حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ الصافات

سورت ۳۷، مکی، ۱۸۲ آیات، ۸۶۰ الفاظ

سورہ الصافات لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ الصافات («صف باندھنے والے») قرآن کی ۳۷ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۱۸۲ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ الصافات

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

وَالصَّافَّاتِ صَفًّا ١

۱. قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر

اس آیت کے مادے: ص ف ف

فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا ٢

۲. پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر

فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا ٣

۳. پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)

اس آیت کے مادے: ت ل و ذ ك ر

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ ٤

۴. کہ تمہارا معبود ایک ہے

اس آیت کے مادے: أ ل ه و ح د

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ ٥

۵. جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے

اس آیت کے مادے: ر ب ب س م و أ ر ض ب ي ن ش ر ق

إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ ٦

۶. بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا

اس آیت کے مادے: ز ي ن س م و د ن و

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ ٧

۷. اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی

اس آیت کے مادے: ح ف ظ ك ل ل ش ط ن

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ ٨

۸. کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

اس آیت کے مادے: س م ع م ل أ ع ل و ك ل ل ج ن ب

دُحُورًا وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ ٩

۹. (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے

اس آیت کے مادے: ع ذ ب

إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ١٠

۱۰. ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

اس آیت کے مادے: ت ب ع

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ ١١

۱۱. تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے

اس آیت کے مادے: ف ت ي ش د د خ ل ق ط ي ن

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ١٢

۱۲. ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ع ج ب س خ ر

وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ ١٣

۱۳. اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر

وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ ١٤

۱۴. اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ر أ ي أ ي ي س خ ر

وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ١٥

۱۵. اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل س ح ر ب ي ن

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ١٦

۱۶. بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

اس آیت کے مادے: م و ت ك و ن ت ر ب ع ظ م ب ع ث

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ ١٧

۱۷. اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)

اس آیت کے مادے: أ ب و أ و ل

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ ١٨

۱۸. کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے

اس آیت کے مادے: ق و ل

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ١٩

۱۹. وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے

اس آیت کے مادے: و ح د ن ظ ر

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ ٢٠

۲۰. اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ي و م د ي ن

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ٢١

۲۱. (کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے

اس آیت کے مادے: ي و م ف ص ل ك و ن ك ذ ب

احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ ٢٢

۲۲. جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو

اس آیت کے مادے: ح ش ر ظ ل م ز و ج ك و ن ع ب د

مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ ٢٣

۲۳. (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو

اس آیت کے مادے: د و ن أ ل ه ه د ي ص ر ط ج ح م

وَقِفُوهُمْ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ ٢٤

۲۴. اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے

اس آیت کے مادے: س أ ل

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ٢٥

۲۵. تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

اس آیت کے مادے: ن ص ر

بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ٢٦

۲۶. بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں

اس آیت کے مادے: ي و م س ل م

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ ٢٧

۲۷. اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

اس آیت کے مادے: ق ب ل ب ع ض س أ ل

قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ ٢٨

۲۸. کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے

اس آیت کے مادے: ق و ل ك و ن أ ت ي ي م ن

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ٢٩

۲۹. وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے

اس آیت کے مادے: ق و ل ك و ن أ م ن

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ ٣٠

۳۰. اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن س ل ط ق و م ط غ ي

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَ ٣١

۳۱. سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے

اس آیت کے مادے: ح ق ق ق و ل ر ب ب ذ و ق

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ ٣٢

۳۲. ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے

اس آیت کے مادے: غ و ي ك و ن

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ٣٣

۳۳. پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے

اس آیت کے مادے: ي و م ع ذ ب ش ر ك

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ٣٤

۳۴. ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ف ع ل ج ر م

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ٣٥

۳۵. ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ق و ل أ ل ه ك ب ر

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ ٣٦

۳۶. اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ق و ل ت ر ك أ ل ه ش ع ر ج ن ن

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ ٣٧

۳۷. بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ي أ ح ق ق ص د ق ر س ل

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ ٣٨

۳۸. بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو

اس آیت کے مادے: ذ و ق ع ذ ب أ ل م

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٣٩

۳۹. اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ج ز ي ك و ن ع م ل

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ٤٠

۴۰. مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں

اس آیت کے مادے: ع ب د أ ل ه خ ل ص

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ ٤١

۴۱. یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے

اس آیت کے مادے: ر ز ق ع ل م

فَوَاكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَ ٤٢

۴۲. (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا

اس آیت کے مادے: ف ك ه ك ر م

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ ٤٣

۴۳. نعمت کے باغوں میں

اس آیت کے مادے: ج ن ن ن ع م

عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ ٤٤

۴۴. ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)

اس آیت کے مادے: س ر ر ق ب ل

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ٤٥

۴۵. شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا

اس آیت کے مادے: ط و ف ع ي ن

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ ٤٦

۴۶. جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی

اس آیت کے مادے: ب ي ض ش ر ب

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ٤٧

۴۷. نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ ٤٨

۴۸. اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی

اس آیت کے مادے: ع ن د ق ص ر ط ر ف ع ي ن

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ ٤٩

۴۹. گویا وہ محفوظ انڈے ہیں

اس آیت کے مادے: ب ي ض ك ن ن

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ ٥٠

۵۰. پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے

اس آیت کے مادے: ق ب ل ب ع ض س أ ل

قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ ٥١

۵۱. ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا

اس آیت کے مادے: ق و ل ك و ن ق ر ن

يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ ٥٢

۵۲. (جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو

اس آیت کے مادے: ق و ل ص د ق

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ ٥٣

۵۳. بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟

اس آیت کے مادے: م و ت ك و ن ت ر ب ع ظ م د ي ن

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ٥٤

۵۴. (پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟

اس آیت کے مادے: ق و ل ط ل ع

فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ ٥٥

۵۵. (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا

اس آیت کے مادے: ط ل ع ر أ ي س و ي ج ح م

قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ٥٦

۵۶. کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا

اس آیت کے مادے: ق و ل أ ل ه ك و د

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ ٥٧

۵۷. اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ع م ر ب ب ك و ن ح ض ر

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ٥٨

۵۸. کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں

اس آیت کے مادے: م و ت

إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ٥٩

۵۹. ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا

اس آیت کے مادے: م و ت أ و ل ع ذ ب

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ٦٠

۶۰. بےشک یہ بڑی کامیابی ہے

اس آیت کے مادے: ف و ز ع ظ م

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ٦١

۶۱. ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں

اس آیت کے مادے: م ث ل ع م ل

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ ٦٢

۶۲. بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟

اس آیت کے مادے: خ ي ر ن ز ل ش ج ر

إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ ٦٣

۶۳. ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے

اس آیت کے مادے: ج ع ل ف ت ن ظ ل م

إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ ٦٤

۶۴. وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا

اس آیت کے مادے: ش ج ر خ ر ج أ ص ل ج ح م

طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ ٦٥

۶۵. اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر

اس آیت کے مادے: ط ل ع ر أ س ش ط ن

فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ٦٦

۶۶. سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

اس آیت کے مادے: أ ك ل م ل أ ب ط ن

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ ٦٧

۶۷. پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا

اس آیت کے مادے: ح م م

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ ٦٨

۶۸. پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

اس آیت کے مادے: ر ج ع ج ح م

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ ٦٩

۶۹. انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا

اس آیت کے مادے: أ ب و ض ل ل

فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ ٧٠

۷۰. سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں

اس آیت کے مادے: أ ث ر

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ ٧١

۷۱. اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے

اس آیت کے مادے: ض ل ل ق ب ل ك ث ر أ و ل

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ٧٢

۷۲. اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے

اس آیت کے مادے: ر س ل ن ذ ر

فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ ٧٣

۷۳. سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا

اس آیت کے مادے: ن ظ ر ك ي ف ك و ن ع ق ب ن ذ ر

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ٧٤

۷۴. ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)

اس آیت کے مادے: ع ب د أ ل ه خ ل ص

وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ ٧٥

۷۵. اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ن د ي ن ع م ج و ب

وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ ٧٦

۷۶. اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

اس آیت کے مادے: ن ج و أ ه ل ع ظ م

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ ٧٧

۷۷. اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے

اس آیت کے مادے: ج ع ل ذ ر ر ب ق ي

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ٧٨

۷۸. اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا

اس آیت کے مادے: ت ر ك أ خ ر

سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ ٧٩

۷۹. یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام

اس آیت کے مادے: س ل م ع ل م

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ٨٠

۸۰. نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ز ي ح س ن

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ٨١

۸۱. بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

اس آیت کے مادے: ع ب د أ م ن

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ ٨٢

۸۲. پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا

اس آیت کے مادے: غ ر ق أ خ ر

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ ٨٣

۸۳. اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے

اس آیت کے مادے: ش ي ع

إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ٨٤

۸۴. جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے

اس آیت کے مادے: ج ي أ ر ب ب ق ل ب س ل م

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ ٨٥

۸۵. جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟

اس آیت کے مادے: ق و ل أ ب و ق و م ع ب د

أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ ٨٦

۸۶. کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟

اس آیت کے مادے: أ ف ك أ ل ه د و ن ر و د

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ ٨٧

۸۷. بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

اس آیت کے مادے: ظ ن ن ر ب ب ع ل م

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ ٨٨

۸۸. تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی

اس آیت کے مادے: ن ظ ر ن ج م

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ ٨٩

۸۹. اور کہا میں تو بیمار ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ ٩٠

۹۰. تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے

اس آیت کے مادے: و ل ي د ب ر

فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ٩١

۹۱. پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟

اس آیت کے مادے: أ ل ه ق و ل أ ك ل

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ٩٢

۹۲. تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟

اس آیت کے مادے: ن ط ق

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ ٩٣

۹۳. پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا

اس آیت کے مادے: ض ر ب ي م ن

فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ٩٤

۹۴. تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے

اس آیت کے مادے: ق ب ل

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ٩٥

۹۵. انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟

اس آیت کے مادے: ق و ل ع ب د

وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ٩٦

۹۶. حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے

اس آیت کے مادے: أ ل ه خ ل ق ع م ل

قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ ٩٧

۹۷. وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو

اس آیت کے مادے: ق و ل ب ن ي ل ق ي ج ح م

فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ ٩٨

۹۸. غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا

اس آیت کے مادے: ر و د ك ي د ج ع ل س ف ل

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ ٩٩

۹۹. اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا

اس آیت کے مادے: ق و ل ذ ه ب ر ب ب ه د ي

رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ ١٠٠

۱۰۰. اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)

اس آیت کے مادے: ر ب ب و ه ب ص ل ح

فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ ١٠١

۱۰۱. تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی

اس آیت کے مادے: ب ش ر غ ل م ح ل م

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ ١٠٢

۱۰۲. جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا

اس آیت کے مادے: ب ل غ س ع ي ق و ل ب ن ي ر أ ي ن ظ ر أ ب و ف ع ل أ م ر و ج د ش ي أ أ ل ه ص ب ر

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ ١٠٣

۱۰۳. جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا

اس آیت کے مادے: س ل م

وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ ١٠٤

۱۰۴. تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم

اس آیت کے مادے: ن د ي

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ١٠٥

۱۰۵. تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ص د ق ر أ ي ج ز ي ح س ن

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ ١٠٦

۱۰۶. بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی

اس آیت کے مادے: ب ل و ب ي ن

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ ١٠٧

۱۰۷. اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا

اس آیت کے مادے: ف د ي ع ظ م

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ١٠٨

۱۰۸. اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا

اس آیت کے مادے: ت ر ك أ خ ر

سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ ١٠٩

۱۰۹. کہ ابراہیم پر سلام ہو

اس آیت کے مادے: س ل م

كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ١١٠

۱۱۰. نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ز ي ح س ن

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ١١١

۱۱۱. وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ع ب د أ م ن

وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ ١١٢

۱۱۲. اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)

اس آیت کے مادے: ب ش ر ن ب أ ص ل ح

وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ ١١٣

۱۱۳. اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں

اس آیت کے مادے: ب ر ك ذ ر ر ح س ن ظ ل م ن ف س ب ي ن

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ ١١٤

۱۱۴. اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے

اس آیت کے مادے: م ن ن

وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ ١١٥

۱۱۵. اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی

اس آیت کے مادے: ن ج و ق و م ع ظ م

وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ ١١٦

۱۱۶. اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

اس آیت کے مادے: ن ص ر ك و ن غ ل ب

وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ ١١٧

۱۱۷. اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی

اس آیت کے مادے: أ ت ي ك ت ب ب ي ن

وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ١١٨

۱۱۸. اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا

اس آیت کے مادے: ه د ي ص ر ط ق و م

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ ١١٩

۱۱۹. اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا

اس آیت کے مادے: ت ر ك أ خ ر

سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ ١٢٠

۱۲۰. کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام

اس آیت کے مادے: س ل م

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ١٢١

۱۲۱. بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ز ي ح س ن

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ١٢٢

۱۲۲. وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ع ب د أ م ن

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ١٢٣

۱۲۳. اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ر س ل

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ ١٢٤

۱۲۴. جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

اس آیت کے مادے: ق و ل ق و م و ق ي

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ ١٢٥

۱۲۵. کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

اس آیت کے مادے: د ع و و ذ ر ح س ن خ ل ق

اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ ١٢٦

۱۲۶. (یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے

اس آیت کے مادے: أ ل ه ر ب ب أ ب و أ و ل

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٢٧

۱۲۷. تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ح ض ر

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ١٢٨

۱۲۸. ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے

اس آیت کے مادے: ع ب د أ ل ه خ ل ص

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ ١٢٩

۱۲۹. اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا

اس آیت کے مادے: ت ر ك أ خ ر

سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ ١٣٠

۱۳۰. کہ اِل یاسین پر سلام

اس آیت کے مادے: س ل م

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ١٣١

۱۳۱. ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں

اس آیت کے مادے: ج ز ي ح س ن

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ١٣٢

۱۳۲. بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ع ب د أ م ن

وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ ١٣٣

۱۳۳. اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ر س ل

إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ ١٣٤

۱۳۴. جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی

اس آیت کے مادے: ن ج و أ ه ل ج م ع

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ ١٣٥

۱۳۵. مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

اس آیت کے مادے: ع ج ز

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ ١٣٦

۱۳۶. پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

اس آیت کے مادے: د م ر أ خ ر

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ١٣٧

۱۳۷. اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو

اس آیت کے مادے: م ر ر ص ب ح

وَبِاللَّيْلِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ١٣٨

۱۳۸. اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے

اس آیت کے مادے: ل ي ل ع ق ل

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ١٣٩

۱۳۹. اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ر س ل

إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ١٤٠

۱۴۰. جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے

اس آیت کے مادے: ف ل ك

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ ١٤١

۱۴۱. اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی

اس آیت کے مادے: ك و ن

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ ١٤٢

۱۴۲. پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے

اس آیت کے مادے: ل و م

فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ ١٤٣

۱۴۳. پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے

اس آیت کے مادے: ك و ن س ب ح

لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ١٤٤

۱۴۴. تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے

اس آیت کے مادے: ل ب ث ب ط ن ي و م ب ع ث

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ ١٤٥

۱۴۵. پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا

اس آیت کے مادے: ن ب ذ

وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ ١٤٦

۱۴۶. اور ان پر کدو کا درخت اُگایا

اس آیت کے مادے: ن ب ت ش ج ر

وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ١٤٧

۱۴۷. اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا

اس آیت کے مادے: ر س ل م أ ي أ ل ف ز ي د

فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ١٤٨

۱۴۸. تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے

اس آیت کے مادے: أ م ن م ت ع ح ي ن

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ ١٤٩

۱۴۹. ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے

اس آیت کے مادے: ف ت ي ر ب ب ب ن ي

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ ١٥٠

۱۵۰. یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے

اس آیت کے مادے: خ ل ق م ل ك أ ن ث ش ه د

أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ١٥١

۱۵۱. دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں

اس آیت کے مادے: أ ف ك ق و ل

وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ ١٥٢

۱۵۲. کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

اس آیت کے مادے: و ل د أ ل ه ك ذ ب

أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ ١٥٣

۱۵۳. کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟

اس آیت کے مادے: ص ف و ب ن ي

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ١٥٤

۱۵۴. تم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو

اس آیت کے مادے: ك ي ف ح ك م

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ١٥٥

۱۵۵. بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر

أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ ١٥٦

۱۵۶. یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے

اس آیت کے مادے: س ل ط ب ي ن

فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ١٥٧

۱۵۷. اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو

اس آیت کے مادے: أ ت ي ك ت ب ك و ن ص د ق

وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ١٥٨

۱۵۸. اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے

اس آیت کے مادے: ج ع ل ب ي ن ج ن ن ع ل م ح ض ر

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ١٥٩

۱۵۹. یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

اس آیت کے مادے: س ب ح أ ل ه و ص ف

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ١٦٠

۱۶۰. مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)

اس آیت کے مادے: ع ب د أ ل ه خ ل ص

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ١٦١

۱۶۱. سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو

اس آیت کے مادے: ع ب د

مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ ١٦٢

۱۶۲. خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے

اس آیت کے مادے: ف ت ن

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ ١٦٣

۱۶۳. مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے

اس آیت کے مادے: ص ل ي ج ح م

وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ ١٦٤

۱۶۴. اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

اس آیت کے مادے: ق و م ع ل م

وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ ١٦٥

۱۶۵. اور ہم صف باندھے رہتے ہیں

اس آیت کے مادے: ص ف ف

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ ١٦٦

۱۶۶. اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں

اس آیت کے مادے: س ب ح

وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ ١٦٧

۱۶۷. اور یہ لوگ کہا کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ك و ن ق و ل

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ ١٦٨

۱۶۸. کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی

اس آیت کے مادے: ع ن د ذ ك ر أ و ل

لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ ١٦٩

۱۶۹. تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے

اس آیت کے مادے: ك و ن ع ب د أ ل ه خ ل ص

فَكَفَرُوا بِهِ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ١٧٠

۱۷۰. لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے گا

اس آیت کے مادے: ك ف ر ع ل م

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ ١٧١

۱۷۱. اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے

اس آیت کے مادے: س ب ق ك ل م ع ب د ر س ل

إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ ١٧٢

۱۷۲. کہ وہی (مظفرو) منصور ہیں

اس آیت کے مادے: ن ص ر

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ ١٧٣

۱۷۳. اور ہمارا لشکر غالب رہے گا

اس آیت کے مادے: ج ن د غ ل ب

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ١٧٤

۱۷۴. تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو

اس آیت کے مادے: و ل ي ح ي ن

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١٧٥

۱۷۵. اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے

اس آیت کے مادے: ب ص ر

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ١٧٦

۱۷۶. کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں

اس آیت کے مادے: ع ذ ب ع ج ل

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ ١٧٧

۱۷۷. مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

اس آیت کے مادے: ن ز ل س و أ ص ب ح ن ذ ر

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ ١٧٨

۱۷۸. اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو

اس آیت کے مادے: و ل ي ح ي ن

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ١٧٩

۱۷۹. اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے

اس آیت کے مادے: ب ص ر

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ١٨٠

۱۸۰. یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)

اس آیت کے مادے: س ب ح ر ب ب ع ز ز و ص ف

وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ ١٨١

۱۸۱. اور پیغمبروں پر سلام

اس آیت کے مادے: س ل م ر س ل

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ١٨٢

۱۸۲. اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے

اس آیت کے مادے: ح م د أ ل ه ر ب ب ع ل م

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔