حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الشمس

سورت ۹۱، مکی، ۱۵ آیات، ۵۴ الفاظ

سورہ الشمس لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الشمس («آفتاب») قرآن کی ۹۱ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۵ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الشمس

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا ١

۱. سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

اس آیت کے مادے: ش م س

وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا ٢

۲. اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

اس آیت کے مادے: ق م ر ت ل و

وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا ٣

۳. اور دن کی جب اُسے چمکا دے

اس آیت کے مادے: ن ه ر

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا ٤

۴. اور رات کی جب اُسے چھپا لے

اس آیت کے مادے: ل ي ل غ ش و

وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا ٥

۵. اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

اس آیت کے مادے: س م و ب ن ي

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا ٦

۶. اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

اس آیت کے مادے: أ ر ض

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا ٧

۷. اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

اس آیت کے مادے: ن ف س س و ي

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا ٨

۸. پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

اس آیت کے مادے: ف ج ر و ق ي

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا ٩

۹. کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

اس آیت کے مادے: ف ل ح ز ك و

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا ١٠

۱۰. اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا ١١

۱۱. (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ط غ ي

إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا ١٢

۱۲. جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

اس آیت کے مادے: ب ع ث ش ق و

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا ١٣

۱۳. تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل أ ل ه س ق ي

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا ١٤

۱۴. مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ر ب ب ذ ن ب س و ي

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا ١٥

۱۵. اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

اس آیت کے مادے: خ و ف ع ق ب

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔