سورت ۹۳، مکی، ۱۱ آیات، ۴۰ الفاظ
سورہ الضحى لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ الضحى («دن کا چڑھنا») قرآن کی ۹۳ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۱ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
سُورَةُ الضحى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
وَالضُّحَىٰ ١
۱. آفتاب کی روشنی کی قسم
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ٢
۲. اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
اس آیت کے مادے: ل ي ل
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ٣
۳. کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
اس آیت کے مادے: ر ب ب
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ ٤
۴. اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ ٥
۵. اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ ٦
۶. بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ ٧
۷. اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ ٨
۸. اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ٩
۹. تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ ١٠
۱۰. اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ١١
۱۱. اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔