صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ض ي ق
قرآن میں ۱۳ بار · ۵ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۵۰۶
قرآنی مادہ ض ي ق ḍ-y-q
مادہ ض ي ق ([ḍ-y-q]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۱۳ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ ضاقَ ہے، جس کا مطلب «تنگ ہوگئی» ہے اور یہ ۷ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| ضاقَ | ḍaaqa | تنگ ہوگئی · تنگ ہوا | ۷ | |
| ضَيِّق | ḍayyiq | تنگ | ۲ | |
| ضَيْق | ḍayq | گھٹن میں۔ تنگی · تنگی | ۲ | |
| ضائِق | ḍaa’iq | تنگ ہونے والا | ۱ | |
| تُضَيِّقُ | tuḍayyiqu | تاکہ تم تنگ کرو۔ تنگی کرو | ۱ |
قرآن سے مثالیں
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُم مُّدْبِرِينَ ٢٥
وَضَاقَتْ waḍāqat · اور تنگ ہوگئی
خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور (جنگ) حنین کے دن۔ جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔ اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے (سورہ التوبة، آیت ۲۵)
وَعَلَى الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا حَتَّىٰ إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنفُسُهُمْ وَظَنُّوا أَن لَّا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ١١٨
ضَاقَتْ ḍāqat · تنگ ہوگئی
اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ جب اُنہیں زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے جانیں بھی ان پر دوبھر ہوگئیں۔ اور انہوں نے جان لیا کہ خدا (کے ہاتھ) سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے (سورہ التوبة، آیت ۱۱۸)
فَمَن يُرِدِ اللَّهُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللَّهُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ ١٢٥
ضَيِّقًا ḍayyiqan · تنگ
تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے (سورہ الأنعام، آیت ۱۲۵)
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ ١٢٧
ضَيْقٍ ḍayqin · گھٹن میں۔ تنگی میں
اور صبر ہی کرو اور تمہارا صبر بھی خدا ہی کی مدد سے ہے اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جو یہ بداندیشی کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہو (سورہ النحل، آیت ۱۲۷)
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَضَائِقٌ بِهِ صَدْرُكَ أَن يَقُولُوا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ كَنزٌ أَوْ جَاءَ مَعَهُ مَلَكٌ إِنَّمَا أَنتَ نَذِيرٌ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ١٢
وَضَائِقٌ waḍāiqun · اور تنگ ہونے والا ہے
شاید تم کچھ چیز وحی میں سے جو تمہارے پاس آتی ہے چھوڑ دو اور اس (خیال) سے کہ تمہارا دل تنگ ہو کہ (کافر) یہ کہنے لگیں کہ اس پر کوئی خزانہ کیوں نہ نازل ہوا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ اے محمدﷺ! تم تو صرف نصیحت کرنے والے ہو۔ اور خدا ہر چیز کا نگہبان ہے (سورہ هود، آیت ۱۲)
أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ وَلَا تُضَارُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ وَإِن كُنَّ أُولَاتِ حَمْلٍ فَأَنفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأْتَمِرُوا بَيْنَكُم بِمَعْرُوفٍ وَإِن تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرَىٰ ٦
لِتُضَيِّقُوا lituḍayyiqū · تاکہ تم تنگ کرو۔ تنگی کرو
عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی (سورہ الطلاق، آیت ۶)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ التوبة · ۳ بار
- سورہ هود · ۲ بار
- سورہ الحجر · ۱ بار
- سورہ الشعراء · ۱ بار
- سورہ العنكبوت · ۱ بار
- سورہ الأنعام · ۱ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔