صفحۂ اول › موضوع وار آیات › شکر کے بارے میں قرآنی آیات
۶ آیات
شکر کے بارے میں قرآنی آیات
اللہ شکر کرنے والوں کو اور زیادہ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ آیات اس کی بے شمار نعمتوں کی یاد دلاتی ہیں۔ ہر آیت کو واٹس ایپ پر بھیجیں یا تصویر بنا کر شیئر کریں۔
۱. سورہ ابراهيم ۱۴:۷
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ ٧
اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر
۲. سورہ البقرة ۲:۱۵۲
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ ١٥٢
سو تم مجھے یاد کرو۔ میں تمہیں یاد کیا کروں گا۔ اور میرے احسان مانتے رہنا اور ناشکری نہ کرنا
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر
۳. سورہ النحل ۱۶:۱۸
وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ١٨
اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر
۴. سورہ لقمان ۳۱:۱۲
وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ ١٢
اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر
۵. سورہ الزمر ۳۹:۶۶
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ ٦٦
بلکہ خدا ہی کی عبادت کرو اور شکرگزاروں میں ہو
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر
۶. سورہ الرحمن ۵۵:۱۳
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ١٣
تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
☐ یاد ہو گئی
☆ محفوظ کریں
💬 WhatsApp
🖼 تصویر