حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الواقعة

سورت ۵۶، مکی، ۹۶ آیات، ۳۷۹ الفاظ

سورہ الواقعة لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الواقعة («واقعہ ہونے والی قیامت») قرآن کی ۵۶ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۹۶ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الواقعة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ١

۱. جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے

اس آیت کے مادے: و ق ع

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ٢

۲. اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں

اس آیت کے مادے: ل ي س و ق ع ك ذ ب

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ٣

۳. کسی کو پست کرے کسی کو بلند

اس آیت کے مادے: ر ف ع

إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا ٤

۴. جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے

اس آیت کے مادے: أ ر ض

وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ٥

۵. اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں

اس آیت کے مادے: ج ب ل

فَكَانَتْ هَبَاءً مُّنبَثًّا ٦

۶. پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں

اس آیت کے مادے: ك و ن

وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً ٧

۷. اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ

اس آیت کے مادے: ك و ن ز و ج ث ل ث

فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ ٨

۸. تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب ي م ن

وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ٩

۹. اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ ١٠

۱۰. اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں

اس آیت کے مادے: س ب ق

أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ١١

۱۱. وہی (خدا کے) مقرب ہیں

اس آیت کے مادے: ق ر ب

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ١٢

۱۲. نعمت کے بہشتوں میں

اس آیت کے مادے: ج ن ن ن ع م

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ١٣

۱۳. وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے

اس آیت کے مادے: أ و ل

وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ١٤

۱۴. اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے

اس آیت کے مادے: ق ل ل أ خ ر

عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ ١٥

۱۵. (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر

اس آیت کے مادے: س ر ر

مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ ١٦

۱۶. آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے

اس آیت کے مادے: و ك أ ق ب ل

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ ١٧

۱۷. نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

اس آیت کے مادے: ط و ف و ل د خ ل د

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ١٨

۱۸. یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر

اس آیت کے مادے: ع ي ن

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ١٩

۱۹. اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ٢٠

۲۰. اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں

اس آیت کے مادے: ف ك ه خ ي ر

وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٢١

۲۱. اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے

اس آیت کے مادے: ل ح م ط ي ر ش ه و

وَحُورٌ عِينٌ ٢٢

۲۲. اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

اس آیت کے مادے: ح و ر ع ي ن

كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ٢٣

۲۳. جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی

اس آیت کے مادے: م ث ل ك ن ن

جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ٢٤

۲۴. یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ج ز ي ك و ن ع م ل

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ٢٥

۲۵. وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ

اس آیت کے مادے: س م ع ل غ و أ ث م

إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ٢٦

۲۶. ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)

اس آیت کے مادے: ق و ل س ل م

وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ ٢٧

۲۷. اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب ي م ن

فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ٢٨

۲۸. (یعنی) بےخار کی بیریوں

وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ٢٩

۲۹. اور تہہ بہ تہہ کیلوں

وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ٣٠

۳۰. اور لمبے لمبے سایوں

اس آیت کے مادے: ظ ل ل م د د

وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ ٣١

۳۱. اور پانی کے جھرنوں

اس آیت کے مادے: م و ه

وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ٣٢

۳۲. اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں

اس آیت کے مادے: ف ك ه ك ث ر

لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ٣٣

۳۳. جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

اس آیت کے مادے: ق ط ع م ن ع

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ٣٤

۳۴. اور اونچے اونچے فرشوں میں

اس آیت کے مادے: ر ف ع

إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ٣٥

۳۵. ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا

اس آیت کے مادے: ن ش أ

فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ٣٦

۳۶. تو ان کو کنواریاں بنایا

اس آیت کے مادے: ج ع ل ب ك ر

عُرُبًا أَتْرَابًا ٣٧

۳۷. (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر

اس آیت کے مادے: ع ر ب ت ر ب

لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ ٣٨

۳۸. یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے

اس آیت کے مادے: ص ح ب ي م ن

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ٣٩

۳۹. (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں

اس آیت کے مادے: أ و ل

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ٤٠

۴۰. اور بہت سے پچھلوں میں سے

اس آیت کے مادے: أ خ ر

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ٤١

۴۱. اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں

اس آیت کے مادے: ص ح ب ش م ل

فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ٤٢

۴۲. (یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں

اس آیت کے مادے: ح م م

وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ٤٣

۴۳. اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

اس آیت کے مادے: ظ ل ل ح م م

لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ٤٤

۴۴. (جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما

اس آیت کے مادے: ك ر م

إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ٤٥

۴۵. یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ق ب ل

وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ ٤٦

۴۶. اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ع ظ م

وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ٤٧

۴۷. اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

اس آیت کے مادے: ك و ن ق و ل م و ت ت ر ب ع ظ م ب ع ث

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ ٤٨

۴۸. اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟

اس آیت کے مادے: أ ب و أ و ل

قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ ٤٩

۴۹. کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے

اس آیت کے مادے: ق و ل أ و ل أ خ ر

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ٥٠

۵۰. (سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ج م ع و ق ت ي و م ع ل م

ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ ٥١

۵۱. پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!

اس آیت کے مادے: أ ي ي ض ل ل ك ذ ب

لَآكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ ٥٢

۵۲. تھوہر کے درخت کھاؤ گے

اس آیت کے مادے: أ ك ل ش ج ر

فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ٥٣

۵۳. اور اسی سے پیٹ بھرو گے

اس آیت کے مادے: م ل أ ب ط ن

فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ ٥٤

۵۴. اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

اس آیت کے مادے: ش ر ب ح م م

فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ٥٥

۵۵. اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں

اس آیت کے مادے: ش ر ب

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ ٥٦

۵۶. جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

اس آیت کے مادے: ن ز ل ي و م د ي ن

نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ٥٧

۵۷. ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟

اس آیت کے مادے: خ ل ق ص د ق

أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ٥٨

۵۸. دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

اس آیت کے مادے: ر أ ي م ن ي

أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ٥٩

۵۹. کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

اس آیت کے مادے: خ ل ق

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ٦٠

۶۰. ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

اس آیت کے مادے: ق د ر ب ي ن م و ت س ب ق

عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ٦١

۶۱. کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں

اس آیت کے مادے: ب د ل م ث ل ن ش أ ع ل م

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ٦٢

۶۲. اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

اس آیت کے مادے: ع ل م ن ش أ أ و ل ذ ك ر

أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ٦٣

۶۳. بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

اس آیت کے مادے: ر أ ي ح ر ث

أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ٦٤

۶۴. تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟

اس آیت کے مادے: ز ر ع

لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ٦٥

۶۵. اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

اس آیت کے مادے: ش ي أ ج ع ل ظ ل ل ف ك ه

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ٦٦

۶۶. (کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ٦٧

۶۷. بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب

اس آیت کے مادے: ح ر م

أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ ٦٨

۶۸. بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو

اس آیت کے مادے: ر أ ي م و ه ش ر ب

أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ ٦٩

۶۹. کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟

اس آیت کے مادے: ن ز ل

لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ٧٠

۷۰. اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

اس آیت کے مادے: ش ي أ ج ع ل ش ك ر

أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ ٧١

۷۱. بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو

اس آیت کے مادے: ر أ ي ن و ر و ر ي

أَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنشِئُونَ ٧٢

۷۲. کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟

اس آیت کے مادے: ن ش أ ش ج ر

نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِّلْمُقْوِينَ ٧٣

۷۳. ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

اس آیت کے مادے: ج ع ل ذ ك ر م ت ع ق و ي

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٧٤

۷۴. تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

اس آیت کے مادے: س ب ح س م و ر ب ب ع ظ م

فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ ٧٥

۷۵. ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

اس آیت کے مادے: ق س م و ق ع ن ج م

وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ٧٦

۷۶. اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے

اس آیت کے مادے: ق س م ع ل م ع ظ م

إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ ٧٧

۷۷. کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے

اس آیت کے مادے: ق ر أ ك ر م

فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ ٧٨

۷۸. (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

اس آیت کے مادے: ك ت ب ك ن ن

لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ٧٩

۷۹. اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں

اس آیت کے مادے: م س س ط ه ر

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ ٨٠

۸۰. پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے

اس آیت کے مادے: ن ز ل ر ب ب ع ل م

أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ٨١

۸۱. کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟

اس آیت کے مادے: ح د ث

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ٨٢

۸۲. اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو

اس آیت کے مادے: ج ع ل ر ز ق ك ذ ب

فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ٨٣

۸۳. بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے

اس آیت کے مادے: ب ل غ

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ ٨٤

۸۴. اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

اس آیت کے مادے: ح ي ن ن ظ ر

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ٨٥

۸۵. اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

اس آیت کے مادے: ق ر ب ب ص ر

فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ٨٦

۸۶. پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو

اس آیت کے مادے: ك و ن غ ي ر د ي ن

تَرْجِعُونَهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ٨٧

۸۷. تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟

اس آیت کے مادے: ر ج ع ك و ن ص د ق

فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ٨٨

۸۸. پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے

اس آیت کے مادے: ك و ن ق ر ب

فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ٨٩

۸۹. تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں

اس آیت کے مادے: ر و ح ج ن ن ن ع م

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ٩٠

۹۰. اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے

اس آیت کے مادے: ك و ن ص ح ب ي م ن

فَسَلَامٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ ٩١

۹۱. تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام

اس آیت کے مادے: س ل م ص ح ب ي م ن

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ ٩٢

۹۲. اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

اس آیت کے مادے: ك و ن ك ذ ب ض ل ل

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ ٩٣

۹۳. تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے

اس آیت کے مادے: ن ز ل ح م م

وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ٩٤

۹۴. اور جہنم میں داخل کیا جانا

اس آیت کے مادے: ص ل ي ج ح م

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ٩٥

۹۵. یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے

اس آیت کے مادے: ح ق ق ي ق ن

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٩٦

۹۶. تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

اس آیت کے مادے: س ب ح س م و ر ب ب ع ظ م

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔