حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الطارق

سورت ۸۶، مکی، ۱۷ آیات، ۶۱ الفاظ

سورہ الطارق لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الطارق («رات کو آنے والا») قرآن کی ۸۶ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۷ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الطارق

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ١

۱. آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

اس آیت کے مادے: س م و ط ر ق

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ ٢

۲. اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

اس آیت کے مادے: د ر ي ط ر ق

النَّجْمُ الثَّاقِبُ ٣

۳. وہ تارا ہے چمکنے والا

اس آیت کے مادے: ن ج م

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ ٤

۴. کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

اس آیت کے مادے: ك ل ل ن ف س ح ف ظ

فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ ٥

۵. تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

اس آیت کے مادے: ن ظ ر أ ن س خ ل ق

خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ ٦

۶. وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق م و ه

يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ ٧

۷. جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

اس آیت کے مادے: خ ر ج ب ي ن ت ر ب

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ ٨

۸. بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

اس آیت کے مادے: ر ج ع ق د ر

يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ ٩

۹. جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ي و م ب ل و س ر ر

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ ١٠

۱۰. تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

اس آیت کے مادے: ق و ي ن ص ر

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ ١١

۱۱. آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

اس آیت کے مادے: س م و ر ج ع

وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ ١٢

۱۲. اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

اس آیت کے مادے: أ ر ض

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ١٣

۱۳. کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ف ص ل

وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ١٤

۱۴. اور بیہودہ بات نہیں ہے

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا ١٥

۱۵. یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

اس آیت کے مادے: ك ي د

وَأَكِيدُ كَيْدًا ١٦

۱۶. اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

اس آیت کے مادے: ك ي د

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا ١٧

۱۷. تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

اس آیت کے مادے: ك ف ر ر و د

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔