صفحۂ اول › قرآن › سورہ محمد
سورت ۴۷، مدنی، ۳۸ آیات، ۵۳۹ الفاظ
سورہ محمد لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ
سورہ محمد («محمدﷺ») قرآن کی ۴۷ویں سورت ہے اور مدینہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۳۸ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔
تمام سورتیں تمام قراء
آیت پر جائیں: ۱ ۱۱ ۲۱ ۳۱
سُورَةُ محمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ ١ ▶
الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا وَصَدُّوا waṣaddū اور روکا عَن ʿan سے سَبِيلِ sabīli راستے (سے) اللَّهِ l-lahi اللہ کے أَضَلَّ aḍalla ضائع کردیئے (اللہ نے) أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال
۱. جن لوگوں نے کفر کیا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا۔ خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے
اس آیت کے مادے: ك ف ر ص د د س ب ل أ ل ه ض ل ل ع م ل
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ ٢ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے وَعَمِلُوا waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے الصَّالِحَاتِ l-ṣāliḥāti اچھے وَآمَنُوا waāmanū اور وہ ایمان لائے بِمَا bimā ساتھ اس کے جو نُزِّلَ nuzzila نازل کیا گیا عَلَىٰ ʿalā پر مُحَمَّدٍ muḥammadin محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وَهُوَ wahuwa اور وہ الْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے مِن min سے رَّبِّهِمْ rabbihim ان کے رب کی طرف (سے) كَفَّرَ kaffara اس نے دور کردیں عَنْهُمْ ʿanhum ان سے سَيِّئَاتِهِمْ sayyiātihim ان کی برائیاں وَأَصْلَحَ wa-aṣlaḥa اور درست کردیا بَالَهُمْ bālahum ان کا حال
۲. اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی
اس آیت کے مادے: أ م ن ع م ل ص ل ح ن ز ل ح م د ح ق ق ر ب ب ك ف ر س و أ
ذَٰلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ ٣ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بِأَنَّ bi-anna بوجہ اس کے کہ بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا اتَّبَعُوا ittabaʿū انہوں نے پیروی کی الْبَاطِلَ l-bāṭila باطل کی وَأَنَّ wa-anna اور بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے اتَّبَعُوا ittabaʿū انہوں نے پیروی کی الْحَقَّ l-ḥaqa حق کی مِن min سے رَّبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی طرف (سے) كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح يَضْرِبُ yaḍribu بیان کرتا ہے اللَّهُ l-lahu اللہ لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے أَمْثَالَهُمْ amthālahum ان کی مثالیں۔ ان کے حالات
۳. یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے
اس آیت کے مادے: ك ف ر ت ب ع ب ط ل أ م ن ح ق ق ر ب ب ض ر ب أ ل ه أ ن س م ث ل
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّىٰ إِذَا أَثْخَنتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِن لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُم بِبَعْضٍ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَن يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ ٤ ▶
فَإِذَا fa-idhā پھر جب لَقِيتُمُ laqītumu ملاقات کرو تم الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا فَضَرْبَ faḍarba تو مارنا ہے الرِّقَابِ l-riqābi گردنوں کا حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ إِذَا idhā جب أَثْخَنتُمُوهُمْ athkhantumūhum خوب سختی کرو تم ان سے۔ خوب خون بہا چکو تم ان کا فَشُدُّوا fashuddū پھر پکا کرو الْوَثَاقَ l-wathāqa بندھن کو فَإِمَّا fa-immā پھر خواہ مَنًّا mannan احسان کرو بَعْدُ baʿdu اس کے بعد وَإِمَّا wa-immā اور خواہ فِدَاءً fidāan فدیہ لو حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ تَضَعَ taḍaʿa ڈال دے۔ رکھ دے الْحَرْبُ l-ḥarbu جنگ أَوْزَارَهَا awzārahā اپنے اوزار۔ ہتھیار ذَٰلِكَ dhālika یہ بات وَلَوْ walaw اور اگر يَشَاءُ yashāu چاہتا اللَّهُ l-lahu اللہ لَانتَصَرَ la-intaṣara البتہ بدلے لے لیتا مِنْهُمْ min'hum ان سے وَلَٰكِن walākin لیکن لِّيَبْلُوَ liyabluwā تاکہ آزمائے بَعْضَكُم baʿḍakum تم میں سے بعض کو بِبَعْضٍ bibaʿḍin ساتھ بعض کے وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ قُتِلُوا qutilū جو مارے گئے فِي fī میں سَبِيلِ sabīli راستے (میں) اللَّهِ l-lahi اللہ کے فَلَن falan تو ہرگز نہ يُضِلَّ yuḍilla ضائع کرے گا أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال کو
۴. جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا
اس آیت کے مادے: ل ق ي ك ف ر ض ر ب ر ق ب ش د د و ث ق م ن ن ب ع د ف د ي و ض ع ح ر ب و ز ر ش ي أ أ ل ه ن ص ر ب ل و ب ع ض ق ت ل س ب ل ض ل ل ع م ل
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ ٥ ▶
سَيَهْدِيهِمْ sayahdīhim عنقریب وہ رہنمائی کرے گا ان کی وَيُصْلِحُ wayuṣ'liḥu اور اصلاح کردے گا بَالَهُمْ bālahum ان کے حال کی
۵. ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا اور ان کی حالت درست کر دے گا
اس آیت کے مادے: ه د ي ص ل ح
وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ ٦ ▶
وَيُدْخِلُهُمُ wayud'khiluhumu اور داخل کرے گا ان کو الْجَنَّةَ l-janata جنت میں عَرَّفَهَا ʿarrafahā پہچان کرا دی اس کی۔ تعریف کردی اس کی لَهُمْ lahum ان کے لیے
۶. اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا
اس آیت کے مادے: د خ ل ج ن ن ع ر ف
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ ٧ ▶
يَا أَيُّهَا yāayyuhā اے الَّذِينَ alladhīna لوگو آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے ہو إِن in اگر تَنصُرُوا tanṣurū تم مدد کرو گے اللَّهَ l-laha اللہ کی يَنصُرْكُمْ yanṣur'kum وہ مدد کرے گا تمہاری وَيُثَبِّتْ wayuthabbit اور جمادے گا أَقْدَامَكُمْ aqdāmakum تمہارے قدموں کو
۷. اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا
اس آیت کے مادے: أ ي ي أ م ن ن ص ر أ ل ه ث ب ت ق د م
وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ ٨ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا فَتَعْسًا fataʿsan پس تباہی ہے لَّهُمْ lahum ان کے لیے وَأَضَلَّ wa-aḍalla اور اس نے بھٹکا دیا أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال کو
۸. اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا
اس آیت کے مادے: ك ف ر ض ل ل ع م ل
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ ٩ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بِأَنَّهُمْ bi-annahum بات بوجہ اس کے کہ بیشک كَرِهُوا karihū انہوں نے ناپسند کیا مَا mā جو أَنزَلَ anzala نازل فرمایا اللَّهُ l-lahu اللہ نے فَأَحْبَطَ fa-aḥbaṭa تو اس نے ضائع کردیئے أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال
۹. یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے
اس آیت کے مادے: ك ر ه ن ز ل أ ل ه ح ب ط ع م ل
أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا ١٠ ▶
أَفَلَمْ afalam کیا پھر نہیں يَسِيرُوا yasīrū وہ چلے پھرے فِي fī میں الْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں) فَيَنظُرُوا fayanẓurū تو وہ دیکھتے كَيْفَ kayfa کس طرح كَانَ kāna ہوا عَاقِبَةُ ʿāqibatu انجام الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کا مِن min سے قَبْلِهِمْ qablihim جو ان سے پہلے تھے دَمَّرَ dammara ہلاکت ڈالی اللَّهُ l-lahu اللہ نے عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر وَلِلْكَافِرِينَ walil'kāfirīna اور کافروں کے لیے أَمْثَالُهَا amthāluhā اس کی مثالیں ہیں
۱۰. کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا
اس آیت کے مادے: س ي ر أ ر ض ن ظ ر ك ي ف ك و ن ع ق ب ق ب ل د م ر أ ل ه ك ف ر م ث ل
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ ١١ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بِأَنَّ bi-anna بوجہ اس کے کہ بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ مَوْلَى mawlā سرپرست ہے الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کا آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے وَأَنَّ wa-anna اور بیشک الْكَافِرِينَ l-kāfirīna کافر لوگ لَا lā نہیں مَوْلَىٰ mawlā کوئی مددگار لَهُمْ lahum ان کے لیے
۱۱. یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں
اس آیت کے مادے: أ ل ه و ل ي أ م ن ك ف ر
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ ١٢ ▶
إِنَّ inna بیشک اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ يُدْخِلُ yud'khilu داخل کرے گا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے وَعَمِلُوا waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے الصَّالِحَاتِ l-ṣāliḥāti اچھے جَنَّاتٍ jannātin باغوں میں تَجْرِي tajrī بہتی ہیں مِن min سے تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے سے الْأَنْهَارُ l-anhāru نہریں وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا يَتَمَتَّعُونَ yatamattaʿūna وہ مزے لوٹ رہے ہیں۔ فائدے اٹھا رہے ہیں وَيَأْكُلُونَ wayakulūna اور کھا رہے ہیں كَمَا kamā جیسا کہ تَأْكُلُ takulu کھاتے ہیں الْأَنْعَامُ l-anʿāmu جانور۔ مویشی وَالنَّارُ wal-nāru اور آگ مَثْوًى mathwan ٹھکانہ ہے لَّهُمْ lahum ان کا
۱۲. جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے
اس آیت کے مادے: أ ل ه د خ ل أ م ن ع م ل ص ل ح ج ن ن ج ر ي ت ح ت ن ه ر ك ف ر م ت ع أ ك ل ن ع م ن و ر ث و ي
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ ١٣ ▶
وَكَأَيِّن waka-ayyin اور کتنی ہی مِّن min سے قَرْيَةٍ qaryatin بستیوں میں (سے ) هِيَ hiya وہ أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید تھیں قُوَّةً quwwatan قوت میں مِّن min سے قَرْيَتِكَ qaryatika تیری بستی (سے) الَّتِي allatī وہ أَخْرَجَتْكَ akhrajatka جس نے نکال دیا آپ کو أَهْلَكْنَاهُمْ ahlaknāhum ہلاک کیا ہم نے ان کو فَلَا falā پس نہیں نَاصِرَ nāṣira کوئی مدد کرنے والا لَهُمْ lahum ان کے لیے
۱۳. اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا
اس آیت کے مادے: ق ر ي ش د د ق و ي خ ر ج ه ل ك ن ص ر
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُم ١٤ ▶
أَفَمَن afaman کیا بھلا جو كَانَ kāna ہو عَلَىٰ ʿalā اوپر بَيِّنَةٍ bayyinatin ایک واضح نشانی کے مِّن min سے رَّبِّهِ rabbihi اپنے رب کی طرف (سے) كَمَن kaman مانند اس شخص کے ہوسکتا ہے زُيِّنَ zuyyina جو خوبصورت بنائے گئے لَهُ lahu اس کے لیے سُوءُ sūu برے عَمَلِهِ ʿamalihi اس کے اعمال وَاتَّبَعُوا wa-ittabaʿū اور انہوں نے پیروی کی أَهْوَاءَهُم ahwāahum اپنی خواہشات کی
۱۴. بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں
اس آیت کے مادے: ك و ن ب ي ن ر ب ب ز ي ن س و أ ع م ل ت ب ع ه و ي
مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهَارٌ مِّن مَّاءٍ غَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِّن لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ وَأَنْهَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ ١٥ ▶
مَّثَلُ mathalu مثال الْجَنَّةِ l-janati اس جنت کی الَّتِي allatī وہ جو وُعِدَ wuʿida وعدہ دیئے گئے الْمُتَّقُونَ l-mutaqūna متقی لوگ فِيهَا fīhā اس میں أَنْهَارٌ anhārun نہریں ہیں مِّن min سے مَّاءٍ māin پانی کی غَيْرِ ghayri غیر آسِنٍ āsinin متغیر۔ (نہ) بدلنے والا وَأَنْهَارٌ wa-anhārun اور نہریں ہیں مِّن min کی لَّبَنٍ labanin دودھ کی لَّمْ lam نہیں يَتَغَيَّرْ yataghayyar تبدیل ہوا طَعْمُهُ ṭaʿmuhu اس کا مزا وَأَنْهَارٌ wa-anhārun اور نہریں ہیں مِّنْ min کی خَمْرٍ khamrin شراب (کی ) لَّذَّةٍ ladhatin باعث لذت ہیں لِّلشَّارِبِينَ lilshāribīna پینے والوں کے لیے وَأَنْهَارٌ wa-anhārun اور نہریں ہیں مِّنْ min سے عَسَلٍ ʿasalin شہد کی مُّصَفًّى muṣaffan صاف وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے فِيهَا fīhā اس میں مِن min سے كُلِّ kulli ہر قسم کے الثَّمَرَاتِ l-thamarāti پھلوں میں سے ہوں گے وَمَغْفِرَةٌ wamaghfiratun اور بخشش مِّن min سے رَّبِّهِمْ rabbihim ان کے رب کی طرف سے كَمَنْ kaman مانند اس شخص کے ہوسکتا ہے هُوَ huwa وہ خَالِدٌ khālidun جو ہمیشہ رہنے والا ہے فِي fī میں النَّارِ l-nāri آگ (میں) وَسُقُوا wasuqū اور وہ پائے جائیں گے مَاءً māan پانی حَمِيمًا ḥamīman کھولتا ہوا فَقَطَّعَ faqaṭṭaʿa تو وہ کاٹ دے گا أَمْعَاءَهُمْ amʿāahum ان کی آنتوں کو
۱۵. جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
اس آیت کے مادے: م ث ل ج ن ن و ع د و ق ي ن ه ر م و ه غ ي ر ط ع م ش ر ب ص ف و ك ل ل ث م ر غ ف ر ر ب ب خ ل د ن و ر س ق ي ح م م ق ط ع
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰ إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِندِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ١٦ ▶
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے مَّن man کوئی ہے جو يَسْتَمِعُ yastamiʿu غور سے سنتا ہے إِلَيْكَ ilayka آپ کو حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ إِذَا idhā جب خَرَجُوا kharajū وہ نکلتے ہیں مِنْ min سے عِندِكَ ʿindika آپ کے پاس (سے ) قَالُوا qālū کہتے ہیں لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں سے أُوتُوا ūtū جو دیئے گئے الْعِلْمَ l-ʿil'ma علم مَاذَا mādhā کیا کچھ قَالَ qāla اس نے کہا آنِفًا ānifan ابھی أُولَٰئِكَ ulāika یہی وہ الَّذِينَ alladhīna لوگ ہیں طَبَعَ ṭabaʿa مہر لگا دی اللَّهُ l-lahu اللہ نے عَلَىٰ ʿalā پر قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں (پر) وَاتَّبَعُوا wa-ittabaʿū اور انہوں نے پیروی کی أَهْوَاءَهُمْ ahwāahum اپنی خواہشات کی
۱۶. اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں
اس آیت کے مادے: س م ع خ ر ج ع ن د ق و ل أ ت ي ع ل م ط ب ع أ ل ه ق ل ب ت ب ع ه و ي
وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ ١٧ ▶
وَالَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ اهْتَدَوْا ih'tadaw جنہوں نے ہدایت پائی زَادَهُمْ zādahum اس نے زیادہ دی ان کو هُدًى hudan ہدایت وَآتَاهُمْ waātāhum اور اس نے دیا ان کو تَقْوَاهُمْ taqwāhum ان کا تقوی
۱۷. اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے
اس آیت کے مادے: ه د ي ز ي د أ ت ي و ق ي
فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ ١٨ ▶
فَهَلْ fahal تو نہیں يَنظُرُونَ yanẓurūna وہ دیکھ رہے۔ انتظار کر رہے إِلَّا illā مگر السَّاعَةَ l-sāʿata قیامت کا أَن an کہ تَأْتِيَهُم tatiyahum وہ آجائے ان کے پاس بَغْتَةً baghtatan اچانک فَقَدْ faqad تو تحقیق جَاءَ jāa آچکیں أَشْرَاطُهَا ashrāṭuhā اس کی علامات فَأَنَّىٰ fa-annā تو کہاں سے ہے لَهُمْ lahum ان کے لیے إِذَا idhā جب جَاءَتْهُمْ jāathum وہ آجائے گی ان کے پاس ذِكْرَاهُمْ dhik'rāhum ان کی نصیحت
۱۸. اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)
اس آیت کے مادے: ن ظ ر س و ع أ ت ي ب غ ت ج ي أ ذ ك ر
فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ ١٩ ▶
فَاعْلَمْ fa-iʿ'lam تو جان لو أَنَّهُ annahu بیشک وہ لَا lā نہیں إِلَٰهَ ilāha کوئی الہ برحق إِلَّا illā مگر اللَّهُ l-lahu اللہ وَاسْتَغْفِرْ wa-is'taghfir اور بخشش مانگیے لِذَنبِكَ lidhanbika اپنے قصور کے لیے وَلِلْمُؤْمِنِينَ walil'mu'minīna اور مومنوں کے لیے وَالْمُؤْمِنَاتِ wal-mu'mināti اور مومن عورتوں کے لیے وَاللَّهُ wal-lahu اور اللہ يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے مُتَقَلَّبَكُمْ mutaqallabakum تمہارے پھرنے کی جگہ کو وَمَثْوَاكُمْ wamathwākum اور تمہارے رہنے کی جگہ کو
۱۹. پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے
اس آیت کے مادے: ع ل م أ ل ه غ ف ر ذ ن ب أ م ن ق ل ب ث و ي
وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا لَوْلَا نُزِّلَتْ سُورَةٌ فَإِذَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَذُكِرَ فِيهَا الْقِتَالُ رَأَيْتَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ نَظَرَ الْمَغْشِيِّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ فَأَوْلَىٰ لَهُمْ ٢٠ ▶
وَيَقُولُ wayaqūlu اور کہہ رہے تھے الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے لَوْلَا lawlā کیوں نہیں نُزِّلَتْ nuzzilat اتاری گئی سُورَةٌ sūratun کوئی سورت فَإِذَا fa-idhā پھر جب أُنزِلَتْ unzilat اتاری گئی سُورَةٌ sūratun کوئی سورت مُّحْكَمَةٌ muḥ'kamatun محکم وَذُكِرَ wadhukira اور ذکر کیا گیا فِيهَا fīhā اس میں الْقِتَالُ l-qitālu جنگ کا رَأَيْتَ ra-ayta تم نے دیکھا الَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو فِي fī میں قُلُوبِهِم qulūbihim جن کے دلوں (میں) مَّرَضٌ maraḍun بیماری تھی يَنظُرُونَ yanẓurūna وہ دیکھ رہے تھے إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف نَظَرَ naẓara جیسا دیکھنا الْمَغْشِيِّ l-maghshiyi بےہوشی طاری ہو عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر مِنَ mina سے الْمَوْتِ l-mawti موت کی وجہ سے فَأَوْلَىٰ fa-awlā تو کم بختی ہے لَهُمْ lahum ان کے لیے
۲۰. اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل أ م ن ن ز ل س و ر ح ك م ذ ك ر ق ت ل ر أ ي ق ل ب م ر ض ن ظ ر غ ش و م و ت و ل ي
طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ ٢١ ▶
طَاعَةٌ ṭāʿatun اطاعت وَقَوْلٌ waqawlun اور بات مَّعْرُوفٌ maʿrūfun اچھی۔ بھلی فَإِذَا fa-idhā پھر جب عَزَمَ ʿazama مقرر ہوا الْأَمْرُ l-amru فیصلہ۔ حکم فَلَوْ falaw پھر اگر صَدَقُوا ṣadaqū وہ سچ کہیں اللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ سے لَكَانَ lakāna البتہ ہوتا خَيْرًا khayran بہتر لَّهُمْ lahum ان کے لیے
۲۱. (خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا
اس آیت کے مادے: ط و ع ق و ل ع ر ف أ م ر ص د ق أ ل ه ك و ن خ ي ر
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ ٢٢ ▶
فَهَلْ fahal تو کیا عَسَيْتُمْ ʿasaytum امید ہے تم سے إِن in اگر تَوَلَّيْتُمْ tawallaytum والی ۔حاکم ہوجاؤ تم أَن an یہ کہ تُفْسِدُوا tuf'sidū تم فساد کرو گے فِي fī میں الْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں) وَتُقَطِّعُوا watuqaṭṭiʿū اور تم کاٹو گے أَرْحَامَكُمْ arḥāmakum اپنے رشتوں کو
۲۲. (اے منافقو!) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو
اس آیت کے مادے: ع س ي و ل ي ف س د أ ر ض ق ط ع ر ح م
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ ٢٣ ▶
أُولَٰئِكَ ulāika یہی الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں لَعَنَهُمُ laʿanahumu لعنت کی ان پر اللَّهُ l-lahu اللہ نے فَأَصَمَّهُمْ fa-aṣammahum پھر بہرا کردیا ان کو وَأَعْمَىٰ wa-aʿmā اور اندھا کردیا ان کی أَبْصَارَهُمْ abṣārahum آنکھوں کو
۲۳. یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کردیا ہے
اس آیت کے مادے: ل ع ن أ ل ه ص م م ع م ي ب ص ر
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا ٢٤ ▶
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں يَتَدَبَّرُونَ yatadabbarūna وہ تدبر کرتے۔ غور و فکر کرتے الْقُرْآنَ l-qur'āna قرآن میں أَمْ am یا عَلَىٰ ʿalā پر قُلُوبٍ qulūbin دلوں (پر) أَقْفَالُهَا aqfāluhā تالے ہیں ان کے
۲۴. بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہیں
اس آیت کے مادے: د ب ر ق ر أ ق ل ب
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ ٢٥ ▶
إِنَّ inna بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ارْتَدُّوا ir'taddū جو پھرگئے عَلَىٰ ʿalā پر أَدْبَارِهِم adbārihim اپنی پیٹھوں (پر) مِّن min کے بَعْدِ baʿdi بعد اس کے مَا mā جو تَبَيَّنَ tabayyana واضح ہوگئی لَهُمُ lahumu ان کے لیے الْهُدَى l-hudā ہدایت الشَّيْطَانُ l-shayṭānu شیطان نے سَوَّلَ sawwala آسان کردیا لَهُمْ lahum ان کے لیے وَأَمْلَىٰ wa-amlā اور امیدیں دلائیں ۔ ڈھیل دلائی لَهُمْ lahum ان کو
۲۵. جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا
اس آیت کے مادے: ر د د د ب ر ب ع د ب ي ن ه د ي ش ط ن م ل و
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ ٢٦ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ وہ قَالُوا qālū کہتے ہیں لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے كَرِهُوا karihū جنہوں نے ناپسند کیا مَا mā اس چیز کو جو نَزَّلَ nazzala نازل کی اللَّهُ l-lahu اللہ نے سَنُطِيعُكُمْ sanuṭīʿukum عنقریب ہم اطاعت کریں گے تمہاری فِي fī میں بَعْضِ baʿḍi بعض الْأَمْرِ l-amri معاملات میں وَاللَّهُ wal-lahu اور اللہ يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے إِسْرَارَهُمْ is'rārahum ان کے راز۔ ان کی نیتیں
۲۶. یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے
اس آیت کے مادے: ق و ل ك ر ه ن ز ل أ ل ه ط و ع ب ع ض أ م ر ع ل م س ر ر
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ ٢٧ ▶
فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح إِذَا idhā جب تَوَفَّتْهُمُ tawaffathumu فوت کریں گے ان کو الْمَلَائِكَةُ l-malāikatu فرشتے يَضْرِبُونَ yaḍribūna ماریں گے وُجُوهَهُمْ wujūhahum ان کے چہروں کو وَأَدْبَارَهُمْ wa-adbārahum اور ان کی پیٹھوں کو
۲۷. تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے
اس آیت کے مادے: ك ي ف و ف ي م ل ك ض ر ب و ج ه د ب ر
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ ٢٨ ▶
ذَٰلِكَ dhālika یہ بِأَنَّهُمُ bi-annahumu بوجہ اس کے کہ بیشک اتَّبَعُوا ittabaʿū انہوں نے پیروی کی مَا mā اس کی أَسْخَطَ askhaṭa جس نے غصہ دلایا اللَّهَ l-laha اللہ کو وَكَرِهُوا wakarihū اور انہوں نے ناپسند کیا رِضْوَانَهُ riḍ'wānahu اس کی رضا کو فَأَحْبَطَ fa-aḥbaṭa تو اس نے ضائع کردیا أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال کو
۲۸. یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا
اس آیت کے مادے: ت ب ع أ ل ه ك ر ه ر ض و ح ب ط ع م ل
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ ٢٩ ▶
أَمْ am یا حَسِبَ ḥasiba سمجھتے ہیں الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ فِي fī میں قُلُوبِهِم qulūbihim جن کے دلوں میں مَّرَضٌ maraḍun کوئی بیماری ہے أَن an کہ لَّن lan ہرگز نہیں يُخْرِجَ yukh'rija نکالے گا اللَّهُ l-lahu اللہ أَضْغَانَهُمْ aḍghānahum ان کے کینے۔ حسد۔ بغض
۲۹. کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ خدا ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟
اس آیت کے مادے: ح س ب ق ل ب م ر ض خ ر ج أ ل ه
وَلَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَاهُمْ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ ٣٠ ▶
وَلَوْ walaw اور اگر نَشَاءُ nashāu ہم چاہیں لَأَرَيْنَاكَهُمْ la-araynākahum البتہ دکھا دیں ہم تجھ کو انہیں فَلَعَرَفْتَهُم falaʿaraftahum پھر البتہ پہچان لو تم ان کو بِسِيمَاهُمْ bisīmāhum ان کے چہروں سے وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ walataʿrifannahum اور البتہ تم ضرور پہچان لو گے انہیں فِي fī میں لَحْنِ laḥni اسلوب میں / انداز میں الْقَوْلِ l-qawli کلام کے وَاللَّهُ wal-lahu اور اللہ يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے أَعْمَالَكُمْ aʿmālakum تمہارے اعمال کو
۳۰. اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے
اس آیت کے مادے: ش ي أ ر أ ي ع ر ف س و م ق و ل أ ل ه ع ل م ع م ل
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ ٣١ ▶
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ walanabluwannakum اور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تم کو حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ نَعْلَمَ naʿlama ہم جان لیں الْمُجَاهِدِينَ l-mujāhidīna مجاہدوں کو مِنكُمْ minkum تم میں سے وَالصَّابِرِينَ wal-ṣābirīna اور صبر کرنے والوں کو وَنَبْلُوَ wanabluwā اور ہم آزمائیں أَخْبَارَكُمْ akhbārakum تمہاری خبروں کو۔ حالات کو
۳۱. اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں
اس آیت کے مادے: ب ل و ع ل م ج ه د ص ب ر خ ب ر
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ ٣٢ ▶
إِنَّ inna بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا وَصَدُّوا waṣaddū اور انہوں نے روکا عَن ʿan سے سَبِيلِ sabīli راستے (سے) اللَّهِ l-lahi اللہ کے وَشَاقُّوا washāqqū اور انہوں نے مخالفت کی الرَّسُولَ l-rasūla رسول کی مِن min کے بَعْدِ baʿdi اس کے بعد مَا mā کہ تَبَيَّنَ tabayyana واضح ہوچکی لَهُمُ lahumu ان کے لیے الْهُدَىٰ l-hudā ہدایت لَن lan ہرگز نہیں يَضُرُّوا yaḍurrū نقصان پہنچا سکتے اللَّهَ l-laha اللہ کو شَيْئًا shayan کچھ بھی وَسَيُحْبِطُ wasayuḥ'biṭu اور عنقریب وہ ضائع کرے گا أَعْمَالَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال
۳۲. جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا
اس آیت کے مادے: ك ف ر ص د د س ب ل أ ل ه ش ق ق ر س ل ب ع د ب ي ن ه د ي ض ر ر ش ي أ ح ب ط ع م ل
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ ٣٣ ▶
يَا أَيُّهَا yāayyuhā اے الَّذِينَ alladhīna لوگو ! آمَنُوا āmanū جو ایمان لائے ہو أَطِيعُوا aṭīʿū اطاعت کرو اللَّهَ l-laha اللہ کی وَأَطِيعُوا wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو الرَّسُولَ l-rasūla رسول کی وَلَا walā اور نہ تُبْطِلُوا tub'ṭilū تم ضائع کرو أَعْمَالَكُمْ aʿmālakum اپنے اعمال کو
۳۳. مومنو! خدا کا ارشاد مانو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور اپنے عملوں کو ضائع نہ ہونے دو
اس آیت کے مادے: أ ي ي أ م ن ط و ع أ ل ه ر س ل ب ط ل ع م ل
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ٣٤ ▶
إِنَّ inna بیشک الَّذِينَ alladhīna وہ لوگ كَفَرُوا kafarū جنہوں نے کفر کیا وَصَدُّوا waṣaddū اور انہوں نے روکا عَن ʿan سے سَبِيلِ sabīli راستے (سے) اللَّهِ l-lahi اللہ کے ثُمَّ thumma پھر مَاتُوا mātū وہ مرگئے وَهُمْ wahum حالانکہ وہ كُفَّارٌ kuffārun کافر ہیں فَلَن falan تو ہرگز نہیں يَغْفِرَ yaghfira معاف کرے گا اللَّهُ l-lahu اللہ لَهُمْ lahum ان کو
۳۴. جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا
اس آیت کے مادے: ك ف ر ص د د س ب ل أ ل ه م و ت غ ف ر
فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ ٣٥ ▶
فَلَا falā پس نہ تَهِنُوا tahinū تم سستی کرو وَتَدْعُوا watadʿū اور نہ تم بلاؤ إِلَى ilā طرف السَّلْمِ l-salmi صلح کے وَأَنتُمُ wa-antumu اور تم ہی الْأَعْلَوْنَ l-aʿlawna غالب رہنے والے ہو وَاللَّهُ wal-lahu اور اللہ مَعَكُمْ maʿakum تمہارے ساتھ ہے وَلَن walan اور ہرگز نہ يَتِرَكُمْ yatirakum کمی کرے گا أَعْمَالَكُمْ aʿmālakum تمہارے اعمال میں
۳۵. تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ اور تم تو غالب ہو۔ اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہیں کرے گا
اس آیت کے مادے: د ع و س ل م ع ل و أ ل ه ع م ل
إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَإِن تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ ٣٦ ▶
إِنَّمَا innamā بیشک الْحَيَاةُ l-ḥayatu زندگی الدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی لَعِبٌ laʿibun کھیل ہے وَلَهْوٌ walahwun اور تماشا ہے وَإِن wa-in اور اگر تُؤْمِنُوا tu'minū تم ایمان لے آؤ وَتَتَّقُوا watattaqū اور تقوی اختیار کرو يُؤْتِكُمْ yu'tikum وہ دے گا تم کو أُجُورَكُمْ ujūrakum اجر تمہارے وَلَا walā اور نہ يَسْأَلْكُمْ yasalkum طلب کرے گا تم سے أَمْوَالَكُمْ amwālakum مال تمہارے
۳۶. دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا
اس آیت کے مادے: ح ي ي د ن و ل ع ب ل ه و أ م ن و ق ي أ ت ي أ ج ر س أ ل م و ل
إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ ٣٧ ▶
إِن in اگر يَسْأَلْكُمُوهَا yasalkumūhā وہ تم سے مانگ لے ان کو فَيُحْفِكُمْ fayuḥ'fikum پھر تم سے چمٹ جائے۔ تو وہ چمٹ جائے گا تم سے تَبْخَلُوا tabkhalū تم عقل کرو گے وَيُخْرِجْ wayukh'rij اور نکالے گا أَضْغَانَكُمْ aḍghānakum تمہارے بغض۔ عداوتیں
۳۷. اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے
اس آیت کے مادے: س أ ل ب خ ل خ ر ج
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنكُم مَّن يَبْخَلُ وَمَن يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم ٣٨ ▶
هَا أَنتُمْ hāantum یہ تم ہو هَٰؤُلَاءِ hāulāi وہ لوگ تُدْعَوْنَ tud'ʿawna تمہیں پکارا جاتا ہے۔ بلایا جاتا ہے لِتُنفِقُوا litunfiqū کہ تم خرچ کرو فِي fī میں سَبِيلِ sabīli راستے (میں) اللَّهِ l-lahi اللہ کے فَمِنكُم faminkum تو تم میں سے مَّن man کوئی ایسا ہے يَبْخَلُ yabkhalu جو بخل کرتا ہے وَمَن waman اور جو يَبْخَلْ yabkhal بخل کرتا ہے فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک يَبْخَلُ yabkhalu وہ بخل کرتا ہے عَن ʿan سے نَّفْسِهِ nafsihi اپنے آپ (سے) وَاللَّهُ wal-lahu اور اللہ الْغَنِيُّ l-ghaniyu بہت غنی ہے وَأَنتُمُ wa-antumu اور تم الْفُقَرَاءُ l-fuqarāu محتاج ہو وَإِن wa-in اور اگر تَتَوَلَّوْا tatawallaw تم منہ موڑو گے يَسْتَبْدِلْ yastabdil وہ بدل دے گا قَوْمًا qawman ایک قوم کو غَيْرَكُمْ ghayrakum تمہارے سوا ثُمَّ thumma پھر لَا lā نہ يَكُونُوا yakūnū ہوں گے وہ أَمْثَالَكُم amthālakum تم جیسے
۳۸. دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے
اس آیت کے مادے: د ع و ن ف ق س ب ل أ ل ه ب خ ل ن ف س غ ن ي ف ق ر و ل ي ب د ل ق و م غ ي ر ك و ن م ث ل
لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔