حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ البلد

سورت ۹۰، مکی، ۲۰ آیات، ۸۲ الفاظ

سورہ البلد لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ البلد («شہر») قرآن کی ۹۰ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۲۰ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ البلد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ١

۱. ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

اس آیت کے مادے: ق س م ب ل د

وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ ٢

۲. اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

اس آیت کے مادے: ح ل ل ب ل د

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ ٣

۳. اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

اس آیت کے مادے: و ل د

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ ٤

۴. کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق أ ن س

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ ٥

۵. کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

اس آیت کے مادے: ح س ب ق د ر أ ح د

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ٦

۶. کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

اس آیت کے مادے: ق و ل ه ل ك م و ل

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ ٧

۷. کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

اس آیت کے مادے: ح س ب ر أ ي أ ح د

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ ٨

۸. بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

اس آیت کے مادے: ج ع ل ع ي ن

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ ٩

۹. اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

اس آیت کے مادے: ل س ن

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ ١٠

۱۰. (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

اس آیت کے مادے: ه د ي

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ١١

۱۱. مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

اس آیت کے مادے: ع ق ب

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ ١٢

۱۲. اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

اس آیت کے مادے: د ر ي ع ق ب

فَكُّ رَقَبَةٍ ١٣

۱۳. کسی (کی) گردن کا چھڑانا

اس آیت کے مادے: ر ق ب

أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ ١٤

۱۴. یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

اس آیت کے مادے: ط ع م ي و م

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ١٥

۱۵. یتیم رشتہ دار کو

اس آیت کے مادے: ي ت م ق ر ب

أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ ١٦

۱۶. یا فقیر خاکسار کو

اس آیت کے مادے: س ك ن ت ر ب

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ١٧

۱۷. پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

اس آیت کے مادے: ك و ن أ م ن و ص ي ص ب ر ر ح م

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ١٨

۱۸. یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب ي م ن

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ١٩

۱۹. اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ر أ ي ي ص ح ب

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ٢٠

۲۰. یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ن و ر

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔