صفحۂ اول › قرآن › سورہ لقمان
سورت ۳۱، مکی، ۳۴ آیات، ۵۴۶ الفاظ
سورہ لقمان لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ لقمان («لقمان») قرآن کی ۳۱ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۳۴ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
تمام سورتیں تمام قراء
آیت پر جائیں: ۱ ۱۱ ۲۱ ۳۱
سُورَةُ لقمان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الم ١ ▶
الم alif-lam-meem الیف لام میم۔
۱. الٓمٓ
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ ٢ ▶
تِلْكَ til'ka یہ آيَاتُ āyātu آیات ہیں الْكِتَابِ l-kitābi کتاب الْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکیم کی
۲. یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں
اس آیت کے مادے: أ ي ي ك ت ب ح ك م
هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ ٣ ▶
هُدًى hudan باعث ہدایت وَرَحْمَةً waraḥmatan اور رحمت لِّلْمُحْسِنِينَ lil'muḥ'sinīna محسنین کے لیے
۳. نیکوکاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
اس آیت کے مادے: ه د ي ر ح م ح س ن
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ٤ ▶
الَّذِينَ alladhīna وہ جو يُقِيمُونَ yuqīmūna قائم کرتے ہیں الصَّلَاةَ l-ṣalata نماز وَيُؤْتُونَ wayu'tūna اور ادا کرتے ہیں الزَّكَاةَ l-zakata زکوۃ وَهُم wahum اور وہ بِالْآخِرَةِ bil-ākhirati ساتھ آخرت کے هُمْ hum وہ يُوقِنُونَ yūqinūna یقین رکھتے ہیں
۴. جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں
اس آیت کے مادے: ق و م ص ل و أ ت ي ز ك و أ خ ر ي ق ن
أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ٥ ▶
أُولَٰئِكَ ulāika یہی لوگ عَلَىٰ ʿalā پر ہیں هُدًى hudan ہدایت مِّن min سے رَّبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی طرف وَأُولَٰئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ هُمُ humu وہ ہیں الْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna جو فلاح پانے والے ہیں
۵. یہی اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں
اس آیت کے مادے: ه د ي ر ب ب ف ل ح
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ٦ ▶
وَمِنَ wamina میں سے النَّاسِ l-nāsi اور لوگوں مَن man کوئی وہ ہے يَشْتَرِي yashtarī جو خریدتا ہے لَهْوَ lahwa دل فریب الْحَدِيثِ l-ḥadīthi کلام لِيُضِلَّ liyuḍilla تاکہ بھٹکائے عَن ʿan سے سَبِيلِ sabīli راستے اللَّهِ l-lahi اللہ کے بِغَيْرِ bighayri بغیر عِلْمٍ ʿil'min علم کے وَيَتَّخِذَهَا wayattakhidhahā اور بنا لے اس کو هُزُوًا huzuwan مذاق أُولَٰئِكَ ulāika یہی لوگ لَهُمْ lahum ان کے لیے عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے مُّهِينٌ muhīnun رسوا کرنے والا۔ خوار کرنے والا۔ ذلیل کرنے والا
۶. اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ( لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا
اس آیت کے مادے: أ ن س ش ر ي ل ه و ح د ث ض ل ل س ب ل أ ل ه غ ي ر ع ل م أ خ ذ ه ز أ ع ذ ب ه و ن
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّىٰ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْرًا فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ٧ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر آيَاتُنَا āyātunā ہماری آیات وَلَّىٰ wallā رخ پھیر لیتا ہے مُسْتَكْبِرًا mus'takbiran تکبر کرتے ہوئے كَأَن ka-an گویا کہ لَّمْ lam نہیں يَسْمَعْهَا yasmaʿhā اس نے سنا ان کو كَأَنَّ ka-anna گویا کہ فِي fī میں أُذُنَيْهِ udhunayhi اس کے دونوں کانوں وَقْرًا waqran بوجھ ہے فَبَشِّرْهُ fabashir'hu تو خوشخبری دے دو اس کو بِعَذَابٍ biʿadhābin عذاب کی أَلِيمٍ alīmin دردناک
۷. اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو
اس آیت کے مادے: ت ل و أ ي ي و ل ي ك ب ر س م ع أ ذ ن ب ش ر ع ذ ب أ ل م
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ ٨ ▶
إِنَّ inna بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے وَعَمِلُوا waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے الصَّالِحَاتِ l-ṣāliḥāti اچھے لَهُمْ lahum ان کے لیے جَنَّاتُ jannātu باغات ہیں النَّعِيمِ l-naʿīmi نعمتوں والے
۸. جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہیں
اس آیت کے مادے: أ م ن ع م ل ص ل ح ج ن ن ن ع م
خَالِدِينَ فِيهَا وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ٩ ▶
خَالِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں فِيهَا fīhā ان میں وَعْدَ waʿda وعدہ ہے اللَّهِ l-lahi اللہ کا حَقًّا ḥaqqan سچا وَهُوَ wahuwa اور وہ الْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے الْحَكِيمُ l-ḥakīmu ، حکمت والا ہے
۹. ہمیشہ اُن میں رہیں گے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے
اس آیت کے مادے: خ ل د و ع د أ ل ه ح ق ق ع ز ز ح ك م
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ ١٠ ▶
خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمان کو بِغَيْرِ bighayri بغیر عَمَدٍ ʿamadin ستونوں کے تَرَوْنَهَا tarawnahā تم دیکھتے ہو ان کو وَأَلْقَىٰ wa-alqā اور اس نے ڈال دیئے فِي fī میں الْأَرْضِ l-arḍi زمین رَوَاسِيَ rawāsiya پہاڑ أَن an کہ تَمِيدَ tamīda ڈھلک جائے گی تم کو لیکر۔ بِكُمْ bikum ساتھ تمہارے وَبَثَّ wabatha اور پھیلا دیئے فِيهَا fīhā اس میں مِن min میں سے كُلِّ kulli ہر قسم کے دَابَّةٍ dābbatin جانوروں وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور نازل کیا ہم نے مِنَ mina سے السَّمَاءِ l-samāi آسمان مَاءً māan پانی فَأَنبَتْنَا fa-anbatnā پھر اگائے ہم نے فِيهَا fīhā اس میں مِن min میں سے كُلِّ kulli ہر زَوْجٍ zawjin قسم كَرِيمٍ karīmin عمدہ
۱۰. اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں
اس آیت کے مادے: خ ل ق س م و غ ي ر ر أ ي ل ق ي أ ر ض ر س و ك ل ل د ب ب ن ز ل م و ه ن ب ت ز و ج ك ر م
هَٰذَا خَلْقُ اللَّهِ فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ١١ ▶
هَٰذَا hādhā یہ ہے خَلْقُ khalqu تخلیق اللَّهِ l-lahi اللہ کی فَأَرُونِي fa-arūnī تو دکھاؤ مجھ کو مَاذَا mādhā کیا کچھ خَلَقَ khalaqa پیدا کیا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے مِن min دُونِهِ dūnihi جو اس کے سوا ہیں بَلِ bali بلکہ الظَّالِمُونَ l-ẓālimūna ظالم لوگ فِي fī میں ہیں ضَلَالٍ ḍalālin گمراہی مُّبِينٍ mubīnin کھلی
۱۱. یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں
اس آیت کے مادے: خ ل ق أ ل ه ر أ ي د و ن ظ ل م ض ل ل ب ي ن
وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ ١٢ ▶
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق آتَيْنَا ātaynā دی ہم نے لُقْمَانَ luq'māna لقمان کو الْحِكْمَةَ l-ḥik'mata حکمت أَنِ ani کہ اشْكُرْ ush'kur شکر ادا کرو لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے وَمَن waman اور جو يَشْكُرْ yashkur شکر کرے گا فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک يَشْكُرُ yashkuru شکر ادا کرے گا لِنَفْسِهِ linafsihi اپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیے وَمَن waman اور جس نے كَفَرَ kafara ناشکری کی فَإِنَّ fa-inna تو بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ غَنِيٌّ ghaniyyun بےنیاز ہے حَمِيدٌ ḥamīdun تعریف والا ہے
۱۲. اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے
اس آیت کے مادے: أ ت ي ح ك م ش ك ر أ ل ه ن ف س ك ف ر غ ن ي ح م د
وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ١٣ ▶
وَإِذْ wa-idh اور جب قَالَ qāla کہا لُقْمَانُ luq'mānu لقمان نے لِابْنِهِ li-ib'nihi اپنے بیٹے سے وَهُوَ wahuwa اور وہ يَعِظُهُ yaʿiẓuhu نصیحت کر رہا تھا اس کو يَا بُنَيَّ yābunayya اے میرے بیٹے لَا lā نہ تُشْرِكْ tush'rik تو شریک ٹھہرا بِاللَّهِ bil-lahi اللہ کے ساتھ إِنَّ inna کیونکہ الشِّرْكَ l-shir'ka البتہ شرک لَظُلْمٌ laẓul'mun ظلم ہے عَظِيمٌ ʿaẓīmun بڑا
۱۳. اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل ب ن ي و ع ظ ش ر ك أ ل ه ظ ل م ع ظ م
وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ ١٤ ▶
وَوَصَّيْنَا wawaṣṣaynā اور تاکید کی ہم نے الْإِنسَانَ l-insāna انسان کو بِوَالِدَيْهِ biwālidayhi اپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی) حَمَلَتْهُ ḥamalathu اٹھایا اس کو أُمُّهُ ummuhu اس کی ماں نے وَهْنًا wahnan کمزوری کے ساتھ عَلَىٰ ʿalā اوپر وَهْنٍ wahnin کمزوری کے وَفِصَالُهُ wafiṣāluhu اور دودھ چھڑانا اس کا فِي fī میں عَامَيْنِ ʿāmayni دو سال ہوا أَنِ ani کہ اشْكُرْ ush'kur شکر ادا کرو لِي lī میرے لیے وَلِوَالِدَيْكَ waliwālidayka اور اپنے والدین کے لیے إِلَيَّ ilayya میری طرف الْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے
۱۴. اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور( آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
اس آیت کے مادے: و ص ي أ ن س و ل د ح م ل أ م م ف ص ل ش ك ر ص ي ر
وَإِن جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ١٥ ▶
وَإِن wa-in اور اگر جَاهَدَاكَ jāhadāka وہ دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھ عَلَىٰ ʿalā اس پر أَن an کہ تُشْرِكَ tush'rika تم شریک کرو بِي bī میرے ساتھ مَا mā جو لَيْسَ laysa نہیں لَكَ laka تیرے لیے بِهِ bihi اس کا عِلْمٌ ʿil'mun کوئی علم فَلَا falā تو نہ تُطِعْهُمَا tuṭiʿ'humā تم اطاعت کرو ان دونوں کی وَصَاحِبْهُمَا waṣāḥib'humā اور زندگی بسر کرو ان کے ساتھ۔ ساتھ رہو ان دونوں کے فِي fī میں الدُّنْيَا l-dun'yā دنیا مَعْرُوفًا maʿrūfan بھلے طریقے سے وَاتَّبِعْ wa-ittabiʿ اور پیروی کرو سَبِيلَ sabīla اس راستے کی مَنْ man جو أَنَابَ anāba رجوع کرے إِلَيَّ ilayya میری طرف ثُمَّ thumma پھر إِلَيَّ ilayya میری طرف مَرْجِعُكُمْ marjiʿukum لوٹنا ہے تمہارا فَأُنَبِّئُكُم fa-unabbi-ukum پھر میں بتاؤں گا تم کو بِمَا bimā ساتھ اس کے كُنتُمْ kuntum جو تھے تم، تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے
۱۵. اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا
اس آیت کے مادے: ج ه د ش ر ك ل ي س ع ل م ط و ع ص ح ب د ن و ع ر ف ت ب ع س ب ل ن و ب ر ج ع ن ب أ ك و ن ع م ل
يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ ١٦ ▶
يَا بُنَيَّ yābunayya اے میرے بیٹے إِنَّهَا innahā بیشک وہ إِن in اگر تَكُ taku ہو (کوئی عمل) مِثْقَالَ mith'qāla برابر حَبَّةٍ ḥabbatin ایک دانے کے مِّنْ min میں سے خَرْدَلٍ khardalin رائی فَتَكُن fatakun پھر وہ ہو فِي fī میں صَخْرَةٍ ṣakhratin کسی چٹان أَوْ aw یا فِي fī میں السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں أَوْ aw یا فِي fī میں الْأَرْضِ l-arḍi زمین يَأْتِ yati لے آئے گا بِهَا bihā اس کو اللَّهُ l-lahu اللہ إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ لَطِيفٌ laṭīfun باریک بین ہے، خَبِيرٌ khabīrun باخبر ہے
۱۶. ( لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے
اس آیت کے مادے: ب ن ي ك و ن ث ق ل ح ب ب س م و أ ر ض أ ت ي أ ل ه خ ب ر
يَا بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلَاةَ وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنكَرِ وَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ ١٧ ▶
يَا بُنَيَّ yābunayya اے میرے بیٹے أَقِمِ aqimi قائم کرو الصَّلَاةَ l-ṣalata نماز وَأْمُرْ wamur اور حکم دو بِالْمَعْرُوفِ bil-maʿrūfi نیکی کا وَانْهَ wa-in'ha اور روکو عَنِ ʿani سے الْمُنكَرِ l-munkari برائی وَاصْبِرْ wa-iṣ'bir اور صبر کرو عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے مَا mā جو أَصَابَكَ aṣābaka پہنچے تجھ کو إِنَّ inna بیشک ذَٰلِكَ dhālika یہ مِنْ min میں سے ہے عَزْمِ ʿazmi بڑی ہمت کے الْأُمُورِ l-umūri کاموں
۱۷. بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں
اس آیت کے مادے: ب ن ي ق و م ص ل و أ م ر ع ر ف ن ه ي ن ك ر ص ب ر ص و ب
وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ١٨ ▶
وَلَا walā اور نہ تُصَعِّرْ tuṣaʿʿir تم پھیرو۔ سکیڑو خَدَّكَ khaddaka اپنا گال لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے وَلَا walā اور نہ تَمْشِ tamshi تم چلو فِي fī میں الْأَرْضِ l-arḍi زمین مَرَحًا maraḥan اکڑ کر۔ اتراتے ہوئے إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ لَا lā نہیں يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا كُلَّ kulla ہر مُخْتَالٍ mukh'tālin خود پسند فَخُورٍ fakhūrin فخر جتانے والے کو
۱۸. اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا
اس آیت کے مادے: أ ن س م ش ي أ ر ض أ ل ه ح ب ب ك ل ل
وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِن صَوْتِكَ إِنَّ أَنكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ ١٩ ▶
وَاقْصِدْ wa-iq'ṣid اور میانہ روی اختیار کرو فِي fī میں مَشْيِكَ mashyika اپنی چال وَاغْضُضْ wa-ugh'ḍuḍ اور پست رکھو مِن min میں سے صَوْتِكَ ṣawtika اپنی آواز إِنَّ inna بیشک أَنكَرَ ankara سب سے زیادہ ناپسندیدہ الْأَصْوَاتِ l-aṣwāti آوازوں میں سے لَصَوْتُ laṣawtu البتہ آواز الْحَمِيرِ l-ḥamīri گدھے کی
۱۹. اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے
اس آیت کے مادے: م ش ي ن ك ر
أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُّنِيرٍ ٢٠ ▶
أَلَمْ alam کیا تم نے تَرَوْا taraw دیکھا نہیں أَنَّ anna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ نے سَخَّرَ sakhara مسخر کیا لَكُم lakum تمہارے لیے مَّا mā جو کچھ فِي fī میں ہے السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں وَمَا wamā اور جو کچھ فِي fī میں ہے الْأَرْضِ l-arḍi زمین وَأَسْبَغَ wa-asbagha اور اس نے تمام کردیں عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر نِعَمَهُ niʿamahu اپنی نعمتیں ظَاهِرَةً ẓāhiratan ظاہری وَبَاطِنَةً wabāṭinatan اور چھپی ہوئی وَمِنَ wamina اور میں سے النَّاسِ l-nāsi لوگوں مَن man کوئی ہے جو يُجَادِلُ yujādilu جھگڑتا ہے فِي fī میں اللَّهِ l-lahi اللہ کے بارے بِغَيْرِ bighayri بغیر عِلْمٍ ʿil'min علم کے وَلَا walā اور بغیر هُدًى hudan ہدایت کے ا وَلَا walā ور بغیر كِتَابٍ kitābin کتاب کے مُّنِيرٍ munīrin روشن
۲۰. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن
اس آیت کے مادے: ر أ ي أ ل ه س خ ر س م و أ ر ض ن ع م ظ ه ر ب ط ن أ ن س ج د ل غ ي ر ع ل م ه د ي ك ت ب ن و ر
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ ٢١ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب قِيلَ qīla کہا جاتا ہے لَهُمُ lahumu ان سے اتَّبِعُوا ittabiʿū پیروی کرو مَا mā جو أَنزَلَ anzala نازل کیا اللَّهُ l-lahu اللہ نے قَالُوا qālū وہ کہتے ہیں بَلْ bal بلکہ نَتَّبِعُ nattabiʿu ہم پیروی کریں گے مَا mā جو وَجَدْنَا wajadnā پایا ہم نے عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر آبَاءَنَا ābāanā اپنے باپ دادا کو أَوَلَوْ awalaw کیا بھلا اگر كَانَ kāna ہو الشَّيْطَانُ l-shayṭānu شیطان يَدْعُوهُمْ yadʿūhum بلاتا ان کو إِلَىٰ ilā طرف عَذَابِ ʿadhābi عذاب کے السَّعِيرِ l-saʿīri بھڑکتی ہوئی آگ کے
۲۱. اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟)
اس آیت کے مادے: ق و ل ت ب ع ن ز ل أ ل ه و ج د أ ب و ك و ن ش ط ن د ع و ع ذ ب س ع ر
وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ ٢٢ ▶
وَمَن waman اور جو يُسْلِمْ yus'lim حوالے کردے وَجْهَهُ wajhahu اپنی ذات کو إِلَى ilā طرف اللَّهِ l-lahi اللہ کی وَهُوَ wahuwa اور وہ مُحْسِنٌ muḥ'sinun محسن بھی ہو فَقَدِ faqadi تو یقینا اس نے اسْتَمْسَكَ is'tamsaka تھام لیا بِالْعُرْوَةِ bil-ʿur'wati مضبوط الْوُثْقَىٰ l-wuth'qā کڑا وَإِلَى wa-ilā اور طرف اللَّهِ l-lahi اللہ کے عَاقِبَةُ ʿāqibatu انجام ہے الْأُمُورِ l-umūri سب کاموں کا
۲۲. اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب)کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے
اس آیت کے مادے: س ل م و ج ه أ ل ه ح س ن م س ك و ث ق ع ق ب أ م ر
وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ٢٣ ▶
وَمَن waman اور جس نے كَفَرَ kafara کفر کیا فَلَا falā پس نہ يَحْزُنكَ yaḥzunka غمگین کرے تجھ کو كُفْرُهُ kuf'ruhu اس کا کفر کرنا إِلَيْنَا ilaynā ہماری طرف مَرْجِعُهُمْ marjiʿuhum ان سب کا لوٹنا ہے فَنُنَبِّئُهُم fanunabbi-uhum پھر ہم بتائیں گے ان کو بِمَا bimā ساتھ اس کے عَمِلُوا ʿamilū جو انہوں نے عمل کیے إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ عَلِيمٌ ʿalīmun جاننے والا ہے بِذَاتِ bidhāti بھید الصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے
۲۳. اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے
اس آیت کے مادے: ك ف ر ح ز ن ر ج ع ن ب أ ع م ل أ ل ه ع ل م ص د ر
نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍ ٢٤ ▶
نُمَتِّعُهُمْ numattiʿuhum ہم فائدہ دے رہے ہیں ان کو قَلِيلًا qalīlan تھوڑا سا ثُمَّ thumma پھر نَضْطَرُّهُمْ naḍṭarruhum ہم کھینچ لے جائیں گے ان کو إِلَىٰ ilā طرف عَذَابٍ ʿadhābin عذاب کی غَلِيظٍ ghalīẓin سخت
۲۴. ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے
اس آیت کے مادے: م ت ع ق ل ل ض ر ر ع ذ ب غ ل ظ
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٢٥ ▶
وَلَئِن wala-in اور البتہ سَأَلْتَهُم sa-altahum اگر پوچھو تم ان سے مَّنْ man کس نے خَلَقَ khalaqa پیدا کیا السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں کو وَالْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ ضرور کہیں گے اللَّهُ l-lahu اللہ نے قُلِ quli کہہ دیجیے الْحَمْدُ l-ḥamdu سب تعریف لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے بَلْ bal بلکہ أَكْثَرُهُمْ aktharuhum اکثر ان میں سے لَا lā نہیں يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے
۲۵. اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے
اس آیت کے مادے: س أ ل خ ل ق س م و أ ر ض ق و ل أ ل ه ح م د ك ث ر ع ل م
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ٢٦ ▶
لِلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لئے ہے مَا mā جو کچھ فِي fī میں ہے السَّمَاوَاتِ l-samāwāti آسمانوں وَالْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں ہے إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ هُوَ huwa وہی الْغَنِيُّ l-ghaniyu بےنیاز ہے۔ بےپرواہ ہے الْحَمِيدُ l-ḥamīdu تعریف والا ہے
۲۶. جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) خدا ہی کا ہے۔ بیشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے
اس آیت کے مادے: أ ل ه س م و أ ر ض غ ن ي ح م د
وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِن شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِن بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ٢٧ ▶
وَلَوْ walaw اور اگر أَنَّمَا annamā بیشک فِي fī جو کچھ الْأَرْضِ l-arḍi زمین مِن min میں ہے شَجَرَةٍ shajaratin درختوں میں سے أَقْلَامٌ aqlāmun قلم ہوجائیں وَالْبَحْرُ wal-baḥru اور سمندر يَمُدُّهُ yamudduhu مدد کریں اس کی۔ سیاہی اس کی مِن min سے بَعْدِهِ baʿdihi اس کے بعد سَبْعَةُ sabʿatu سات أَبْحُرٍ abḥurin سمندر مَّا mā نہ نَفِدَتْ nafidat ختم ہوں كَلِمَاتُ kalimātu کلمات اللَّهِ l-lahi اللہ کے إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ عَزِيزٌ ʿazīzun زبردست ہے حَكِيمٌ ḥakīmun ، حکمت والا ہے
۲۷. اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے
اس آیت کے مادے: أ ر ض ش ج ر ب ح ر م د د ب ع د س ب ع ك ل م أ ل ه ع ز ز ح ك م
مَّا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ ٢٨ ▶
مَّا mā نہیں خَلْقُكُمْ khalqukum پیدائش تمہاری وَلَا walā اور نہ بَعْثُكُمْ baʿthukum دوبارہ اٹھنا تمہارا إِلَّا illā مگر كَنَفْسٍ kanafsin نفس کی طرح وَاحِدَةٍ wāḥidatin ایک إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ سَمِيعٌ samīʿun سننے والا ہے بَصِيرٌ baṣīrun دیکھنے والا ہے
۲۸. (خدا کو) تمہارا پیدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ایک شخص (کے پیدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کی طرح ہے۔ بیشک خدا سننے والا دیکھنے والا ہے
اس آیت کے مادے: خ ل ق ب ع ث ن ف س و ح د أ ل ه س م ع ب ص ر
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَأَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ٢٩ ▶
أَلَمْ alam کیا تم نے تَرَ tara دیکھا نہیں أَنَّ anna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ يُولِجُ yūliju داخل کرتا ہے اللَّيْلَ al-layla رات کو فِي fī میں النَّهَارِ l-nahāri دن وَيُولِجُ wayūliju اور داخل کرتا ہے النَّهَارَ l-nahāra دن کو فِي fī میں اللَّيْلِ al-layli رات وَسَخَّرَ wasakhara اور اس نے مسخر کردیا الشَّمْسَ l-shamsa سورج کو وَالْقَمَرَ wal-qamara اور چاند کو كُلٌّ kullun سب کے سب يَجْرِي yajrī چلتے ہیں إِلَىٰ ilā تک أَجَلٍ ajalin ایک وقت مُّسَمًّى musamman مقرر وَأَنَّ wa-anna اور بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ بِمَا bimā ساتھ اس کے تَعْمَلُونَ taʿmalūna جو تم عمل کرتے ہو، خَبِيرٌ khabīrun باخبر ہے
۲۹. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
اس آیت کے مادے: ر أ ي أ ل ه و ل ج ل ي ل ن ه ر س خ ر ش م س ق م ر ك ل ل ج ر ي أ ج ل س م و ع م ل خ ب ر
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ ٣٠ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بات بِأَنَّ bi-anna بوجہ اسکے کہ اللَّهَ l-laha بیشک اللہ هُوَ huwa وہی الْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے وَأَنَّ wa-anna اور بیشک مَا mā جو يَدْعُونَ yadʿūna وہ پکارتے ہیں مِن min دُونِهِ dūnihi اس کے سوا الْبَاطِلُ l-bāṭilu باطل ہے وَأَنَّ wa-anna اور بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ هُوَ huwa وہی الْعَلِيُّ l-ʿaliyu بلند ہے الْكَبِيرُ l-kabīru بہت بڑا ہے
۳۰. یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
اس آیت کے مادے: أ ل ه ح ق ق د ع و د و ن ب ط ل ع ل و ك ب ر
أَلَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ آيَاتِهِ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ ٣١ ▶
أَلَمْ alam کیا تم نے تَرَ tara دیکھا نہیں أَنَّ anna بیشک الْفُلْكَ l-ful'ka کشتیاں تَجْرِي tajrī چلتی ہیں فِي fī میں الْبَحْرِ l-baḥri سمندر بِنِعْمَتِ biniʿ'mati ساتھ نعمت کے اللَّهِ l-lahi اللہ کی لِيُرِيَكُم liyuriyakum تاکہ وہ دکھائے تم کو مِّنْ min میں سے آيَاتِهِ āyātihi اپنی نشانیوں إِنَّ inna یقینا فِي fī اس میں ذَٰلِكَ dhālika البتہ لَآيَاتٍ laāyātin نشانیاں ہیں لِّكُلِّ likulli واسطے ہر ایک صَبَّارٍ ṣabbārin بہت صبر کرنے والے شَكُورٍ shakūrin بہت شکر گزار کے
۳۱. کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں
اس آیت کے مادے: ر أ ي ف ل ك ج ر ي ب ح ر ن ع م أ ل ه أ ي ي ك ل ل ص ب ر ش ك ر
وَإِذَا غَشِيَهُم مَّوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُورٍ ٣٢ ▶
وَإِذَا wa-idhā اور جب غَشِيَهُم ghashiyahum چھا جاتی ہے ان پر مَّوْجٌ mawjun ایک موج كَالظُّلَلِ kal-ẓulali سائبانوں کی طرف دَعَوُا daʿawū وہ پکارتے ہیں اللَّهَ l-laha اللہ کو مُخْلِصِينَ mukh'liṣīna خالص کرنے والے ہوکر لَهُ lahu اس کے لیے الدِّينَ l-dīna دین کو فَلَمَّا falammā تو جب نَجَّاهُمْ najjāhum وہ نجات دیتا ہے ان کو إِلَى ilā طرف الْبَرِّ l-bari خشکی کی فَمِنْهُم famin'hum تو ان میں سے مُّقْتَصِدٌ muq'taṣidun بعض اعتدال برتتے ہوتے ہیں وَمَا wamā اور نہیں يَجْحَدُ yajḥadu انکار کرے گا بِآيَاتِنَا biāyātinā ہماری آیات کا إِلَّا illā مگر كُلُّ kullu ہر خَتَّارٍ khattārin غدار كَفُورٍ kafūrin ناشکرا
۳۲. اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں
اس آیت کے مادے: غ ش و ظ ل ل د ع و أ ل ه خ ل ص د ي ن ن ج و ب ر ر ج ح د أ ي ي ك ل ل ك ف ر
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ ٣٣ ▶
يَا أَيُّهَا yāayyuhā اے النَّاسُ l-nāsu لوگو اتَّقُوا ittaqū ڈرو رَبَّكُمْ rabbakum اپنے رب سے وَاخْشَوْا wa-ikh'shaw اور ڈرو يَوْمًا yawman اس دن سے لَّا lā نہ يَجْزِي yajzī کام آئے گا وَالِدٌ wālidun باپ عَن ʿan اپنے وَلَدِهِ waladihi بچے کے وَلَا walā اور نہ مَوْلُودٌ mawlūdun مولود۔ بچہ هُوَ huwa وہ جَازٍ jāzin بدلہ دینے والا ہے عَن ʿan سے وَالِدِهِ wālidihi اپنے والد کی طرف شَيْئًا shayan کچھ بھی إِنَّ inna یقینا وَعْدَ waʿda وعدہ اللَّهِ l-lahi اللہ کا حَقٌّ ḥaqqun سچا ہے فَلَا falā تو ہرگز نہ تَغُرَّنَّكُمُ taghurrannakumu دھوکے میں ڈالے تجھ کو الْحَيَاةُ l-ḥayatu زندگی الدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی وَلَا walā اور ہرگز نہ يَغُرَّنَّكُم yaghurrannakum دھوکے میں ڈالے تجھ کو بِاللَّهِ bil-lahi اللہ کے بارے میں الْغَرُورُ l-gharūru دھوکے باز
۳۳. لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے
اس آیت کے مادے: أ ي ي أ ن س و ق ي ر ب ب خ ش ي ي و م ج ز ي و ل د ش ي أ و ع د أ ل ه ح ق ق غ ر ر ح ي ي د ن و
إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ٣٤ ▶
إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ عِندَهُ ʿindahu اس کے پاس عِلْمُ ʿil'mu علم ہے السَّاعَةِ l-sāʿati قیامت کا وَيُنَزِّلُ wayunazzilu اور وہ اتارتا ہے الْغَيْثَ l-ghaytha بارش کو وَيَعْلَمُ wayaʿlamu اور وہ جانتا ہے مَا mā جو کچھ فِي fī میں ہے الْأَرْحَامِ l-arḥāmi رحموں وَمَا wamā اور نہیں تَدْرِي tadrī جانتا نَفْسٌ nafsun کوئی شخص مَّاذَا mādhā کیا کچھ تَكْسِبُ taksibu کمائی کرے گا غَدًا ghadan کل وَمَا wamā اور نہیں تَدْرِي tadrī جانتا نَفْسٌ nafsun کوئی شخص بِأَيِّ bi-ayyi کس أَرْضٍ arḍin زمین پر تَمُوتُ tamūtu وہ مرے گا إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے خَبِيرٌ khabīrun باخبر ہے
۳۴. خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے
اس آیت کے مادے: أ ل ه ع ن د ع ل م س و ع ن ز ل ر ح م د ر ي ن ف س ك س ب غ د و أ ي ي أ ر ض م و ت خ ب ر
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔