حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ القمر

سورت ۵۴، مکی، ۵۵ آیات، ۳۴۲ الفاظ

سورہ القمر لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ القمر («چاند») قرآن کی ۵۴ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۵۵ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ القمر

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ ١

۱. قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا

اس آیت کے مادے: ق ر ب س و ع ش ق ق ق م ر

وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ٢

۲. اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي أ ي ي ع ر ض ق و ل س ح ر م ر ر

وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ ٣

۳. اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ت ب ع ه و ي ك ل ل أ م ر ق ر ر

وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ ٤

۴. اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

اس آیت کے مادے: ج ي أ ن ب أ

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ ٥

۵. اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا

اس آیت کے مادے: ح ك م ب ل غ غ ن ي ن ذ ر

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ ٦

۶. تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا

اس آیت کے مادے: و ل ي ي و م د ع و ش ي أ ن ك ر

خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ ٧

۷. تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں

اس آیت کے مادے: خ ش ع ب ص ر خ ر ج ن ش ر

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ ٨

۸. اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے

اس آیت کے مادے: د ع و ق و ل ك ف ر ي و م ع س ر

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ ٩

۹. ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ق ب ل ق و م ع ب د ق و ل ج ن ن

فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ ١٠

۱۰. تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے

اس آیت کے مادے: د ع و ر ب ب غ ل ب ن ص ر

فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ ١١

۱۱. پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے

اس آیت کے مادے: ف ت ح ب و ب س م و م و ه

وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ ١٢

۱۲. اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

اس آیت کے مادے: ف ج ر أ ر ض ع ي ن ل ق ي م و ه أ م ر ق د ر

وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ ١٣

۱۳. اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا

اس آیت کے مادے: ح م ل

تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ ١٤

۱۴. وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے

اس آیت کے مادے: ج ر ي ع ي ن ج ز ي ك و ن ك ف ر

وَلَقَد تَّرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ١٥

۱۵. اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ت ر ك أ ي ي ذ ك ر

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ١٦

۱۶. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟

اس آیت کے مادے: ك ي ف ك و ن ع ذ ب ن ذ ر

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ١٧

۱۷. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ي س ر ق ر أ ذ ك ر

كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ١٨

۱۸. عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ع و د ك ي ف ك و ن ع ذ ب ن ذ ر

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ ١٩

۱۹. ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی

اس آیت کے مادے: ر س ل ر و ح ي و م م ر ر

تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ ٢٠

۲۰. وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ز ع أ ن س ع ج ز ن خ ل

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ٢١

۲۱. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

اس آیت کے مادے: ك ي ف ك و ن ع ذ ب ن ذ ر

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ٢٢

۲۲. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ي س ر ق ر أ ذ ك ر

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ ٢٣

۲۳. ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ن ذ ر

فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ ٢٤

۲۴. اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ش ر و ح د ت ب ع ض ل ل س ع ر

أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ ٢٥

۲۵. کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

اس آیت کے مادے: ل ق ي ذ ك ر ب ي ن ك ذ ب

سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ ٢٦

۲۶. ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

اس آیت کے مادے: ع ل م غ د و ك ذ ب

إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ ٢٧

۲۷. (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

اس آیت کے مادے: ر س ل ف ت ن ر ق ب ص ب ر

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ ٢٨

۲۸. اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

اس آیت کے مادے: ن ب أ م و ه ق س م ب ي ن ك ل ل ش ر ب ح ض ر

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ ٢٩

۲۹. تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

اس آیت کے مادے: ن د ي ص ح ب ع ط و

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ٣٠

۳۰. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

اس آیت کے مادے: ك ي ف ك و ن ع ذ ب ن ذ ر

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ ٣١

۳۱. ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ

اس آیت کے مادے: ر س ل ص ي ح و ح د ك و ن

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ٣٢

۳۲. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ي س ر ق ر أ ذ ك ر

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ ٣٣

۳۳. لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ق و م ن ذ ر

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ ٣٤

۳۴. تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

اس آیت کے مادے: ر س ل أ و ل ن ج و س ح ر

نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا كَذَٰلِكَ نَجْزِي مَن شَكَرَ ٣٥

۳۵. اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ع م ع ن د ج ز ي ش ك ر

وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ ٣٦

۳۶. اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

اس آیت کے مادے: ن ذ ر ب ط ش م ر ي

وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ ٣٧

۳۷. اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

اس آیت کے مادے: ر و د ع ي ن ذ و ق ع ذ ب ن ذ ر

وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ ٣٨

۳۸. اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا

اس آیت کے مادے: ص ب ح ب ك ر ع ذ ب ق ر ر

فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ ٣٩

۳۹. تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

اس آیت کے مادے: ذ و ق ع ذ ب ن ذ ر

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ٤٠

۴۰. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ي س ر ق ر أ ذ ك ر

وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ ٤١

۴۱. اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے

اس آیت کے مادے: ج ي أ أ و ل ن ذ ر

كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ ٤٢

۴۲. انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

اس آیت کے مادے: ك ذ ب أ ي ي ك ل ل أ خ ذ ع ز ز ق د ر

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ ٤٣

۴۳. (اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے

اس آیت کے مادے: ك ف ر خ ي ر ب ر أ ز ب ر

أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ ٤٤

۴۴. کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ج م ع ن ص ر

سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ ٤٥

۴۵. عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

اس آیت کے مادے: ج م ع و ل ي د ب ر

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ ٤٦

۴۶. ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

اس آیت کے مادے: س و ع و ع د م ر ر

إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ ٤٧

۴۷. بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں

اس آیت کے مادے: ج ر م ض ل ل س ع ر

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ ٤٨

۴۸. اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

اس آیت کے مادے: ي و م س ح ب ن و ر و ج ه ذ و ق م س س

إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ ٤٩

۴۹. ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے

اس آیت کے مادے: ك ل ل ش ي أ خ ل ق ق د ر

وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ ٥٠

۵۰. اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے

اس آیت کے مادے: أ م ر و ح د ب ص ر

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ ٥١

۵۱. اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

اس آیت کے مادے: ه ل ك ش ي ع ذ ك ر

وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوهُ فِي الزُّبُرِ ٥٢

۵۲. اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے

اس آیت کے مادے: ك ل ل ش ي أ ف ع ل ز ب ر

وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ ٥٣

۵۳. (یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے

اس آیت کے مادے: ك ل ل ص غ ر ك ب ر س ط ر

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ ٥٤

۵۴. جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ق ي ج ن ن ن ه ر

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ ٥٥

۵۵. (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

اس آیت کے مادے: ق ع د ص د ق ع ن د م ل ك ق د ر

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔