حَرْف English

صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے خ ل ف

قرآن میں ۱۲۷ بار · ۱۸ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۸۸

قرآنی مادہ خ ل ف kh-l-f

مادہ خ ل ف ([kh-l-f]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۱۲۷ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ اخْتَلَفَ ہے، جس کا مطلب «انہوں نے اختلاف کیا» ہے اور یہ ۳۵ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔

اس مادے سے بنے الفاظ

لفظتلفظمعنیکتنی بار
اخْتَلَفَakhtalafaانہوں نے اختلاف کیا · وہ اختلاف کرتے۳۵
خَلْفkhalfان کے پیچھے · اس کے پیچھے۲۲
أَخْلَفُakhlafuخلاف کرے گا · خلاف کرتا۱۴
مُخْتَلِفmukhtalifمختلف · اختلاف کرنے والے۱۰
خَلِيفَةkhaliifaجانشین · جانشین / ایک خلیفہ۹
اخْتِلافakhtilaafاختلاف · ایک دوسرے کے بعد آنے جانے۷
خِلافkhilaafمخالف سمت · بعد۶
اسْتَخْلَفَastakhlafaپیچھے لائے · خلیفہ بنائے تم۵
خَلَفَkhalafaپیچھے آئے · جان نشینی کرنا میری۵
مُخَلَّفmukhallafپیچھے چھوڑے جانے والے · پیچھے چھوڑے جانے والے۔ پیچھے رہ جانے والے۴
خَوالِفkhawaalifپیچھے راہنے والیوں · پیچھے رہنے والیوں۲
يُخالِفُyukhaalifuمیں خلاف کروں تمہارے · جو مخالفت کرتے۲
خالِفkhaalifپیچھے رہنے۱
خُلِّفُkhullifuجن کا معاملہ ملتوی کردیا گیا۱
يَتَخَلَّفُyatakhallafuوہ پیچھے رہ جائیں۱
مُخْلِفmukhlifخلاف کرنے والا۱
خِلْفَةkhilfaجانشین۔ ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا۱
مُسْتَخْلَفmustakhlafپیچھے رہ جانے والے۔ خلیفہ۔ جانشین۱

قرآن سے مثالیں

وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَىٰ عَلَىٰ شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَىٰ لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ كَذَٰلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَاللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ١١٣

يَخْتَلِفُونَ yakhtalifūna · وہ اختلاف کرتے

اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب (الہٰی) پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے خدا قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا (سورہ البقرة، آیت ۱۱۳)

ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِي الْكِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ ١٧٦

اخْتَلَفُوا ikh'talafū · جنہوں نے اختلاف کیا

یہ اس لئے کہ خدا نے کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی۔ اور جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ ضد میں (آکر نیکی سے) دور (ہوگئے) ہیں (سورہ البقرة، آیت ۱۷۶)

فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ٦٦

خَلْفَهَا khalfahā · ان کے پیچھے ہوں گے

اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا (سورہ البقرة، آیت ۶۶)

وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّهِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ عَهْدَهُ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ٨٠

يُخْلِفَ yukh'lifa · خلاف کرے گا

اور کہتے ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی۔ ان سے پوچھو، کیا تم نے خدا سے اقرار لے رکھا ہے کہ خدا اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا۔ (نہیں)، بلکہ تم خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں (سورہ البقرة، آیت ۸۰)

وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ جَنَّاتٍ مَّعْرُوشَاتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَاتٍ وَالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا أُكُلُهُ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ كُلُوا مِن ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ١٤١

مُخْتَلِفًا mukh'talifan · مختلف ہیں

اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا (سورہ الأنعام، آیت ۱۴۱)

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ٣٠

خَلِيفَةً khalīfatan · اپنا جانشین / ایک خلیفہ

اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) نائب بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا۔ کیا تُو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت وخون کرتا پھرے اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے (سورہ البقرة، آیت ۳۰)

یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا

ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔