حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ النبإ

سورت ۷۸، مکی، ۴۰ آیات، ۱۷۳ الفاظ

سورہ النبإ لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ النبإ («خبر») قرآن کی ۷۸ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۴۰ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ النبإ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ١

۱. (یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟

اس آیت کے مادے: س أ ل

عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ ٢

۲. (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

اس آیت کے مادے: ن ب أ ع ظ م

الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ٣

۳. جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

اس آیت کے مادے: خ ل ف

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٤

۴. دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

اس آیت کے مادے: ع ل م

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ٥

۵. پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

اس آیت کے مادے: ع ل م

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا ٦

۶. کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل أ ر ض م ه د

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ٧

۷. اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)

اس آیت کے مادے: ج ب ل

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا ٨

۸. (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا

اس آیت کے مادے: خ ل ق ز و ج

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ٩

۹. اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل

وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا ١٠

۱۰. اور رات کو پردہ مقرر کیا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ل ي ل ل ب س

وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ١١

۱۱. اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ن ه ر

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ١٢

۱۲. اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے

اس آیت کے مادے: ب ن ي ف و ق س ب ع ش د د

وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ١٣

۱۳. اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل

وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا ١٤

۱۴. اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا

اس آیت کے مادے: ن ز ل م و ه

لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا ١٥

۱۵. تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں

اس آیت کے مادے: خ ر ج ح ب ب ن ب ت

وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا ١٦

۱۶. اور گھنے گھنے باغ

اس آیت کے مادے: ج ن ن

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا ١٧

۱۷. بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ف ص ل ك و ن و ق ت

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ١٨

۱۸. جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے

اس آیت کے مادے: ي و م ن ف خ ص و ر أ ت ي

وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا ١٩

۱۹. اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے

اس آیت کے مادے: ف ت ح س م و ك و ن ب و ب

وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ٢٠

۲۰. اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے

اس آیت کے مادے: س ي ر ج ب ل ك و ن

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ٢١

۲۱. بےشک دوزخ گھات میں ہے

اس آیت کے مادے: ك و ن

لِّلطَّاغِينَ مَآبًا ٢٢

۲۲. (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے

اس آیت کے مادے: ط غ ي أ و ب

لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا ٢٣

۲۳. اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

اس آیت کے مادے: ل ب ث

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ٢٤

۲۴. وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

اس آیت کے مادے: ذ و ق ش ر ب

إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ٢٥

۲۵. مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

اس آیت کے مادے: ح م م

جَزَاءً وِفَاقًا ٢٦

۲۶. (یہ) بدلہ ہے پورا پورا

اس آیت کے مادے: ج ز ي

إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ٢٧

۲۷. یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ر ج و ح س ب

وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا ٢٨

۲۸. اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

اس آیت کے مادے: ك ذ ب أ ي ي

وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا ٢٩

۲۹. اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

اس آیت کے مادے: ك ل ل ش ي أ ح ص ي ك ت ب

فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ٣٠

۳۰. سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ذ و ق ز ي د ع ذ ب

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ٣١

۳۱. بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

اس آیت کے مادے: و ق ي ف و ز

حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ٣٢

۳۲. (یعنی) باغ اور انگور

اس آیت کے مادے: ع ن ب

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ٣٣

۳۳. اور ہم عمر نوجوان عورتیں

اس آیت کے مادے: ت ر ب

وَكَأْسًا دِهَاقًا ٣٤

۳۴. اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا ٣٥

۳۵. وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

اس آیت کے مادے: س م ع ل غ و ك ذ ب

جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا ٣٦

۳۶. یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

اس آیت کے مادے: ج ز ي ر ب ب ع ط و ح س ب

رَّبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ٣٧

۳۷. وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

اس آیت کے مادے: ر ب ب س م و أ ر ض ب ي ن ر ح م م ل ك خ ط ب

يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ٣٨

۳۸. جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

اس آیت کے مادے: ي و م ق و م ر و ح م ل ك ص ف ف ك ل م أ ذ ن ر ح م ق و ل ص و ب

ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا ٣٩

۳۹. یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

اس آیت کے مادے: ي و م ح ق ق ش ي أ أ خ ذ ر ب ب أ و ب

إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا ٤٠

۴۰. ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

اس آیت کے مادے: ن ذ ر ع ذ ب ق ر ب ي و م ن ظ ر م ر أ ق د م ي د ي ق و ل ك ف ر ك و ن ت ر ب

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔