حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الحجر

سورت ۱۵، مکی، ۹۹ آیات، ۶۵۵ الفاظ

سورہ الحجر لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الحجر («پتھر») قرآن کی ۱۵ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۹۹ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الحجر

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ ١

۱. آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں

اس آیت کے مادے: أ ي ي ك ت ب ق ر أ ب ي ن

رُّبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ ٢

۲. کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے

اس آیت کے مادے: و د د ك ف ر ك و ن س ل م

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ٣

۳. (اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا

اس آیت کے مادے: و ذ ر أ ك ل م ت ع ل ه و ع ل م

وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ ٤

۴. اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا

اس آیت کے مادے: ه ل ك ق ر ي ك ت ب ع ل م

مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ ٥

۵. کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے

اس آیت کے مادے: س ب ق أ م م أ ج ل أ خ ر

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ ٦

۶. اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل أ ي ي ن ز ل ذ ك ر ج ن ن

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ ٧

۷. اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا

اس آیت کے مادے: أ ت ي م ل ك ك و ن ص د ق

مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ ٨

۸. (کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی

اس آیت کے مادے: ن ز ل م ل ك ح ق ق ك و ن ن ظ ر

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ٩

۹. بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں

اس آیت کے مادے: ن ز ل ذ ك ر ح ف ظ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ ١٠

۱۰. اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے

اس آیت کے مادے: ر س ل ق ب ل ش ي ع أ و ل

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ ١١

۱۱. اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے

اس آیت کے مادے: أ ت ي ر س ل ك و ن ه ز أ

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ١٢

۱۲. اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں

اس آیت کے مادے: س ل ك ق ل ب ج ر م

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ ١٣

۱۳. سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے

اس آیت کے مادے: أ م ن خ ل و س ن ن أ و ل

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ ١٤

۱۴. اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں

اس آیت کے مادے: ف ت ح ب و ب س م و ظ ل ل

لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ١٥

۱۵. تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ص ر ق و م س ح ر

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ ١٦

۱۶. اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا

اس آیت کے مادے: ج ع ل س م و ز ي ن ن ظ ر

وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ١٧

۱۷. اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا

اس آیت کے مادے: ح ف ظ ك ل ل ش ط ن ر ج م

إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ١٨

۱۸. ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے

اس آیت کے مادے: س م ع ت ب ع ب ي ن

وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَيْءٍ مَّوْزُونٍ ١٩

۱۹. اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی

اس آیت کے مادے: أ ر ض م د د ل ق ي ر س و ن ب ت ك ل ل ش ي أ و ز ن

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ ٢٠

۲۰. اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے

اس آیت کے مادے: ج ع ل ل ي س ر ز ق

وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ ٢١

۲۱. اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں

اس آیت کے مادے: ش ي أ ع ن د خ ز ن ن ز ل ق د ر ع ل م

وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ ٢٢

۲۲. اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے

اس آیت کے مادے: ر س ل ر و ح ن ز ل س م و م و ه س ق ي خ ز ن

وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ ٢٣

۲۳. اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں

اس آیت کے مادے: ح ي ي م و ت و ر ث

وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ ٢٤

۲۴. اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں

اس آیت کے مادے: ع ل م ق د م أ خ ر

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ٢٥

۲۵. اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب ح ش ر ح ك م ع ل م

وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ٢٦

۲۶. اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق أ ن س س ن ن

وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ ٢٧

۲۷. اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا

اس آیت کے مادے: ج ن ن خ ل ق ق ب ل ن و ر

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ٢٨

۲۸. اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب م ل ك خ ل ق ب ش ر س ن ن

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ ٢٩

۲۹. جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

اس آیت کے مادے: س و ي ن ف خ ر و ح و ق ع س ج د

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ٣٠

۳۰. تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے

اس آیت کے مادے: س ج د م ل ك ك ل ل ج م ع

إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ ٣١

۳۱. مگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا

اس آیت کے مادے: أ ب ي ك و ن س ج د

قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ ٣٢

۳۲. (خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا

اس آیت کے مادے: ق و ل ك و ن س ج د

قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ ٣٣

۳۳. (اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں

اس آیت کے مادے: ق و ل ك و ن س ج د ب ش ر خ ل ق س ن ن

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ ٣٤

۳۴. (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل خ ر ج ر ج م

وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ ٣٥

۳۵. اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)

اس آیت کے مادے: ل ع ن ي و م د ي ن

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ٣٦

۳۶. (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب ن ظ ر ي و م ب ع ث

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ٣٧

۳۷. فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ظ ر

إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ ٣٨

۳۸. وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک

اس آیت کے مادے: ي و م و ق ت ع ل م

قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ٣٩

۳۹. (اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب غ و ي ز ي ن أ ر ض ج م ع

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ٤٠

۴۰. ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)

اس آیت کے مادے: ع ب د خ ل ص

قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ ٤١

۴۱. (خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ص ر ط ق و م

إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ ٤٢

۴۲. جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے

اس آیت کے مادے: ع ب د ل ي س س ل ط ت ب ع غ و ي

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ ٤٣

۴۳. اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے

اس آیت کے مادے: و ع د ج م ع

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ٤٤

۴۴. اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں

اس آیت کے مادے: س ب ع ب و ب ك ل ل ق س م

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ ٤٥

۴۵. جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ق ي ج ن ن ع ي ن

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ ٤٦

۴۶. (ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ

اس آیت کے مادے: د خ ل س ل م أ م ن

وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ ٤٧

۴۷. اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ز ع ص د ر غ ل ل أ خ و س ر ر ق ب ل

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ ٤٨

۴۸. نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

اس آیت کے مادے: م س س ن ص ب خ ر ج

نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ٤٩

۴۹. (اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں

اس آیت کے مادے: ن ب أ ع ب د غ ف ر ر ح م

وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ٥٠

۵۰. اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے

اس آیت کے مادے: ع ذ ب أ ل م

وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ ٥١

۵۱. اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو

اس آیت کے مادے: ن ب أ

إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ ٥٢

۵۲. جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے

اس آیت کے مادے: د خ ل ق و ل س ل م

قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ٥٣

۵۳. (مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ش ر غ ل م ع ل م

قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَن مَّسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ ٥٤

۵۴. بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ش ر م س س ك ب ر

قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ ٥٥

۵۵. (انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ش ر ح ق ق ك و ن

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ ٥٦

۵۶. (ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ح م ر ب ب ض ل ل

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ ٥٧

۵۷. پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل خ ط ب أ ي ي ر س ل

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ ٥٨

۵۸. (انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب کریں)

اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل ق و م ج ر م

إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ ٥٩

۵۹. مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے

اس آیت کے مادے: أ و ل ن ج و ج م ع

إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ ٦٠

۶۰. البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی

اس آیت کے مادے: م ر أ ق د ر

فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ ٦١

۶۱. پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے

اس آیت کے مادے: ج ي أ أ و ل ر س ل

قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ ٦٢

۶۲. تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو

اس آیت کے مادے: ق و ل ق و م ن ك ر

قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ ٦٣

۶۳. وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ق و ل ج ي أ ك و ن م ر ي

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ٦٤

۶۴. اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں

اس آیت کے مادے: أ ت ي ح ق ق ص د ق

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ ٦٥

۶۵. تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے

اس آیت کے مادے: أ ه ل ق ط ع ل ي ل ت ب ع د ب ر أ ح د ح ي ث أ م ر

وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ ٦٦

۶۶. اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی

اس آیت کے مادے: ق ض ي أ م ر د ب ر ق ط ع ص ب ح

وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ ٦٧

۶۷. اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے

اس آیت کے مادے: ج ي أ أ ه ل م د ن ب ش ر

قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ ٦٨

۶۸. (لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا

اس آیت کے مادے: ق و ل

وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ ٦٩

۶۹. اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو

اس آیت کے مادے: و ق ي أ ل ه خ ز ي

قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ ٧٠

۷۰. وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ه ي ع ل م

قَالَ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ ٧١

۷۱. (انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ن ي ك و ن ف ع ل

لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ ٧٢

۷۲. (اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے

اس آیت کے مادے: ع م ر

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ ٧٣

۷۳. سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا

اس آیت کے مادے: أ خ ذ ص ي ح ش ر ق

فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ ٧٤

۷۴. اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں

اس آیت کے مادے: ج ع ل ع ل و س ف ل م ط ر ح ج ر

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ ٧٥

۷۵. بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے

اس آیت کے مادے: أ ي ي

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ ٧٦

۷۶. اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے

اس آیت کے مادے: س ب ل ق و م

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ ٧٧

۷۷. بےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے

اس آیت کے مادے: أ ي ي أ م ن

وَإِن كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ ٧٨

۷۸. اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ص ح ب ظ ل م

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ ٧٩

۷۹. تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں

اس آیت کے مادے: ن ق م أ م م ب ي ن

وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ ٨٠

۸۰. اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ص ح ب ح ج ر ر س ل

وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ ٨١

۸۱. ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے

اس آیت کے مادے: أ ت ي أ ي ي ك و ن ع ر ض

وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ ٨٢

۸۲. اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے

اس آیت کے مادے: ك و ن ج ب ل ب ي ت أ م ن

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ ٨٣

۸۳. تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا

اس آیت کے مادے: أ خ ذ ص ي ح ص ب ح

فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ٨٤

۸۴. اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے

اس آیت کے مادے: غ ن ي ك و ن ك س ب

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ ٨٥

۸۵. اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو

اس آیت کے مادے: خ ل ق س م و أ ر ض ب ي ن ح ق ق س و ع أ ت ي ج م ل

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ٨٦

۸۶. کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب خ ل ق ع ل م

وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ٨٧

۸۷. اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے

اس آیت کے مادے: أ ت ي س ب ع ث ن ي ق ر أ ع ظ م

لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ٨٨

۸۸. اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا

اس آیت کے مادے: م د د ع ي ن م ت ع ز و ج ح ز ن ج ن ح أ م ن

وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ ٨٩

۸۹. اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ذ ر ب ي ن

كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ ٩٠

۹۰. (اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا

اس آیت کے مادے: ن ز ل ق س م

الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ ٩١

۹۱. یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ق ر أ

فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ٩٢

۹۲. تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے

اس آیت کے مادے: ر ب ب س أ ل ج م ع

عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ ٩٣

۹۳. ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے

اس آیت کے مادے: ك و ن ع م ل

فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ٩٤

۹۴. پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو

اس آیت کے مادے: أ م ر ع ر ض ش ر ك

إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ٩٥

۹۵. ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ي ه ز أ

الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ٩٦

۹۶. جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا

اس آیت کے مادے: ج ع ل أ ل ه أ خ ر ع ل م

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ٩٧

۹۷. اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے

اس آیت کے مادے: ع ل م ض ي ق ص د ر ق و ل

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ ٩٨

۹۸. تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو

اس آیت کے مادے: س ب ح ح م د ر ب ب ك و ن س ج د

وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ ٩٩

۹۹. اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے

اس آیت کے مادے: ع ب د ر ب ب أ ت ي ي ق ن

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔