صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے خ س ر
قرآن میں ۶۵ بار · ۱۰ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۱۶۷
قرآنی مادہ خ س ر kh-s-r
مادہ خ س ر ([kh-s-r]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۶۵ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ خاسِر ہے، جس کا مطلب «خسارہ پانے والے» ہے اور یہ ۳۲ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| خاسِر | khaasir | خسارہ پانے والے · جو خسارہ پانے والے | ۳۲ | |
| خَسِرَ | khasira | نقصان اٹھایا · جنہوں نے نقصان میں ڈالا | ۱۶ | |
| أَخْسَر | akhsar | جو سب سے زیادہ خسارہ پانے والے · سب سے زیادہ خسارے والے۔ سب سے زیادہ ظالم لوگ | ۴ | |
| خُسْران | khusraan | نقصان اٹھانا · جو دراصل خسارہ | ۳ | |
| خَسار | khasaar | خسارے · خسارہ | ۳ | |
| يُخْسِرُ | yukhsiru | خسارہ کر کے دو ۔ نقصان دو · گھاٹا کرکے دیتے ہیں/ کم کرکے دیتے | ۲ | |
| خُسْر | khusr | ناکامی · نقصان میں ہیں/ خسارے | ۲ | |
| تَخْسِير | takhsiir | خسارے | ۱ | |
| مُخْسِر | mukhsir | خسارہ دینے | ۱ | |
| خاسِرَة | khaasira | گھاٹے کی/ خسارے | ۱ |
قرآن سے مثالیں
الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ٢٧
الْخَاسِرُونَ l-khāsirūna · جو خسارہ پانے والے ہیں/ جو نقصان اٹھانے والے ہیں
جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں (سورہ البقرة، آیت ۲۷)
ثُمَّ تَوَلَّيْتُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَكُنتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ ٦٤
الْخَاسِرِينَ l-khāsirīna · خسارہ پانے والے
تو تم اس کے بعد (عہد سے) پھر گئے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم خسارے میں پڑے گئے ہوتے (سورہ البقرة، آیت ۶۴)
وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا ١١٩
خَسِرَ khasira · اس نے نقصان اٹھایا
اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا ہروں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ صریح نقصان میں پڑ گیا (سورہ النساء، آیت ۱۱۹)
لَا جَرَمَ أَنَّهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ ٢٢
الْأَخْسَرُونَ l-akhsarūna · جو سب سے زیادہ خسارہ پانے والے ہیں
بلاشبہ یہ لوگ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان پانے والے ہیں (سورہ هود، آیت ۲۲)
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَىٰ حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ ١١
الْخُسْرَانُ l-khus'rānu · جو دراصل خسارہ ہے
اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے (سورہ الحج، آیت ۱۱)
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا ٨٢
خَسَارًا khasāran · خسارہ
اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے (سورہ الإسراء، آیت ۸۲)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ الأعراف · ۸ بار
- سورہ الزمر · ۵ بار
- سورہ المائدة · ۴ بار
- سورہ هود · ۴ بار
- سورہ الأنعام · ۴ بار
- سورہ البقرة · ۳ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔