حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الغاشية

سورت ۸۸، مکی، ۲۶ آیات، ۹۲ الفاظ

سورہ الغاشية لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الغاشية («چھا جانے والی») قرآن کی ۸۸ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۲۶ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الغاشية

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ١

۱. بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

اس آیت کے مادے: أ ت ي ح د ث غ ش و

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ٢

۲. اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م خ ش ع

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ٣

۳. سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

اس آیت کے مادے: ع م ل ن ص ب

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ٤

۴. دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

اس آیت کے مادے: ص ل ي ن و ر

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ٥

۵. ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

اس آیت کے مادے: س ق ي ع ي ن

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ ٦

۶. اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

اس آیت کے مادے: ل ي س ط ع م

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ ٧

۷. جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

اس آیت کے مادے: غ ن ي

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ٨

۸. اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

اس آیت کے مادے: و ج ه ي و م ن ع م

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ٩

۹. اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل

اس آیت کے مادے: س ع ي ر ض و

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ١٠

۱۰. بہشت بریں میں

اس آیت کے مادے: ج ن ن ع ل و

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً ١١

۱۱. وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

اس آیت کے مادے: س م ع ل غ و

فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ ١٢

۱۲. اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

اس آیت کے مادے: ع ي ن ج ر ي

فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ ١٣

۱۳. وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

اس آیت کے مادے: س ر ر ر ف ع

وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ ١٤

۱۴. اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

اس آیت کے مادے: و ض ع

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ ١٥

۱۵. اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

اس آیت کے مادے: ص ف ف

وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ ١٦

۱۶. اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ١٧

۱۷. یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ظ ر ك ي ف خ ل ق

وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ١٨

۱۸. اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

اس آیت کے مادے: س م و ك ي ف ر ف ع

وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ١٩

۱۹. اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ب ل ك ي ف ن ص ب

وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ٢٠

۲۰. اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

اس آیت کے مادے: أ ر ض ك ي ف

فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ ٢١

۲۱. تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

اس آیت کے مادے: ذ ك ر

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ٢٢

۲۲. تم ان پر داروغہ نہیں ہو

اس آیت کے مادے: ل ي س س ط ر

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ٢٣

۲۳. ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

اس آیت کے مادے: و ل ي ك ف ر

فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ ٢٤

۲۴. تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

اس آیت کے مادے: ع ذ ب أ ل ه ك ب ر

إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ٢٥

۲۵. بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

اس آیت کے مادے: أ و ب

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ٢٦

۲۶. پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

اس آیت کے مادے: ح س ب

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔