صفحۂ اول › قرآن › سورہ القيامة
سورت ۷۵، مکی، ۴۰ آیات، ۱۶۴ الفاظ
سورہ القيامة لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ القيامة («قیامۃ») قرآن کی ۷۵ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۴۰ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
تمام سورتیں تمام قراء
آیت پر جائیں: ۱ ۱۱ ۲۱ ۳۱
سُورَةُ القيامة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ ١ ▶
لَا lā نہیں أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں بِيَوْمِ biyawmi دن کی الْقِيَامَةِ l-qiyāmati قیامت کے
۱. ہم کو روز قیامت کی قسم
اس آیت کے مادے: ق س م ي و م ق و م
وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ٢ ▶
وَلَا walā اور نہیں أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں بِالنَّفْسِ bil-nafsi نفس کی اللَّوَّامَةِ l-lawāmati جو ملامت کرنے والا ہے
۲. اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
اس آیت کے مادے: ق س م ن ف س ل و م
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ ٣ ▶
أَيَحْسَبُ ayaḥsabu کیا سمجھتا ہے الْإِنسَانُ l-insānu انسان أَلَّن allan کہ ہرگز نہیں نَّجْمَعَ najmaʿa ہم جمع کریں گے عِظَامَهُ ʿiẓāmahu اس کی ہڈیوں کو
۳. کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
اس آیت کے مادے: ح س ب أ ن س ج م ع ع ظ م
بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ ٤ ▶
بَلَىٰ balā کیوں نہیں قَادِرِينَ qādirīna قادر ہیں عَلَىٰ ʿalā اس بات پر أَن an کہ نُّسَوِّيَ nusawwiya ہم درست کردیں بَنَانَهُ banānahu اس کے پور پور کو
۴. ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
اس آیت کے مادے: ق د ر س و ي
بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ ٥ ▶
بَلْ bal بلکہ يُرِيدُ yurīdu چاہتا ہے الْإِنسَانُ l-insānu انسان لِيَفْجُرَ liyafjura کہ گناہ کرتا ہے أَمَامَهُ amāmahu اپنے آگے
۵. مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
اس آیت کے مادے: ر و د أ ن س ف ج ر أ م م
يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ٦ ▶
يَسْأَلُ yasalu پوچھتا ہے وہ أَيَّانَ ayyāna کب ہے يَوْمُ yawmu دن الْقِيَامَةِ l-qiyāmati قیامت کے
۶. پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
اس آیت کے مادے: س أ ل ي و م ق و م
فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ٧ ▶
فَإِذَا fa-idhā پھر جب بَرِقَ bariqa چندھیا جائیں گی الْبَصَرُ l-baṣaru نگاہیں۔ آنکھیں
۷. جب آنکھیں چندھیا جائیں
اس آیت کے مادے: ب ص ر
وَخَسَفَ الْقَمَرُ ٨ ▶
وَخَسَفَ wakhasafa اور بےنور ہوجائے گا الْقَمَرُ l-qamaru چاند
۸. اور چاند گہنا جائے
اس آیت کے مادے: ق م ر
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ٩ ▶
وَجُمِعَ wajumiʿa اور جمع کردئیے جائیں گے الشَّمْسُ l-shamsu سورج وَالْقَمَرُ wal-qamaru اور چاند
۹. اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
اس آیت کے مادے: ج م ع ش م س ق م ر
يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ ١٠ ▶
يَقُولُ yaqūlu کہے الْإِنسَانُ l-insānu انسان يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن أَيْنَ ayna کہاں ہے الْمَفَرُّ l-mafaru فرار کی جگہ
۱۰. اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
اس آیت کے مادے: ق و ل أ ن س ي و م ف ر ر
كَلَّا لَا وَزَرَ ١١ ▶
كَلَّا kallā ہرگز لَا lā نہیں وَزَرَ wazara کوئی پناہ کی جگہ نہیں
۱۱. بےشک کہیں پناہ نہیں
اس آیت کے مادے: و ز ر
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ ١٢ ▶
إِلَىٰ ilā طرف رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن الْمُسْتَقَرُّ l-mus'taqaru ٹھہرنا ہے
۱۲. اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
اس آیت کے مادے: ر ب ب ي و م ق ر ر
يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ١٣ ▶
يُنَبَّأُ yunabba-u آگاہ کردیاجائے الْإِنسَانُ l-insānu انسان يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن بِمَا bimā ساتھ اس کے جو قَدَّمَ qaddama اس نے آگے بھیجا وَأَخَّرَ wa-akhara اور پیچھے چھوڑا
۱۳. اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
اس آیت کے مادے: ن ب أ أ ن س ي و م ق د م أ خ ر
بَلِ الْإِنسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ ١٤ ▶
بَلِ bali بلکہ الْإِنسَانُ l-insānu انسان عَلَىٰ ʿalā پر نَفْسِهِ nafsihi اپنی ذات بَصِيرَةٌ baṣīratun دیکھنے والا ہے۔ آگاہ ہے
۱۴. بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
اس آیت کے مادے: أ ن س ن ف س ب ص ر
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ ١٥ ▶
وَلَوْ walaw اور اگرچہ أَلْقَىٰ alqā ڈالے مَعَاذِيرَهُ maʿādhīrahu اپنی معذرتیں
۱۵. اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
اس آیت کے مادے: ل ق ي ع ذ ر
لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ١٦ ▶
لَا lā نہ تُحَرِّكْ tuḥarrik آپ حرکت دیجئے بِهِ bihi ساتھ اس کے لِسَانَكَ lisānaka اپنی زبان کو لِتَعْجَلَ litaʿjala تاکہ آپ جلدی کریں بِهِ bihi ساتھ اس کے
۱۶. اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
اس آیت کے مادے: ل س ن ع ج ل
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ ١٧ ▶
إِنَّ inna بیشک عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر جَمْعَهُ jamʿahu اس کا جمع کرنا ہے وَقُرْآنَهُ waqur'ānahu اور اس کا پڑھوانا ہے
۱۷. اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
اس آیت کے مادے: ج م ع ق ر أ
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ ١٨ ▶
فَإِذَا fa-idhā پھر جب قَرَأْنَاهُ qaranāhu پڑھیں ہم اس کو فَاتَّبِعْ fa-ittabiʿ تو پیروی کریں قُرْآنَهُ qur'ānahu آپ کے پڑھنے کی
۱۸. جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
اس آیت کے مادے: ق ر أ ت ب ع
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ ١٩ ▶
ثُمَّ thumma پھر إِنَّ inna بیشک عَلَيْنَا ʿalaynā ہمارے ذمہ ہے بَيَانَهُ bayānahu اس کو بیان کرنا
۱۹. پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
اس آیت کے مادے: ب ي ن
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ ٢٠ ▶
كَلَّا kallā ہرگز نہیں بَلْ bal بلکہ تُحِبُّونَ tuḥibbūna تم پسند کرتے ہو الْعَاجِلَةَ l-ʿājilata جلدی ملنے والی چیز کو
۲۰. مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
اس آیت کے مادے: ح ب ب ع ج ل
وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ ٢١ ▶
وَتَذَرُونَ watadharūna اور تم چھوڑ دیتے ہو الْآخِرَةَ l-ākhirata بعد میں ملنے والی کو۔ آخری کو۔ بعد میں آنے والی کو
۲۱. اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
اس آیت کے مادے: و ذ ر أ خ ر
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ ٢٢ ▶
وُجُوهٌ wujūhun کچھ چہرے يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس روز نَّاضِرَةٌ nāḍiratun تروتازہ ہوں گے
۲۲. اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ٢٣ ▶
إِلَىٰ ilā طرف رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کی نَاظِرَةٌ nāẓiratun دیکھنے والے ہوں گے
۲۳. اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
اس آیت کے مادے: ر ب ب ن ظ ر
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ ٢٤ ▶
وَوُجُوهٌ wawujūhun اور کچھ چہرے يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس روز بَاسِرَةٌ bāsiratun بےرونق ہوں گے
۲۴. اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ٢٥ ▶
تَظُنُّ taẓunnu سمجھ رہے ہوں گے أَن an کہ يُفْعَلَ yuf'ʿala کیا جائے گا بِهَا bihā ساتھ ان کے فَاقِرَةٌ fāqiratun کمر توڑ برتاؤ
۲۵. خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
اس آیت کے مادے: ظ ن ن ف ع ل ف ق ر
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ ٢٦ ▶
كَلَّا kallā ہرگز نہیں إِذَا idhā جب بَلَغَتِ balaghati پہنچ جائے گی التَّرَاقِيَ l-tarāqiya حلق کو
۲۶. دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
اس آیت کے مادے: ب ل غ
وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ ٢٧ ▶
وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیاجائے گا مَنْ man کون ہے رَاقٍ rāqin جھاڑ پھونک کرنے والا
۲۷. اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل
وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ ٢٨ ▶
وَظَنَّ waẓanna اور وہ سمجھ لے گا أَنَّهُ annahu کہ بیشک وہ الْفِرَاقُ l-firāqu جدائی کا وقت ہے
۲۸. اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
اس آیت کے مادے: ظ ن ن ف ر ق
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ٢٩ ▶
وَالْتَفَّتِ wal-tafati اور جڑ جائے گی۔ لپٹ جائے گی السَّاقُ l-sāqu پنڈلی بِالسَّاقِ bil-sāqi پنڈلی کے ساتھ
۲۹. اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
اس آیت کے مادے: س و ق
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ ٣٠ ▶
إِلَىٰ ilā طرف رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس روز الْمَسَاقُ l-masāqu روانگی ہے
۳۰. اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
اس آیت کے مادے: ر ب ب ي و م س و ق
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ٣١ ▶
فَلَا falā پس نہیں صَدَّقَ ṣaddaqa اس نے تصدیق کی وَلَا walā اور نہ صَلَّىٰ ṣallā نماز پڑھی
۳۱. تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
اس آیت کے مادے: ص د ق ص ل و
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ٣٢ ▶
وَلَٰكِن walākin لیکن كَذَّبَ kadhaba اس نے جھٹلایا وَتَوَلَّىٰ watawallā اور منہ موڑ لیا
۳۲. بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
اس آیت کے مادے: ك ذ ب و ل ي
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ ٣٣ ▶
ثُمَّ thumma پھر ذَهَبَ dhahaba چلا گیا إِلَىٰ ilā طرف أَهْلِهِ ahlihi اپنے گھروالوں کی يَتَمَطَّىٰ yatamaṭṭā اکڑتا ہوا۔ اتراتا ہوا
۳۳. پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
اس آیت کے مادے: ذ ه ب أ ه ل
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ٣٤ ▶
أَوْلَىٰ awlā افسوس لَكَ laka تجھ پر فَأَوْلَىٰ fa-awlā پھر افسوس
۳۴. افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
اس آیت کے مادے: و ل ي
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ٣٥ ▶
ثُمَّ thumma پھر أَوْلَىٰ awlā افسوس لَكَ laka تجھ پر، فَأَوْلَىٰ fa-awlā پھر افسوس
۳۵. پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
اس آیت کے مادے: و ل ي
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَن يُتْرَكَ سُدًى ٣٦ ▶
أَيَحْسَبُ ayaḥsabu کیا سمجھتا ہے الْإِنسَانُ l-insānu انسان أَن an کہ يُتْرَكَ yut'raka چھوڑ دیا جائے گا سُدًى sudan بےکار
۳۶. کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
اس آیت کے مادے: ح س ب أ ن س ت ر ك
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَىٰ ٣٧ ▶
أَلَمْ alam کیا نہ تھا يَكُ yaku ایک نُطْفَةً nuṭ'fatan نطفہ مِّن min کا مَّنِيٍّ maniyyin منی يُمْنَىٰ yum'nā جو ٹپکائی جاتی ہے
۳۷. کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
اس آیت کے مادے: ك و ن ن ط ف م ن ي
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ٣٨ ▶
ثُمَّ thumma پھر كَانَ kāna تھا عَلَقَةً ʿalaqatan جما ہوا خون فَخَلَقَ fakhalaqa پھر اس نے پیدا کیا فَسَوَّىٰ fasawwā پھر درست کردیا
۳۸. پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
اس آیت کے مادے: ك و ن خ ل ق س و ي
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ ٣٩ ▶
فَجَعَلَ fajaʿala پھر بنائیں مِنْهُ min'hu اس سے الزَّوْجَيْنِ l-zawjayni دو قسمیں الذَّكَرَ l-dhakara مرد وَالْأُنثَىٰ wal-unthā اورعورت
۳۹. پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
اس آیت کے مادے: ج ع ل ز و ج ذ ك ر أ ن ث
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ ٤٠ ▶
أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ذَٰلِكَ dhālika ہے بِقَادِرٍ biqādirin وہ قادر عَلَىٰ ʿalā اس بات پر أَن an کہ يُحْيِيَ yuḥ'yiya وہ زندہ کردے الْمَوْتَىٰ l-mawtā مردوں کو
۴۰. کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟
اس آیت کے مادے: ل ي س ق د ر ح ي ي م و ت
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔