حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ عبس

سورت ۸۰، مکی، ۴۲ آیات، ۱۳۳ الفاظ

سورہ عبس لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ عبس («تیوری چڑہائی») قرآن کی ۸۰ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۴۲ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ عبس

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ ١

۱. (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے

اس آیت کے مادے: و ل ي

أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ ٢

۲. کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا

اس آیت کے مادے: ج ي أ ع م ي

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ ٣

۳. اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا

اس آیت کے مادے: د ر ي ز ك و

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ ٤

۴. یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ن ف ع

أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ ٥

۵. جو پروا نہیں کرتا

اس آیت کے مادے: غ ن ي

فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ ٦

۶. اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ ٧

۷. حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں

اس آیت کے مادے: ز ك و

وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ ٨

۸. اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا

اس آیت کے مادے: ج ي أ س ع ي

وَهُوَ يَخْشَىٰ ٩

۹. اور (خدا سے) ڈرتا ہے

اس آیت کے مادے: خ ش ي

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ ١٠

۱۰. اس سے تم بےرخی کرتے ہو

اس آیت کے مادے: ل ه و

كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ١١

۱۱. دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ ١٢

۱۲. پس جو چاہے اسے یاد رکھے

اس آیت کے مادے: ش ي أ ذ ك ر

فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ١٣

۱۳. قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)

اس آیت کے مادے: ك ر م

مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ١٤

۱۴. جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں

اس آیت کے مادے: ر ف ع ط ه ر

بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ١٥

۱۵. لکھنے والوں کے ہاتھوں میں

اس آیت کے مادے: ي د ي س ف ر

كِرَامٍ بَرَرَةٍ ١٦

۱۶. جو سردار اور نیکو کار ہیں

اس آیت کے مادے: ك ر م ب ر ر

قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ ١٧

۱۷. انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے

اس آیت کے مادے: ق ت ل أ ن س ك ف ر

مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ١٨

۱۸. اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟

اس آیت کے مادے: أ ي ي ش ي أ خ ل ق

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ ١٩

۱۹. نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا

اس آیت کے مادے: ن ط ف خ ل ق ق د ر

ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ٢٠

۲۰. پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا

اس آیت کے مادے: س ب ل ي س ر

ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ٢١

۲۱. پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا

اس آیت کے مادے: م و ت

ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ ٢٢

۲۲. پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا

اس آیت کے مادے: ش ي أ ن ش ر

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ ٢٣

۲۳. کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا

اس آیت کے مادے: ق ض ي أ م ر

فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ ٢٤

۲۴. تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے

اس آیت کے مادے: ن ظ ر أ ن س ط ع م

أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا ٢٥

۲۵. بے شک ہم ہی نے پانی برسایا

اس آیت کے مادے: م و ه

ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا ٢٦

۲۶. پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا

اس آیت کے مادے: ش ق ق أ ر ض

فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا ٢٧

۲۷. پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا

اس آیت کے مادے: ن ب ت ح ب ب

وَعِنَبًا وَقَضْبًا ٢٨

۲۸. اور انگور اور ترکاری

اس آیت کے مادے: ع ن ب

وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا ٢٩

۲۹. اور زیتون اور کھجوریں

اس آیت کے مادے: ن خ ل

وَحَدَائِقَ غُلْبًا ٣٠

۳۰. اور گھنے گھنے باغ

اس آیت کے مادے: غ ل ب

وَفَاكِهَةً وَأَبًّا ٣١

۳۱. اور میوے اور چارا

اس آیت کے مادے: ف ك ه

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ ٣٢

۳۲. (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا

اس آیت کے مادے: م ت ع ن ع م

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ ٣٣

۳۳. تو جب (قیامت کا) غل مچے گا

اس آیت کے مادے: ج ي أ

يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ ٣٤

۳۴. اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا

اس آیت کے مادے: ي و م ف ر ر م ر أ أ خ و

وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ ٣٥

۳۵. اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

اس آیت کے مادے: أ م م أ ب و

وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ ٣٦

۳۶. اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے

اس آیت کے مادے: ص ح ب ب ن ي

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ٣٧

۳۷. ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

اس آیت کے مادے: ك ل ل م ر أ ي و م غ ن ي

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ ٣٨

۳۸. اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م س ف ر

ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ٣٩

۳۹. خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)

اس آیت کے مادے: ض ح ك ب ش ر

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ٤٠

۴۰. اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ٤١

۴۱. (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی

اس آیت کے مادے: ر ه ق

أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ٤٢

۴۲. یہ کفار بدکردار ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ر ف ج ر

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔