حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ البروج

سورت ۸۵، مکی، ۲۲ آیات، ۱۰۹ الفاظ

سورہ البروج لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ البروج («برج») قرآن کی ۸۵ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۲۲ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ البروج

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ ١

۱. آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

اس آیت کے مادے: س م و

وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ ٢

۲. اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

اس آیت کے مادے: ي و م و ع د

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ ٣

۳. اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

اس آیت کے مادے: ش ه د

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ ٤

۴. کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

اس آیت کے مادے: ق ت ل ص ح ب

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ ٥

۵. (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

اس آیت کے مادے: ن و ر و ق د

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ ٦

۶. جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

اس آیت کے مادے: ق ع د

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ ٧

۷. اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

اس آیت کے مادے: ف ع ل أ م ن ش ه د

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ٨

۸. ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

اس آیت کے مادے: ن ق م أ م ن أ ل ه ع ز ز ح م د

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ٩

۹. وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

اس آیت کے مادے: م ل ك س م و أ ر ض أ ل ه ك ل ل ش ي أ ش ه د

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ١٠

۱۰. جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

اس آیت کے مادے: ف ت ن أ م ن ت و ب ع ذ ب

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ ١١

۱۱. (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

اس آیت کے مادے: أ م ن ع م ل ص ل ح ج ن ن ج ر ي ت ح ت ن ه ر ف و ز ك ب ر

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ١٢

۱۲. بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

اس آیت کے مادے: ب ط ش ر ب ب ش د د

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ١٣

۱۳. وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا

اس آیت کے مادے: ب د أ ع و د

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ ١٤

۱۴. اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

اس آیت کے مادے: غ ف ر و د د

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ ١٥

۱۵. عرش کا مالک بڑی شان والا

اس آیت کے مادے: ع ر ش

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ ١٦

۱۶. جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

اس آیت کے مادے: ف ع ل ر و د

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ ١٧

۱۷. بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

اس آیت کے مادے: أ ت ي ح د ث ج ن د

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ١٨

۱۸. (یعنی) فرعون اور ثمود کا

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ ١٩

۱۹. لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ر ك ذ ب

وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ ٢٠

۲۰. اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

اس آیت کے مادے: أ ل ه و ر ي ح و ط

بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ ٢١

۲۱. (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

اس آیت کے مادے: ق ر أ

فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ ٢٢

۲۲. لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

اس آیت کے مادے: ح ف ظ

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔