حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ التكوير

سورت ۸۱، مکی، ۲۹ آیات، ۱۰۴ الفاظ

سورہ التكوير لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ التكوير («لپیٹنا») قرآن کی ۸۱ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۲۹ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ التكوير

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ١

۱. جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

اس آیت کے مادے: ش م س

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ٢

۲. جب تارے بےنور ہو جائیں گے

اس آیت کے مادے: ن ج م

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ٣

۳. اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ج ب ل س ي ر

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ٤

۴. اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی

اس آیت کے مادے: ع ش ر

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ٥

۵. اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے

اس آیت کے مادے: ح ش ر

وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ٦

۶. اور جب دریا آگ ہو جائیں گے

اس آیت کے مادے: ب ح ر

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ٧

۷. اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی

اس آیت کے مادے: ن ف س ز و ج

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ٨

۸. اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا

اس آیت کے مادے: س أ ل

بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ ٩

۹. کہ وہ کس گناہ پرماری گئی

اس آیت کے مادے: أ ي ي ذ ن ب ق ت ل

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ١٠

۱۰. اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ن ش ر

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ ١١

۱۱. اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی

اس آیت کے مادے: س م و

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ١٢

۱۲. اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی

اس آیت کے مادے: ج ح م س ع ر

وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ١٣

۱۳. اور بہشت جب قریب لائی جائے گی

اس آیت کے مادے: ج ن ن ز ل ف

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ١٤

۱۴. تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

اس آیت کے مادے: ع ل م ن ف س ح ض ر

فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ١٥

۱۵. ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں

اس آیت کے مادے: ق س م

الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ١٦

۱۶. (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ر ي

وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ١٧

۱۷. اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے

اس آیت کے مادے: ل ي ل

وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ١٨

۱۸. اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے

اس آیت کے مادے: ص ب ح ن ف س

إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ١٩

۱۹. کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر س ل ك ر م

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ ٢٠

۲۰. جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے

اس آیت کے مادے: ق و ي ع ن د ع ر ش م ك ن

مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ٢١

۲۱. سردار (اور) امانت دار ہے

اس آیت کے مادے: ط و ع أ م ن

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ٢٢

۲۲. اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب ج ن ن

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ٢٣

۲۳. بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے

اس آیت کے مادے: ر أ ي ب ي ن

وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ٢٤

۲۴. اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں

اس آیت کے مادے: غ ي ب

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ٢٥

۲۵. اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں

اس آیت کے مادے: ق و ل ش ط ن ر ج م

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ٢٦

۲۶. پھر تم کدھر جا رہے ہو

اس آیت کے مادے: ذ ه ب

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ٢٧

۲۷. یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ع ل م

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ٢٨

۲۸. (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے

اس آیت کے مادے: ش ي أ ق و م

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ٢٩

۲۹. اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

اس آیت کے مادے: ش ي أ أ ل ه ر ب ب ع ل م

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔