صفحۂ اول قرآن قرآنی مادے ف ر ح
قرآن میں ۲۲ بار · ۲ الفاظ · مقبولیت میں نمبر ۳۸۶
قرآنی مادہ ف ر ح f-r-ḥ
مادہ ف ر ح ([f-r-ḥ]) سے بنے الفاظ قرآن میں ۲۲ بار آئے ہیں۔ سب سے عام لفظ فَرِحَ ہے، جس کا مطلب «وہ خوش ہوتے» ہے اور یہ ۱۶ بار آیا ہے۔ ایک مادہ سیکھنے سے اس سے بنے سب الفاظ پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔
اس مادے سے بنے الفاظ
| لفظ | تلفظ | معنی | کتنی بار | |
|---|---|---|---|---|
| فَرِحَ | fariḥa | وہ خوش ہوتے · جو خوش ہورہے | ۱۶ | |
| فَرِح | fariḥ | خوش · خوش ہوتے | ۶ |
قرآن سے مثالیں
إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا بِهَا وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ١٢٠
يَفْرَحُوا yafraḥū · وہ خوش ہوتے ہیں
اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے (سورہ آل عمران، آیت ۱۲۰)
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوا وَّيُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُم بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ١٨٨
يَفْرَحُونَ yafraḥūna · جو خوش ہورہے ہیں
جو لوگ اپنے (ناپسند) کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور پسندیدہ کام) جو کرتے نہیں ان کے لئے چاہتے ہیں کہ ان ک تعریف کی جائے ان کی نسبت خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے رستگار ہوجائیں گے۔ اور انہیں درد دینے والا عذاب ہوگا (سورہ آل عمران، آیت ۱۸۸)
فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ١٧٠
فَرِحِينَ fariḥīna · خوش ہیں
جو کچھ خدا نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور( شہید ہوکر) ان میں شامل نہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے (سورہ آل عمران، آیت ۱۷۰)
یہ مادہ کن سورتوں میں زیادہ آیا
- سورہ آل عمران · ۳ بار
- سورہ الروم · ۳ بار
- سورہ التوبة · ۲ بار
- سورہ يونس · ۲ بار
- سورہ الرعد · ۲ بار
- سورہ القصص · ۲ بار
ہر لفظ کا معنی اس کے قرآنی سیاق سے لیا گیا ہے، اس لیے ایک ہی لفظ کے دو معنی بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ مادے اور بنیادی الفاظ (lemma) کی معلومات Quranic Arabic Corpus سے لی گئی ہیں۔