حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ المرسلات

سورت ۷۷، مکی، ۵۰ آیات، ۱۸۱ الفاظ

سورہ المرسلات لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ المرسلات («بھیجی جانے والی ہوائیں») قرآن کی ۷۷ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۵۰ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ المرسلات

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا ١

۱. ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں

اس آیت کے مادے: ر س ل ع ر ف

فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا ٢

۲. پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں

وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا ٣

۳. اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں

اس آیت کے مادے: ن ش ر

فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا ٤

۴. پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

اس آیت کے مادے: ف ر ق

فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا ٥

۵. پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں

اس آیت کے مادے: ل ق ي ذ ك ر

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ٦

۶. تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

اس آیت کے مادے: ع ذ ر ن ذ ر

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ ٧

۷. کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی

اس آیت کے مادے: و ع د و ق ع

فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ ٨

۸. جب تاروں کی چمک جاتی رہے

اس آیت کے مادے: ن ج م

وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ ٩

۹. اور جب آسمان پھٹ جائے

اس آیت کے مادے: س م و

وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ١٠

۱۰. اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں

اس آیت کے مادے: ج ب ل

وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ ١١

۱۱. اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

اس آیت کے مادے: ر س ل و ق ت

لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ١٢

۱۲. بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

اس آیت کے مادے: أ ي ي ي و م أ ج ل

لِيَوْمِ الْفَصْلِ ١٣

۱۳. فیصلے کے دن کے لئے

اس آیت کے مادے: ي و م ف ص ل

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ ١٤

۱۴. اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

اس آیت کے مادے: د ر ي ي و م ف ص ل

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٥

۱۵. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ ١٦

۱۶. کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

اس آیت کے مادے: ه ل ك أ و ل

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ ١٧

۱۷. پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

اس آیت کے مادے: ت ب ع أ خ ر

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ١٨

۱۸. ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ف ع ل ج ر م

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ١٩

۱۹. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ ٢٠

۲۰. کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟

اس آیت کے مادے: خ ل ق م و ه

فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ ٢١

۲۱. اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ق ر ر م ك ن

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ٢٢

۲۲. ایک وقت معین تک

اس آیت کے مادے: ق د ر ع ل م

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ ٢٣

۲۳. پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ق د ر ن ع م

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٤

۲۴. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ٢٥

۲۵. کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل أ ر ض

أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا ٢٦

۲۶. یعنی) زندوں اور مردوں کو

اس آیت کے مادے: ح ي ي م و ت

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاءً فُرَاتًا ٢٧

۲۷. (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ر س و س ق ي م و ه

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٢٨

۲۸. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

انطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ٢٩

۲۹. جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو

اس آیت کے مادے: ط ل ق ك و ن ك ذ ب

انطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ ٣٠

۳۰. (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں

اس آیت کے مادے: ط ل ق ظ ل ل ث ل ث

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ ٣١

۳۱. نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ

اس آیت کے مادے: ظ ل ل غ ن ي

إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ٣٢

۳۲. اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

اس آیت کے مادے: ش ر ر ق ص ر

كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ ٣٣

۳۳. گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں

اس آیت کے مادے: ج م ل

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٤

۳۴. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ٣٥

۳۵. یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

اس آیت کے مادے: ي و م ن ط ق

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ٣٦

۳۶. اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں

اس آیت کے مادے: أ ذ ن ع ذ ر

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٣٧

۳۷. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ ٣٨

۳۸. یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ف ص ل ج م ع أ و ل

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ٣٩

۳۹. اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

اس آیت کے مادے: ك و ن ك ي د

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٠

۴۰. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ ٤١

۴۱. بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ق ي ظ ل ل ع ي ن

وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ٤٢

۴۲. اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

اس آیت کے مادے: ف ك ه ش ه و

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٤٣

۴۳. اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

اس آیت کے مادے: أ ك ل ش ر ب ك و ن ع م ل

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ٤٤

۴۴. ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ز ي ح س ن

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٥

۴۵. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ٤٦

۴۶. (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

اس آیت کے مادے: أ ك ل م ت ع ق ل ل ج ر م

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٧

۴۷. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ ٤٨

۴۸. اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ك ع

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ٤٩

۴۹. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ك ذ ب

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ ٥٠

۵۰. اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

اس آیت کے مادے: أ ي ي ح د ث ب ع د أ م ن

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔