰ ilā طرف اس کے مَا mā جو عَمِلُوا ʿamilū انہوں نے عمل کیے مِنْ min کوئی بھی عَمَلٍ ʿamalin عمل فَجَعَلْنَاهُ fajaʿalnāhu تو کردیا ہم نے اس کو هَبَاءً habāan غبار۔ ریت مَّنثُورًا manthūran بکھری ہوئی۔ پراگندہ
۲۳. اور جو انہوں نے عمل کئے ہوں گے ہم ان کی طرف متوجہ ہوں گے تو ان کو اُڑتی خاک کردیں گے
اس آیت کے مادے: ق د م ع م ل ج ع ل
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا ٢٤ ▶
أَصْحَابُ aṣḥābu والے الْجَنَّةِ l-janati جنت (والے) يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن خَيْرٌ khayrun بہتر ہوں گے مُّسْتَقَرًّا mus'taqarran ٹھکانے کے اعتبار سے وَأَحْسَنُ wa-aḥsanu اور زیادہ اچھے مَقِيلًا maqīlan دوپہر گزارنے کی جگہ سے
۲۴. اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا
اس آیت کے مادے: ص ح ب ج ن ن ي و م خ ي ر ق ر ر ح س ن
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنزِيلًا ٢٥ ▶
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن تَشَقَّقُ tashaqqaqu پھٹ جائے گا السَّمَاءُ l-samāu آسمان بِالْغَمَامِ bil-ghamāmi ساتھ بادلوں کے وَنُزِّلَ wanuzzila اور اتارے جائیں گے الْمَلَائِكَةُ l-malāikatu فرشتے تَنزِيلًا tanzīlan اتارا جانا
۲۵. اور جس دن آسمان ابر کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے نازل کئے جائیں گے
اس آیت کے مادے: ي و م ش ق ق س م و غ م م ن ز ل م ل ك
الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا ٢٦ ▶
الْمُلْكُ al-mul'ku بادشاہت يَوْمَئِذٍ yawma-idhin آج کے دن الْحَقُّ l-ḥaqu برحق ہے لِلرَّحْمَٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے وَكَانَ wakāna اور ہوگا يَوْمًا yawman وہ دن عَلَى ʿalā پر الْكَافِرِينَ l-kāfirīna کافروں (پر) عَسِيرًا ʿasīran بہت سخت
۲۶. اس دن سچی بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور وہ دن کافروں پر (سخت) مشکل ہوگا
اس آیت کے مادے: م ل ك ي و م ح ق ق ر ح م ك و ن ك ف ر ع س ر
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ٢٧ ▶
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن يَعَضُّ yaʿaḍḍu کاٹ کھائے گا۔ کاٹے گا الظَّالِمُ l-ẓālimu ظالم عَلَىٰ ʿalā پر يَدَيْهِ yadayhi اپنے دونوں ہاتھوں يَقُولُ yaqūlu کہے گا يَا لَيْتَنِي yālaytanī اے کاش کہ میں اتَّخَذْتُ ittakhadhtu میں بنالیتا مَعَ maʿa ساتھ الرَّسُولِ l-rasūli رسول کے سَبِيلًا sabīlan ایک راستہ
۲۷. اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا ہوتا
اس آیت کے مادے: ي و م ظ ل م ي د ي ق و ل أ خ ذ ر س ل س ب ل
يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ٢٨ ▶
يَا وَيْلَتَىٰ yāwaylatā ہائے افسوس مجھ پر لَيْتَنِي laytanī کاش کہ میں لَمْ lam نہ أَتَّخِذْ attakhidh میں بناتا فُلَانًا fulānan فلاں شخص کو خَلِيلًا khalīlan دوست
۲۸. ہائے شامت کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
اس آیت کے مادے: أ خ ذ خ ل ل
لَّقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنسَانِ خَذُولًا ٢٩ ▶
لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق أَضَلَّنِي aḍallanī اس نے بھٹکادیا مجھ کو۔ گمراہ کردیا مجھ کو عَنِ ʿani سے الذِّكْرِ l-dhik'ri ذکر (سے) نصیحت (سے) بَعْدَ baʿda بعد إِذْ idh اس کے کہ جب جَاءَنِي jāanī وہ آگئی میرے پاس وَكَانَ wakāna اور ہے الشَّيْطَانُ l-shayṭānu شیطان لِلْإِنسَانِ lil'insāni انسان کے لیے خَذُولًا khadhūlan بہت ہے وفا۔ چھوڑ دینے والا
۲۹. اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے
اس آیت کے مادے: ض ل ل ذ ك ر ب ع د ج ي أ ك و ن ش ط ن أ ن س
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ٣٠ ▶
وَقَالَ waqāla اور کہے گا الرَّسُولُ l-rasūlu رسول يَا رَبِّ yārabbi اے میرے رب إِنَّ inna بیشک قَوْمِي qawmī میری قوم نے اتَّخَذُوا ittakhadhū بنا لیا تھا هَٰذَا hādhā اس الْقُرْآنَ l-qur'āna قرآن کو مَهْجُورًا mahjūran چھوڑ ہوا۔ ترک کیا ہوا
۳۰. اور پیغمبر کہیں گے کہ اے پروردگار میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل ر ب ب ق و م أ خ ذ ق ر أ ه ج ر
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِينَ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا ٣١ ▶
وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے لِكُلِّ likulli واسطے ہر نَبِيٍّ nabiyyin نبی کے عَدُوًّا ʿaduwwan دشمن مِّنَ mina میں سے الْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرموں وَكَفَىٰ wakafā اور کافی ہے بِرَبِّكَ birabbika تیرارب هَادِيًا hādiyan ہدایت دینے والا وَنَصِيرًا wanaṣīran اور مددگار
۳۱. اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے
اس آیت کے مادے: ج ع ل ك ل ل ن ب أ ع د و ج ر م ك ف ي ر ب ب ه د ي ن ص ر
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا ٣٢ ▶
وَقَالَ waqāla اور کہا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا لَوْلَا lawlā کیوں نہیں نُزِّلَ nuzzila نازل کیا گیا عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر الْقُرْآنُ l-qur'ānu قرآن جُمْلَةً jum'latan بار وَاحِدَةً wāḥidatan ایک ہی (ایک ہی بار) كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح لِنُثَبِّتَ linuthabbita تاکہ ہم جمادیں۔ مضبوط کردیں بِهِ bihi ساتھ اس کے فُؤَادَكَ fuādaka تیرا دل وَرَتَّلْنَاهُ warattalnāhu اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا ہم نے اس کو تَرْتِيلًا tartīlan ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنانا
۳۲. اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں
اس آیت کے مادے: ق و ل ك ف ر ن ز ل ق ر أ ج م ل و ح د ث ب ت ف أ د
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا ٣٣ ▶
وَلَا walā اور نہیں يَأْتُونَكَ yatūnaka وہ لاتے آپ کے پاس بِمَثَلٍ bimathalin کوئی مثال۔ اعتراض إِلَّا illā مگر جِئْنَاكَ ji'nāka ہم لے آتے ہیں آپ کے پاس بِالْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو وَأَحْسَنَ wa-aḥsana اور بہترین تَفْسِيرًا tafsīran تفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولنا
۳۳. اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں
اس آیت کے مادے: أ ت ي م ث ل ج ي أ ح ق ق ح س ن
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا ٣٤ ▶
الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ يُحْشَرُونَ yuḥ'sharūna جو اکٹھے کیے جائیں گے عَلَىٰ ʿalā پر وُجُوهِهِمْ wujūhihim اپنے چہروں إِلَىٰ ilā طرف جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی (طرف) أُولَٰئِكَ ulāika یہی لوگ شَرٌّ sharrun بدترین ہیں مَّكَانًا makānan مقام کے اعتبار سے وَأَضَلُّ wa-aḍallu اور زیادہ بھٹکے ہوئے سَبِيلًا sabīlan راستے کے اعتبار سے
۳۴. جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے ان کا ٹھکانا بھی برا ہے اور وہ رستے سے بھی بہکے ہوئے ہیں
اس آیت کے مادے: ح ش ر و ج ه ش ر ر ك و ن ض ل ل س ب ل
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا ٣٥ ▶
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق آتَيْنَا ātaynā دی ہم نے مُوسَى mūsā موسیٰ کو الْكِتَابَ l-kitāba کتاب وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے مَعَهُ maʿahu اس کے ساتھ أَخَاهُ akhāhu اس کے بھائی هَارُونَ hārūna ہارون کو وَزِيرًا wazīran مددگار
۳۵. اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی ہارون کو مددگار بنا کر ان کے ساتھ کیا
اس آیت کے مادے: أ ت ي ك ت ب ج ع ل أ خ و و ز ر
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا ٣٦ ▶
فَقُلْنَا faqul'nā تو کہا ہم نے اذْهَبَا idh'habā دونوں جاؤ إِلَى ilā طرف الْقَوْمِ l-qawmi اس قوم کی الَّذِينَ alladhīna جنہوں نے كَذَّبُوا kadhabū جھٹلایا بِآيَاتِنَا biāyātinā ہماری آیات کو فَدَمَّرْنَاهُمْ fadammarnāhum تو ہلاک کردیا ہم نے ان کو تَدْمِيرًا tadmīran ہلاک کرنا
۳۶. اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ (جب تکذیب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا
اس آیت کے مادے: ق و ل ذ ه ب ق و م ك ذ ب أ ي ي د م ر
وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا ٣٧ ▶
وَقَوْمَ waqawma اور قوم نُوحٍ nūḥin نوح لَّمَّا lammā جب كَذَّبُوا kadhabū انہوں نے جھٹلایا الرُّسُلَ l-rusula رسولوں کو أَغْرَقْنَاهُمْ aghraqnāhum غرق کردیا ہم نے ان کو وَجَعَلْنَاهُمْ wajaʿalnāhum اور بنایا ہم نے ان کو لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے آيَةً āyatan ایک نشانی وَأَعْتَدْنَا wa-aʿtadnā اور تیار کیا ہم نے لِلظَّالِمِينَ lilẓẓālimīna ظالموں کے لیے عَذَابًا ʿadhāban عذاب أَلِيمًا alīman دردناک
۳۷. اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کر ڈالا اور لوگوں کے لئے نشانی بنا دیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
اس آیت کے مادے: ق و م ك ذ ب ر س ل غ ر ق ج ع ل أ ن س أ ي ي ع ت د ظ ل م ع ذ ب أ ل م
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا ٣٨ ▶
وَعَادًا waʿādan اور عاد وَثَمُودَ wathamūdā اور ثمود وَأَصْحَابَ wa-aṣḥāba اور والے الرَّسِّ l-rasi کنوئیں (والے) وَقُرُونًا waqurūnan اور قومیں بَيْنَ bayna درمیان ذَٰلِكَ dhālika اس کے كَثِيرًا kathīran بہت سی
۳۸. اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)
اس آیت کے مادے: ع و د ص ح ب ق ر ن ب ي ن ك ث ر
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا ٣٩ ▶
وَكُلًّا wakullan اور سب کو۔ ہر ایک کو ضَرَبْنَا ḍarabnā بیان کیں ہم نے لَهُ lahu اس کے لیے الْأَمْثَالَ l-amthāla مثالیں وَكُلًّا wakullan اور ہر ایک کو تَبَّرْنَا tabbarnā ہلاک کیا ہم نے تَتْبِيرًا tatbīran ہلاک کرنا
۳۹. اور سب کے (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان کیں اور (نہ ماننے پر) سب کا تہس نہس کردیا
اس آیت کے مادے: ك ل ل ض ر ب م ث ل
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا بَلْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ نُشُورًا ٤٠ ▶
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق أَتَوْا ataw وہ گزرتے ہیں عَلَى ʿalā پر الْقَرْيَةِ l-qaryati اس بستی الَّتِي allatī وہ جو أُمْطِرَتْ um'ṭirat برسائی گئی تھی مَطَرَ maṭara بارش السَّوْءِ l-sawi بری أَفَلَمْ afalam کیا بھلا نہیں يَكُونُوا yakūnū وہ تھے يَرَوْنَهَا yarawnahā دیکھنے اس کو بَلْ bal بلکہ كَانُوا kānū تھے وہ لَا lā نہ يَرْجُونَ yarjūna امید رکھتے نُشُورًا nushūran جی اٹھنے کی
۴۰. اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔
اس آیت کے مادے: أ ت ي ق ر ي م ط ر س و أ ك و ن ر أ ي ر ج و ن ش ر
وَإِذَا رَأَوْكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا ٤١ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب رَأَوْكَ ra-awka وہ دیکھتے ہیں تجھ کو إِن in نہیں يَتَّخِذُونَكَ yattakhidhūnaka وہ بناتے تجھ کو۔ تیرا إِلَّا illā مگر هُزُوًا huzuwan مذاق أَهَٰذَا ahādhā کیا یہ ہے الَّذِي alladhī وہ شخص بَعَثَ baʿatha بھیجا اللَّهُ l-lahu اللہ نے رَسُولًا rasūlan رسول بنا کر
۴۱. اور یہ لوگ جب تم کو دیکھتے ہیں تو تمہاری ہنسی اُڑاتے ہیں۔ کہ کیا یہی شخص ہے جس کو خدا نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے
اس آیت کے مادے: ر أ ي أ خ ذ ه ز أ ب ع ث أ ل ه ر س ل
إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَن صَبَرْنَا عَلَيْهَا وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا ٤٢ ▶
إِن in بیشک كَادَ kāda قریب ہے لَيُضِلُّنَا layuḍillunā کہ بھٹکا دے ہم کو عَنْ ʿan سے آلِهَتِنَا ālihatinā ہمارے الہوں لَوْلَا lawlā اگر نہ أَن an یہ بات ہوتی کہ صَبَرْنَا ṣabarnā جم گئے ہوتے ہم عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر وَسَوْفَ wasawfa اور عنقریب يَعْلَمُونَ yaʿlamūna وہ جان لیں گے حِينَ ḥīna جس وقت يَرَوْنَ yarawna وہ دیکھیں گے الْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب کو مَنْ man کون أَضَلُّ aḍallu زیادہ بھٹکا ہوا ہے سَبِيلًا sabīlan راستے کے اعتبار سے
۴۲. اگر ہم نے اپنے معبودوں کے بارے میں ثابت قدم نہ رہتے تو یہ ضرور ہم کو بہکا دیتا۔ (اور ان سے پھیر دیتا) اور یہ عنقریب معلوم کرلیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ سیدھے رستے سے کون بھٹکا ہوا ہے
اس آیت کے مادے: ك و د ض ل ل أ ل ه ص ب ر ع ل م ح ي ن ر أ ي ع ذ ب س ب ل
أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا ٤٣ ▶
أَرَأَيْتَ ara-ayta کیا دیکھا تم نے مَنِ mani جس نے اتَّخَذَ ittakhadha بنالیا إِلَٰهَهُ ilāhahu الہ اپنا هَوَاهُ hawāhu اپنی خواہش نفس کو أَفَأَنتَ afa-anta کیا بھلا تو تَكُونُ takūnu تو ہوگا عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر وَكِيلًا wakīlan کارساز
۴۳. کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو
اس آیت کے مادے: ر أ ي أ خ ذ أ ل ه ه و ي ك و ن و ك ل
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا ٤٤ ▶
أَمْ am یا تَحْسَبُ taḥsabu تم سمجھتے ہو أَنَّ anna کہ بیشک أَكْثَرَهُمْ aktharahum ان میں سے اکثر يَسْمَعُونَ yasmaʿūna سنتے ہیں أَوْ aw یا يَعْقِلُونَ yaʿqilūna عقل رکھتے ہیں إِنْ in نہیں هُمْ hum وہ إِلَّا illā مگر كَالْأَنْعَامِ kal-anʿāmi جانوروں کی طرح بَلْ bal بلکہ هُمْ hum وہ أَضَلُّ aḍallu زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں سَبِيلًا sabīlan راستے کے اعتبار سے
۴۴. یا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں
اس آیت کے مادے: ح س ب ك ث ر س م ع ع ق ل ن ع م ض ل ل س ب ل
أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا ٤٥ ▶
أَلَمْ alam کیا تم نے تَرَ tara دیکھا نہیں إِلَىٰ ilā کی طرف رَبِّكَ rabbika اپنے رب كَيْفَ kayfa کس طرح مَدَّ madda اس نے پھیلا دیا الظِّلَّ l-ẓila سائے کو وَلَوْ walaw اور اگر شَاءَ shāa وہ چاہتا لَجَعَلَهُ lajaʿalahu البتہ کردیتا اس کو سَاكِنًا sākinan ٹھہرا ہوا ثُمَّ thumma پھر جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے الشَّمْسَ l-shamsa سورج کو عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر دَلِيلًا dalīlan نشانی ۔ رہبر
۴۵. بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھیلا) دیتا ہے۔ اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھیرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا دیتا ہے
اس آیت کے مادے: ر أ ي ر ب ب ك ي ف م د د ظ ل ل ش ي أ ج ع ل س ك ن ش م س
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا ٤٦ ▶
ثُمَّ thumma پھر قَبَضْنَاهُ qabaḍnāhu قبض کرلیا ہم نے اس کو۔ سمیٹ لیا ہم نے اس کو إِلَيْنَا ilaynā اپنی طرف قَبْضًا qabḍan سٹیمنا يَسِيرًا yasīran آسان سے
۴۶. پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں
اس آیت کے مادے: ي س ر
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا ٤٧ ▶
وَهُوَ wahuwa اور وہ الَّذِي alladhī اللہ وہ ذات ہے جَعَلَ jaʿala جس نے بنایا لَكُمُ lakumu تمہارے لیے اللَّيْلَ al-layla رات کو لِبَاسًا libāsan لباس وَالنَّوْمَ wal-nawma اور نیند کو سُبَاتًا subātan باعث آرام وَجَعَلَ wajaʿala اور بنایا النَّهَارَ l-nahāra دن کو نُشُورًا nushūran جی اٹھنے کا وقت
۴۷. اور وہی تو ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرایا
اس آیت کے مادے: ج ع ل ل ي ل ل ب س ن ه ر ن ش ر
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا ٤٨ ▶
وَهُوَ wahuwa اور وہ اللہ الَّذِي alladhī وہ ذات ہے أَرْسَلَ arsala جس نے بھیجا الرِّيَاحَ l-riyāḥa ہواؤں کو بُشْرًا bush'ran خوش خبری کے طور پر بَيْنَ bayna آگے آگے يَدَيْ yaday رَحْمَتِهِ raḥmatihi اپنی رحمت کے وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور نازل کیا ہم نے مِنَ mina سے السَّمَاءِ l-samāi آسمان (سے) مَاءً māan پاک طَهُورًا ṭahūran پانی
۴۸. اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت کے مینھہ کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتا ہے۔ اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پانی برساتے ہیں
اس آیت کے مادے: ر س ل ر و ح ب ش ر ب ي ن ي د ي ر ح م ن ز ل س م و م و ه ط ه ر
لِّنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا وَنُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا ٤٩ ▶
لِّنُحْيِيَ linuḥ'yiya تاکہ ہم زندہ کریں بِهِ bihi ساتھ اس کے بَلْدَةً baldatan شہر کو مَّيْتًا maytan مردہ وَنُسْقِيَهُ wanus'qiyahu اور ہم سیراب کریں اس سے مِمَّا mimmā ان میں سے جو خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے أَنْعَامًا anʿāman مویشی جانور وَأَنَاسِيَّ wa-anāsiyya اور انسان كَثِيرًا kathīran بہت سے
۴۹. تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کردیں اور پھر اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کئے ہیں پلاتے ہیں
اس آیت کے مادے: ح ي ي ب ل د م و ت س ق ي خ ل ق ن ع م أ ن س ك ث ر
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا ٥٠ ▶
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق صَرَّفْنَاهُ ṣarrafnāhu پھیر پھیر کے لائے ہم اس کو بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان لِيَذَّكَّرُوا liyadhakkarū تاکہ وہ کچھ سبق لیں فَأَبَىٰ fa-abā تو انکار کیا أَكْثَرُ aktharu اکثر النَّاسِ l-nāsi لوگوں نے إِلَّا illā مگر كُفُورًا kufūran سخت ناشکری (کے)
۵۰. اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا
اس آیت کے مادے: ص ر ف ب ي ن ذ ك ر أ ب ي ك ث ر أ ن س ك ف ر
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا ٥١ ▶
وَلَوْ walaw اور اگر شِئْنَا shi'nā ہم چاہتے لَبَعَثْنَا labaʿathnā البتہ ہم اٹھاتے فِي fī میں كُلِّ kulli ہر قَرْيَةٍ qaryatin بستی نَّذِيرًا nadhīran ایک ڈرانے والا
۵۱. اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ڈرانے والا بھیج دیتے
اس آیت کے مادے: ش ي أ ب ع ث ك ل ل ق ر ي ن ذ ر
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ٥٢ ▶
فَلَا falā تو نہ تُطِعِ tuṭiʿi تم اطاعت کرو الْكَافِرِينَ l-kāfirīna کافروں کی وَجَاهِدْهُم wajāhid'hum اور جہاد کرو ان کے ساتھ بِهِ bihi اس کے ذریعے جِهَادًا jihādan جہاد كَبِيرًا kabīran بڑا
۵۲. تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس قرآن کے حکم کے مطابق بڑے شدومد سے لڑو
اس آیت کے مادے: ط و ع ك ف ر ج ه د ك ب ر
وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا ٥٣ ▶
وَهُوَ wahuwa اور وہ اللہ الَّذِي alladhī وہ ذات ہے مَرَجَ maraja جس نے ملائے الْبَحْرَيْنِ l-baḥrayni دو سمندر هَٰذَا hādhā یہ عَذْبٌ ʿadhbun میٹھا ہے فُرَاتٌ furātun شیریں ہیں وَهَٰذَا wahādhā اور یہ مِلْحٌ mil'ḥun نمکین ہے أُجَاجٌ ujājun کھاری ہے۔ کڑوا ہے وَجَعَلَ wajaʿala اور اس نے بنادیا بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان بَرْزَخًا barzakhan ایک پردہ وَحِجْرًا waḥij'ran اور ایک بند مَّحْجُورًا maḥjūran بندھا ہوا
۵۳. اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا ایک کا پانی شیریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاری چھاتی جلانے والا۔ اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی
اس آیت کے مادے: ب ح ر ع ذ ب ج ع ل ب ي ن ح ج ر
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا ٥٤ ▶
وَهُوَ wahuwa اور وہ اللہ الَّذِي alladhī وہ ذات ہے خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا مِنَ mina سے الْمَاءِ l-māi پانی بَشَرًا basharan انسان کو فَجَعَلَهُ fajaʿalahu پھر بنایا اس کو نَسَبًا nasaban نسب والا وَصِهْرًا waṣih'ran اور سسرال والا وَكَانَ wakāna اور ہے رَبُّكَ rabbuka رب تیرا قَدِيرًا qadīran قدرت والا
۵۴. اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا۔ پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا۔ اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے
اس آیت کے مادے: خ ل ق م و ه ب ش ر ج ع ل ك و ن ر ب ب ق د ر
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَىٰ رَبِّهِ ظَهِيرًا ٥٥ ▶
وَيَعْبُدُونَ wayaʿbudūna اور وہ عبادت کرتے ہیں مِن min دُونِ dūni سوا اللَّهِ l-lahi اللہ کے مَا mā ان کی جو لَا lā نہیں يَنفَعُهُمْ yanfaʿuhum نفع دیتے ان کو وَلَا walā اور نہیں يَضُرُّهُمْ yaḍurruhum نقصان دیتے ہیں ان کو وَكَانَ wakāna اور ہے الْكَافِرُ l-kāfiru کافر عَلَىٰ ʿalā پر رَبِّهِ rabbihi اپنے رب کے مقابلہ ظَهِيرًا ẓahīran پیٹھ پھیرنے والا
۵۵. اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کر تے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر۔ اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بڑا زور مارتا ہے
اس آیت کے مادے: ع ب د د و ن أ ل ه ن ف ع ض ر ر ك و ن ك ف ر ر ب ب ظ ه ر
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ٥٦ ▶
وَمَا wamā اور نہیں أَرْسَلْنَاكَ arsalnāka بھیجا ہم نے آپ کو إِلَّا illā مگر مُبَشِّرًا mubashiran خوش خبری دینے والا وَنَذِيرًا wanadhīran اور ڈرانے والا
۵۶. اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو صرف خوشی اور عذاب کی خبر سنانے کو بھیجا ہے
اس آیت کے مادے: ر س ل ب ش ر ن ذ ر
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَن شَاءَ أَن يَتَّخِذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا ٥٧ ▶
قُلْ qul کہہ دیجیے مَا mā نہیں أَسْأَلُكُمْ asalukum میں مانگتا تم سے عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر مِنْ min کوئی أَجْرٍ ajrin اجر إِلَّا illā مگر مَن man جو شَاءَ shāa چاہے أَن an کہ يَتَّخِذَ yattakhidha بنالے إِلَىٰ ilā طرف رَبِّهِ rabbihi اپنے رب کی سَبِيلًا sabīlan کوئی راستہ
۵۷. کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا، ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف جانے کا رستہ اختیار کرے
اس آیت کے مادے: ق و ل س أ ل أ ج ر ش ي أ أ خ ذ ر ب ب س ب ل
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا ٥٨ ▶
وَتَوَكَّلْ watawakkal اور بھروسہ کرو عَلَى ʿalā پر الْحَيِّ l-ḥayi زندہ ہستی الَّذِي alladhī وہ جو لَا lā نہیں يَمُوتُ yamūtu مرے گا وَسَبِّحْ wasabbiḥ اور تسبیح بیان کرو بِحَمْدِهِ biḥamdihi اس کی حمد کے ساتھ وَكَفَىٰ wakafā اور کافی ہے بِهِ bihi اس کو بِذُنُوبِ bidhunūbi گناہوں سے عِبَادِهِ ʿibādihi اپنے بندوں کے خَبِيرًا khabīran باخبر ہونا
۵۸. اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا اور اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے
اس آیت کے مادے: و ك ل ح ي ي م و ت س ب ح ح م د ك ف ي ذ ن ب ع ب د خ ب ر
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ الرَّحْمَٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا ٥٩ ▶
الَّذِي alladhī وہ ذات خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیے السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمان وَالْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین وَمَا wamā اور جو بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہیں فِي fī میں سِتَّةِ sittati چھ أَيَّامٍ ayyāmin دنوں (میں) ثُمَّ thumma پھر اسْتَوَىٰ is'tawā وہ مستوی ہوا عَلَى ʿalā پر الْعَرْشِ l-ʿarshi عرش الرَّحْمَٰنُ l-raḥmānu رحمن فَاسْأَلْ fasal پس پوچھو بِهِ bihi اس کے بارے میں خَبِيرًا khabīran خبر رکھنے والے سے
۵۹. جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحمٰن (یعنی بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کرلو
اس آیت کے مادے: خ ل ق س م و أ ر ض ب ي ن ي و م س و ي ع ر ش ر ح م س أ ل خ ب ر
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَٰنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَٰنُ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا ٦٠ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب قِيلَ qīla کہا گیا لَهُمُ lahumu ان کے لیے اسْجُدُوا us'judū سجدہ کرو لِلرَّحْمَٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے قَالُوا qālū انہوں نے کہا وَمَا wamā اور کیا ہے الرَّحْمَٰنُ l-raḥmānu رحمن أَنَسْجُدُ anasjudu کیا ہم سجدہ کریں لِمَا limā واسطے اس کے تَأْمُرُنَا tamurunā جو تو حکم دیتا ہے ہم کو وَزَادَهُمْ wazādahum اور زیادہ کردیتی ہے ان کو نُفُورًا nufūran نفرت میں
۶۰. اور جب ان (کفار) سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا؟ کیا جس کے لئے تم ہم سے کہتے ہو ہم اس کے آگے سجدہ کریں اور اس سے بدکتے ہیں
اس آیت کے مادے: ق و ل س ج د ر ح م أ م ر ز ي د ن ف ر
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُّنِيرًا ٦١ ▶
تَبَارَكَ tabāraka بہت بابرکت ہے الَّذِي alladhī وہ ذات جَعَلَ jaʿala جس نے بنائے فِي fī میں السَّمَاءِ l-samāi آسمان بُرُوجًا burūjan برج وَجَعَلَ wajaʿala اور بنائے۔ رکھ دیے فِيهَا fīhā اس میں سِرَاجًا sirājan سورج وَقَمَرًا waqamaran اور چاند مُّنِيرًا munīran روشن
۶۱. اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا
اس آیت کے مادے: ب ر ك ج ع ل س م و ق م ر ن و ر
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا ٦٢ ▶
وَهُوَ wahuwa اور وہ اللہ الَّذِي alladhī وہ ذات ہے جَعَلَ jaʿala جس نے بنایا اللَّيْلَ al-layla رات کو وَالنَّهَارَ wal-nahāra اور دن کو خِلْفَةً khil'fatan جانشین۔ ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا لِّمَنْ liman واسطے اس کے جو أَرَادَ arāda ارادہ کرے أَن an کہ يَذَّكَّرَ yadhakkara وہ نصیحت پکڑے أَوْ aw یا أَرَادَ arāda ارادہ کرے شُكُورًا shukūran شکرگزار ہونے کا
۶۲. اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)
اس آیت کے مادے: ج ع ل ل ي ل ن ه ر خ ل ف ر و د ذ ك ر ش ك ر
وَعِبَادُ الرَّحْمَٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا ٦٣ ▶
وَعِبَادُ waʿibādu اور بندے الرَّحْمَٰنِ l-raḥmāni رحمن کے الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں يَمْشُونَ yamshūna جو چلتے ہیں عَلَى ʿalā پر الْأَرْضِ l-arḍi زمین هَوْنًا hawnan عاجزی سے۔ تواضع سے وَإِذَا wa-idhā اور جب خَاطَبَهُمُ khāṭabahumu مخاطب ہوتے ہیں ان سے۔ بات کرتے ہیں ان سے الْجَاهِلُونَ l-jāhilūna جاہل قَالُوا qālū وہ کہتے ہیں سَلَامًا salāman سلام
۶۳. اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ) گفتگو کرتے ہیں تو سلام کہتے ہیں
اس آیت کے مادے: ع ب د ر ح م م ش ي أ ر ض ه و ن خ ط ب ج ه ل ق و ل س ل م
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا ٦٤ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ يَبِيتُونَ yabītūna جو رات گزارتے ہیں لِرَبِّهِمْ lirabbihim اپنے رب کے لیے سُجَّدًا sujjadan سجدہ کرتے ہوئے وَقِيَامًا waqiyāman اور قیام کرتے ہوئے
۶۴. اور جو وہ اپنے پروردگار کے آگے سجدے کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتیں بسر کرتے ہیں
اس آیت کے مادے: ب ي ت ر ب ب س ج د ق و م
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ٦٥ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ يَقُولُونَ yaqūlūna جو کہتے ہیں رَبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب ۔ اصْرِفْ iṣ'rif پھیر دے عَنَّا ʿannā ہم سے عَذَابَ ʿadhāba عذاب جَهَنَّمَ jahannama جہنم کا إِنَّ inna بیشک عَذَابَهَا ʿadhābahā اس کا عذاب كَانَ kāna ہے غَرَامًا gharāman لازم ہونے والا ہے
۶۵. اور جو دعا مانگتے رہتے ہیں کہ اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس کا عذاب بڑی تکلیف کی چیز ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب ص ر ف ع ذ ب ك و ن
إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا ٦٦ ▶
إِنَّهَا innahā بیشک وہ سَاءَتْ sāat برا ہے مُسْتَقَرًّا mus'taqarran ٹھکانہ وَمُقَامًا wamuqāman اور قیام گاہ
۶۶. اور دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے
اس آیت کے مادے: س و أ ق ر ر ق و م
وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا ٦٧ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ إِذَا idhā جب أَنفَقُوا anfaqū وہ خرچ کرتے ہیں لَمْ lam نہیں يُسْرِفُوا yus'rifū اسراف کرتے وَلَمْ walam اور نہیں يَقْتُرُوا yaqturū بخل کرتے وَكَانَ wakāna اور ہوتا ہے بَيْنَ bayna درمیان ذَٰلِكَ dhālika اس کے قَوَامًا qawāman معتدل راہ۔ معتدل طریقہ
۶۷. اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم
اس آیت کے مادے: ن ف ق س ر ف ك و ن ب ي ن ق و م
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ٦٨ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ لَا lā نہیں يَدْعُونَ yadʿūna پکارتے مَعَ maʿa ساتھ اللَّهِ l-lahi اللہ کے إِلَٰهًا ilāhan کوئی الہ آخَرَ ākhara دوسرا وَلَا walā اور نہیں يَقْتُلُونَ yaqtulūna وہ قتل کرتے النَّفْسَ l-nafsa کسی جان کو الَّتِي allatī وہ جو حَرَّمَ ḥarrama حرام کی اللَّهُ l-lahu اللہ نے إِلَّا illā مگر بِالْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ وَلَا walā اور نہیں يَزْنُونَ yaznūna وہ زندہ کرتے وَمَن waman اور جو کوئی يَفْعَلْ yafʿal کرے گا ذَٰلِكَ dhālika ایسا يَلْقَ yalqa پائے گا أَثَامًا athāman گناہ
۶۸. اور وہ جو خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جن جاندار کو مار ڈالنا خدا نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر جائز طریق پر (یعنی شریعت کے مطابق) اور بدکاری نہیں کرتے۔ اور جو یہ کام کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا
اس آیت کے مادے: د ع و أ ل ه أ خ ر ق ت ل ن ف س ح ر م ح ق ق ف ع ل ل ق ي أ ث م
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ٦٩ ▶
يُضَاعَفْ yuḍāʿaf دوگنا کیا جائے گا لَهُ lahu اس کے لیے الْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب يَوْمَ yawma دن الْقِيَامَةِ l-qiyāmati قیامت کے وَيَخْلُدْ wayakhlud اور ہمیشہ رہے گا فِيهِ fīhi اس میں مُهَانًا muhānan رسوا ہو کر
۶۹. قیامت کے دن اس کو دونا عذاب ہوگا اور ذلت وخواری سے ہمیشہ اس میں رہے گا
اس آیت کے مادے: ض ع ف ع ذ ب ي و م ق و م خ ل د ه و ن
إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ٧٠ ▶
إِلَّا illā مگر مَن man جو تَابَ tāba توبہ کرلے وَآمَنَ waāmana اور ایمان لے آئے وَعَمِلَ waʿamila اور عمل کرے عَمَلًا ʿamalan عمل صَالِحًا ṣāliḥan اچھے فَأُولَٰئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ يُبَدِّلُ yubaddilu بدل دے گا اللَّهُ l-lahu اللہ سَيِّئَاتِهِمْ sayyiātihim ان کی برائیوں کو حَسَنَاتٍ ḥasanātin بھلائیوں سے وَكَانَ wakāna اور ہے اللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ غَفُورًا ghafūran غفور رَّحِيمًا raḥīman رحیم
۷۰. مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
اس آیت کے مادے: ت و ب أ م ن ع م ل ص ل ح ب د ل أ ل ه س و أ ح س ن ك و ن غ ف ر ر ح م
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا ٧١ ▶
وَمَن waman اور جو کوئی تَابَ tāba توبہ کرے وَعَمِلَ waʿamila اور عمل کرے صَالِحًا ṣāliḥan اچھے فَإِنَّهُ fa-innahu تو بیشک يَتُوبُ yatūbu وہ پلٹ آتا ہے إِلَى ilā طرف اللَّهِ l-lahi اللہ کی مَتَابًا matāban پلٹنا
۷۱. اور جو توبہ کرتا اور عمل نیک کرتا ہے تو بےشک وہ خدا کی طرف رجوع کرتا ہے
اس آیت کے مادے: ت و ب ع م ل ص ل ح أ ل ه
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا ٧٢ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ لَا lā نہیں يَشْهَدُونَ yashhadūna گواہ بنتے الزُّورَ l-zūra جھوٹ کے وَإِذَا wa-idhā اور جب مَرُّوا marrū وہ گزرتے ہیں بِاللَّغْوِ bil-laghwi لغور پر مَرُّوا marrū گزرتے ہیں كِرَامًا kirāman شریف لوگوں کی طرح
۷۲. اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ان کو بیہودہ چیزوں کے پاس سے گزرنے کا اتفاق ہو تو بزرگانہ انداز سے گزرتے ہیں
اس آیت کے مادے: ش ه د م ر ر ل غ و ك ر م
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا ٧٣ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ إِذَا idhā جب ذُكِّرُوا dhukkirū نصیحت کیے جاتے ہیں بِآيَاتِ biāyāti آیات کے ساتھ رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی لَمْ lam نہیں يَخِرُّوا yakhirrū گرپڑتے عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر صُمًّا ṣumman بہرے وَعُمْيَانًا waʿum'yānan اور اندھے بن کر
۷۳. اور وہ کہ جب ان کو پروردگار کی باتیں سمجھائی جاتی ہیں تو اُن پر اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گرتے (بلکہ غور سے سنتے ہیں)
اس آیت کے مادے: ذ ك ر أ ي ي ر ب ب خ ر ر ص م م ع م ي
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ٧٤ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ يَقُولُونَ yaqūlūna جو کہتے ہیں رَبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب هَبْ hab عطا کر لَنَا lanā ہم کو مِنْ min میں سے۔ أَزْوَاجِنَا azwājinā شوہروں- ہماری بیویوں وَذُرِّيَّاتِنَا wadhurriyyātinā اور ہماری اولادوں میں سے قُرَّةَ qurrata ٹھنڈک أَعْيُنٍ aʿyunin آنکھوں کی وَاجْعَلْنَا wa-ij'ʿalnā اور بنا ہم کو لِلْمُتَّقِينَ lil'muttaqīna متقی لوگوں کے لیے إِمَامًا imāman راہ نما
۷۴. اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا
اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب و ه ب ز و ج ذ ر ر ق ر ر ع ي ن ج ع ل و ق ي أ م م
أُولَٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا ٧٥ ▶
أُولَٰئِكَ ulāika یہی لوگ يُجْزَوْنَ yuj'zawna جزاپائیں گے الْغُرْفَةَ l-ghur'fata بلند منزل کی بِمَا bimā بوجہ اس کے صَبَرُوا ṣabarū جو انہوں نے صبر کیا وَيُلَقَّوْنَ wayulaqqawna اور وہ حاصل کریں گے۔ ڈالے جائیں گے فِيهَا fīhā اس میں تَحِيَّةً taḥiyyatan دعائے خیر وَسَلَامًا wasalāman اور سلام
۷۵. ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے
اس آیت کے مادے: ج ز ي ص ب ر ل ق ي ح ي ي س ل م
خَالِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا ٧٦ ▶
خَالِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں فِيهَا fīhā اس میں حَسُنَتْ ḥasunat اچھا ہے مُسْتَقَرًّا mus'taqarran ٹھکانہ وَمُقَامًا wamuqāman اور جائے قیام۔ مقام
۷۶. اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور وہ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے
اس آیت کے مادے: خ ل د ح س ن ق ر ر ق و م
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا ٧٧ ▶
قُلْ qul کہہ دیجئے مَا mā نہیں يَعْبَأُ yaʿba-u پرواہ کرتا تمہاری۔ نہ پرواہ کرے گا بِكُمْ bikum تمہاری رَبِّي rabbī میرا رب لَوْلَا lawlā اگر نہ دُعَاؤُكُمْ duʿāukum دعا ہوئی تمہاری فَقَدْ faqad تو تحقیق كَذَّبْتُمْ kadhabtum جھٹلایا تم نے فَسَوْفَ fasawfa تو عنقریب يَكُونُ yakūnu ہوگا لِزَامًا lizāman چمٹ جانے والا
۷۷. کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگی
اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب د ع و ك ذ ب ك و ن
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔