حَرْف English

صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے م و ت

قرآن میں ۱۶۵ بار · ۸ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۶۵

قرآنی مادہ م و ت m-w-t

مادہ م و ت ([m-w-t]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۱۶۵ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ مَوْت ہے، جس کا مطلب «موت» ہے اور یہ ۵۰ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔

اس مادے سے بنے الفاظ

لفظتلفظمعنیکتنی بار
مَوْتmawtموت · اس کی موت۵۰
ماتَmaataہم مرجائیں گے · وہ مرگئے۳۹
مَيِّتmayyitمردہ · مردوں۳۸
أَماتَamaataموت دیتا · ہم موت دیتے۲۱
مَيْتَةmaytaمردار · وہ مردار۶
مَيْتmaytمردہ۵
مَماتmamaatمیری موت · موت۳
مَوْتَتmawtatہماری موت · موت۳

قرآن سے مثالیں

أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ وَاللَّهُ مُحِيطٌ بِالْكَافِرِينَ ١٩

الْمَوْتِ l-mawti · موت سے

یا ان کی مثال مینہ کی سی ہے کہ آسمان سے (برس رہا ہو اور) اس میں اندھیرے پر اندھیرا (چھا رہا) ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی (کوند رہی) ہو تو یہ کڑک سے (ڈر کر) موت کے خوف سے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور الله کافروں کو (ہر طرف سے) گھیرے ہوئے ہے (سورہ البقرة، آیت ۱۹)

ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ٥٦

مَوْتِكُمْ mawtikum · تمہاری موت کے

پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو (سورہ البقرة، آیت ۵۶)

وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ١٣٢

تَمُوتُنَّ tamūtunna · تم مرنا

اور ابرہیم نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب نے بھی (اپنے فرزندوں سے یہی کہا) کہ بیٹا خدا نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے تو مرنا ہے تو مسلمان ہی مرنا (سورہ البقرة، آیت ۱۳۲)

كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ٢٨

أَمْوَاتًا amwātan · مردہ

(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے (سورہ البقرة، آیت ۲۸)

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللَّهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِي وَأُمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ٢٥٨

وَيُمِيتُ wayumītu · اور موت دیتا ہے

بھلا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس (غرور کے) سبب سے کہ خدا نے اس کو سلطنت بخشی تھی ابراہیم سے پروردگار کے بارے میں جھگڑنے لگا۔ جب ابراہیم نے کہا میرا پروردگار تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے۔ وہ بولا کہ جلا اور مار تو میں بھی سکتا ہوں۔ ابراہیم نے کہا کہ خدا تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے آپ اسے مغرب سے نکال دیجیئے (یہ سن کر) کافر حیران رہ گیا اور خدا بےانصافوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا (سورہ البقرة، آیت ۲۵۸)

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ١٧٣

الْمَيْتَةَ l-maytata · مردار کو

اس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کردیا ہے ہاں جو ناچار ہوجائے (بشرطیکہ ) خدا کی نافرمانی نہ کرے اور حد (ضرورت) سے باہر نہ نکل جائے اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے (سورہ البقرة، آیت ۱۷۳)

یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا

ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔