حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ النجم

سورت ۵۳، مکی، ۶۲ آیات، ۳۶۰ الفاظ

سورہ النجم لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ النجم («ستارہ») قرآن کی ۵۳ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۶۲ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ النجم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ ١

۱. تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے

اس آیت کے مادے: ن ج م ه و ي

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ ٢

۲. کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

اس آیت کے مادے: ض ل ل ص ح ب غ و ي

وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ٣

۳. اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ط ق ه و ي

إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ٤

۴. یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے

اس آیت کے مادے: و ح ي

عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ ٥

۵. ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا

اس آیت کے مادے: ع ل م ش د د ق و ي

ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ ٦

۶. (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے

اس آیت کے مادے: م ر ر س و ي

وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ ٧

۷. اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے

اس آیت کے مادے: ع ل و

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ ٨

۸. پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے

اس آیت کے مادے: د ن و

فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ ٩

۹. تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم

اس آیت کے مادے: ك و ن د ن و

فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ ١٠

۱۰. پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا

اس آیت کے مادے: و ح ي ع ب د

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ ١١

۱۱. جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ف أ د ر أ ي

أَفَتُمَارُونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ ١٢

۱۲. کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟

اس آیت کے مادے: م ر ي ر أ ي

وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ ١٣

۱۳. اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي ن ز ل أ خ ر

عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ ١٤

۱۴. پرلی حد کی بیری کے پاس

اس آیت کے مادے: ع ن د ن ه ي

عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ ١٥

۱۵. اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے

اس آیت کے مادے: ع ن د ج ن ن أ و ي

إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ ١٦

۱۶. جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا

اس آیت کے مادے: غ ش و

مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ ١٧

۱۷. ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی

اس آیت کے مادے: ب ص ر ط غ ي

لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ ١٨

۱۸. انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

اس آیت کے مادے: ر أ ي أ ي ي ر ب ب ك ب ر

أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ ١٩

۱۹. بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا

اس آیت کے مادے: ر أ ي ع ز ز

وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ ٢٠

۲۰. اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)

اس آیت کے مادے: م ن ي ث ل ث أ خ ر

أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ ٢١

۲۱. (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں

اس آیت کے مادے: ذ ك ر أ ن ث

تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ ٢٢

۲۲. یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے

اس آیت کے مادے: ق س م

إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَىٰ ٢٣

۲۳. وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

اس آیت کے مادے: س م و أ ب و ن ز ل أ ل ه س ل ط ت ب ع ظ ن ن ه و ي ن ف س ج ي أ ر ب ب ه د ي

أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ ٢٤

۲۴. کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے

اس آیت کے مادے: أ ن س م ن ي

فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ ٢٥

۲۵. آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے

اس آیت کے مادے: أ ل ه أ خ ر أ و ل

وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ ٢٦

۲۶. اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے

اس آیت کے مادے: م ل ك س م و غ ن ي ش ف ع ش ي أ ب ع د أ ذ ن أ ل ه ر ض و

إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَىٰ ٢٧

۲۷. جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: أ م ن أ خ ر س م و م ل ك أ ن ث

وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ٢٨

۲۸. حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

اس آیت کے مادے: ع ل م ت ب ع ظ ن ن غ ن ي ح ق ق ش ي أ

فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ٢٩

۲۹. تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو

اس آیت کے مادے: ع ر ض و ل ي ذ ك ر ر و د ح ي ي د ن و

ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىٰ ٣٠

۳۰. ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

اس آیت کے مادے: ب ل غ ع ل م ر ب ب ض ل ل س ب ل ه د ي

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى ٣١

۳۱. اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

اس آیت کے مادے: أ ل ه س م و أ ر ض ج ز ي س و أ ع م ل ح س ن

الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ ٣٢

۳۲. جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے

اس آیت کے مادے: ج ن ب ك ب ر أ ث م ف ح ش ر ب ب و س ع غ ف ر ع ل م ن ش أ أ ر ض ج ن ن ب ط ن أ م م ز ك و ن ف س و ق ي

أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ ٣٣

۳۳. بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا

اس آیت کے مادے: ر أ ي و ل ي

وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ ٣٤

۳۴. اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا

اس آیت کے مادے: ع ط و ق ل ل

أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ ٣٥

۳۵. کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے

اس آیت کے مادے: ع ن د ع ل م غ ي ب ر أ ي

أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ ٣٦

۳۶. کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی

اس آیت کے مادے: ن ب أ

وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ ٣٧

۳۷. اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا

اس آیت کے مادے: و ف ي

أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ٣٨

۳۸. یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

اس آیت کے مادے: و ز ر أ خ ر

وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ ٣٩

۳۹. اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے

اس آیت کے مادے: ل ي س أ ن س س ع ي

وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ ٤٠

۴۰. اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی

اس آیت کے مادے: س ع ي ر أ ي

ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ ٤١

۴۱. پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا

اس آیت کے مادے: ج ز ي و ف ي

وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ ٤٢

۴۲. اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب ن ه ي

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ ٤٣

۴۳. اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے

اس آیت کے مادے: ض ح ك

وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا ٤٤

۴۴. اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے

اس آیت کے مادے: م و ت ح ي ي

وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ ٤٥

۴۵. اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق ز و ج ذ ك ر أ ن ث

مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ ٤٦

۴۶. (یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے

اس آیت کے مادے: ن ط ف م ن ي

وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ ٤٧

۴۷. اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے

اس آیت کے مادے: ن ش أ أ خ ر

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ ٤٨

۴۸. اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے

اس آیت کے مادے: غ ن ي

وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ ٤٩

۴۹. اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب ش ع ر

وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ ٥٠

۵۰. اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا

اس آیت کے مادے: ه ل ك ع و د أ و ل

وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ ٥١

۵۱. اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا

اس آیت کے مادے: ب ق ي

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ ٥٢

۵۲. اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے

اس آیت کے مادے: ق و م ق ب ل ك و ن ظ ل م ط غ ي

وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ ٥٣

۵۳. اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا

اس آیت کے مادے: أ ف ك ه و ي

فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ ٥٤

۵۴. پھر ان پر چھایا جو چھایا

اس آیت کے مادے: غ ش و

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ ٥٥

۵۵. تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا

اس آیت کے مادے: أ ي ي أ ل و ر ب ب م ر ي

هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ ٥٦

۵۶. یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ذ ر أ و ل

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ ٥٧

۵۷. آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی

لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ ٥٨

۵۸. اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا

اس آیت کے مادے: ل ي س د و ن أ ل ه ك ش ف

أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ ٥٩

۵۹. اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟

اس آیت کے مادے: ح د ث ع ج ب

وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ ٦٠

۶۰. اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟

اس آیت کے مادے: ض ح ك

وَأَنتُمْ سَامِدُونَ ٦١

۶۱. اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو

فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ٦٢

۶۲. تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو

اس آیت کے مادے: س ج د أ ل ه ع ب د

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔