حَرْف English

صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے س ط ر

قرآن میں ۱۶ بار · ۵ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۴۵۵

قرآنی مادہ س ط ر s-ṭ-r

مادہ س ط ر ([s-ṭ-r]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۱۶ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ أَساطِير ہے، جس کا مطلب «کہانیاں» ہے اور یہ ۹ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔

اس مادے سے بنے الفاظ

لفظتلفظمعنیکتنی بار
أَساطِيرasaaṭiirکہانیاں۹
مَسْطُورmasṭuurلکھی ہوئی · لکھا ہوا۳
مُصَيْطِرmuṣayṭirمحافظ ہیں۔ داروغہ · کوئی داروغہ۲
مُسْتَطَرmustaṭarلکھا ہوا۱
يَسْطُرُyasṭuruوہ لکھ رہے۱

قرآن سے مثالیں

وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِن يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَّا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ٢٥

أَسَاطِيرُ asāṭīru · کہانیاں ہیں

اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں (سورہ الأنعام، آیت ۲۵)

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَٰذَا إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ٣١

أَسَاطِيرُ asāṭīru · کہانیاں ہیں

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں (سورہ الأنفال، آیت ۳۱)

وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا ٥٨

مَسْطُورًا masṭūran · لکھا ہوا

اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے (سورہ الإسراء، آیت ۵۸)

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ ٣٧

الْمُصَيْطِرُونَ l-muṣayṭirūna · محافظ ہیں۔ داروغہ ہیں

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟ (سورہ الطور، آیت ۳۷)

وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ ٥٣

مُّسْتَطَرٌ mus'taṭarun · لکھا ہوا ہے

(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے (سورہ القمر، آیت ۵۳)

ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ ١

يَسْطُرُونَ yasṭurūna · وہ لکھ رہے ہیں

نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم (سورہ القلم، آیت ۱)

یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا

ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔