حَرْف English

صفحۂ اول قرآن سورہ ص

سورت ۳۸، مکی، ۸۸ آیات، ۷۳۳ الفاظ

سورہ ص لفظ بہ لفظ اردو ترجمہ اور تلفظ

سورہ ص («صٓ») قرآن کی ۳۸ویں سورت ہے اور مکہ میں نازل ہوئی۔ اس میں ۸۸ آیات ہیں۔ ہر لفظ کا مطلب اس کے نیچے ہے؛ لفظ پر ٹیپ کر کے اس کی آواز سنیں۔

تمام سورتیںتمام قراء

سُورَةُ ص

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ص وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ ١

۱. ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)

اس آیت کے مادے: ق ر أ ذ ك ر

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ ٢

۲. مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں

اس آیت کے مادے: ك ف ر ع ز ز ش ق ق

كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ ٣

۳. ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا

اس آیت کے مادے: ه ل ك ق ب ل ق ر ن ن د ي ح ي ن

وَعَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ ٤

۴. اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا

اس آیت کے مادے: ع ج ب ج ي أ ن ذ ر ق و ل ك ف ر س ح ر ك ذ ب

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ ٥

۵. کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے

اس آیت کے مادے: ج ع ل أ ل ه و ح د ش ي أ ع ج ب

وَانطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَىٰ آلِهَتِكُمْ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ ٦

۶. تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے

اس آیت کے مادے: ط ل ق م ل أ م ش ي ص ب ر أ ل ه ش ي أ ر و د

مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَٰذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ ٧

۷. یہ پچھلے مذہب میں ہم نے کبھی سنی ہی نہیں۔ یہ بالکل بنائی ہوئی بات ہے

اس آیت کے مادے: س م ع م ل ل أ خ ر خ ل ق

أَأُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّن ذِكْرِي بَل لَّمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ ٨

۸. کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا

اس آیت کے مادے: ن ز ل ذ ك ر ب ي ن ش ك ك ذ و ق ع ذ ب

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ ٩

۹. کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور بہت عطا کرنے والا ہے

اس آیت کے مادے: ع ن د خ ز ن ر ح م ر ب ب ع ز ز و ه ب

أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ ١٠

۱۰. یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں

اس آیت کے مادے: م ل ك س م و أ ر ض ب ي ن س ب ب

جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ ١١

۱۱. یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے

اس آیت کے مادے: ج ن د ح ز ب

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ ١٢

۱۲. ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور میخوں والا فرعون (اور اس کی قوم کے لوگ) بھی جھٹلا چکے ہیں

اس آیت کے مادے: ك ذ ب ق ب ل ق و م ع و د

وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ أُولَٰئِكَ الْأَحْزَابُ ١٣

۱۳. اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی۔ یہی وہ گروہ ہیں

اس آیت کے مادے: ق و م ص ح ب ح ز ب

إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ ١٤

۱۴. (ان) سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا

اس آیت کے مادے: ك ل ل ك ذ ب ر س ل ح ق ق ع ق ب

وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ ١٥

۱۵. اور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں

اس آیت کے مادے: ن ظ ر ص ي ح و ح د ف و ق

وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ ١٦

۱۶. اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے ہی دے دے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب ع ج ل ق ب ل ي و م ح س ب

اصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُودَ ذَا الْأَيْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ ١٧

۱۷. (اے پیغمبر) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو صاحب قوت تھے (اور) بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے

اس آیت کے مادے: ص ب ر ق و ل ذ ك ر ع ب د أ ي د أ و ب

إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ ١٨

۱۸. ہم نے پہاڑوں کو ان کے زیر فرمان کردیا تھا کہ صبح وشام ان کے ساتھ (خدائے) پاک (کا) ذکر کرتے تھے

اس آیت کے مادے: س خ ر ج ب ل س ب ح ع ش و ش ر ق

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ ١٩

۱۹. اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے۔ سب ان کے فرمانبردار تھے

اس آیت کے مادے: ط ي ر ح ش ر ك ل ل أ و ب

وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ ٢٠

۲۰. اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)

اس آیت کے مادے: ش د د م ل ك أ ت ي ح ك م ف ص ل خ ط ب

وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ ٢١

۲۱. بھلا تمہارے پاس ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ہے جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے

اس آیت کے مادے: أ ت ي ن ب أ خ ص م س و ر ح ر ب

إِذْ دَخَلُوا عَلَىٰ دَاوُودَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لَا تَخَفْ خَصْمَانِ بَغَىٰ بَعْضُنَا عَلَىٰ بَعْضٍ فَاحْكُم بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاهْدِنَا إِلَىٰ سَوَاءِ الصِّرَاطِ ٢٢

۲۲. جس وقت وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف کا فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی نہ کیجیئے گا اور ہم کو سیدھا رستہ دکھا دیجیئے

اس آیت کے مادے: د خ ل ق و ل خ و ف خ ص م ب غ ي ب ع ض ح ك م ب ي ن ح ق ق ه د ي س و ي ص ر ط

إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ ٢٣

۲۳. (کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے

اس آیت کے مادے: أ خ و و ح د ق و ل ك ف ل ع ز ز خ ط ب

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيلٌ مَّا هُمْ وَظَنَّ دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ ٢٤

۲۴. انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا

اس آیت کے مادے: ق و ل ظ ل م س أ ل ك ث ر ب غ ي ب ع ض أ م ن ع م ل ص ل ح ق ل ل ظ ن ن ف ت ن غ ف ر ر ب ب خ ر ر ر ك ع ن و ب

فَغَفَرْنَا لَهُ ذَٰلِكَ وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ ٢٥

۲۵. تو ہم نے ان کو بخش دیا۔ اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے

اس آیت کے مادے: غ ف ر ع ن د ز ل ف ح س ن أ و ب

يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُم بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ ٢٦

۲۶. اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

اس آیت کے مادے: ج ع ل خ ل ف أ ر ض ح ك م ب ي ن أ ن س ح ق ق ت ب ع ه و ي ض ل ل س ب ل أ ل ه ع ذ ب ش د د ن س ي ي و م ح س ب

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ذَٰلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ ٢٧

۲۷. اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے

اس آیت کے مادے: خ ل ق س م و أ ر ض ب ي ن ب ط ل ظ ن ن ك ف ر ن و ر

أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَّارِ ٢٨

۲۸. جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے

اس آیت کے مادے: ج ع ل أ م ن ع م ل ص ل ح ف س د أ ر ض و ق ي ف ج ر

كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ ٢٩

۲۹. (یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں

اس آیت کے مادے: ك ت ب ن ز ل ب ر ك د ب ر أ ي ي ذ ك ر ل ب ب

وَوَهَبْنَا لِدَاوُودَ سُلَيْمَانَ نِعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ ٣٠

۳۰. اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کئے۔ بہت خوب بندے (تھے اور) وہ (خدا کی طرف) رجوع کرنے والے تھے

اس آیت کے مادے: و ه ب ن ع م ع ب د أ و ب

إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ ٣١

۳۱. جب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے

اس آیت کے مادے: ع ر ض ع ش و

فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّي حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ ٣٢

۳۲. تو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا

اس آیت کے مادے: ق و ل ح ب ب خ ي ر ذ ك ر ر ب ب و ر ي

رُدُّوهَا عَلَيَّ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ ٣٣

۳۳. (بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے

اس آیت کے مادے: ر د د م س ح س و ق

وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَىٰ كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ ٣٤

۳۴. اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا

اس آیت کے مادے: ف ت ن ل ق ي ن و ب

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ ٣٥

۳۵. (اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب غ ف ر و ه ب م ل ك ب غ ي أ ح د ب ع د

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ ٣٦

۳۶. پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی

اس آیت کے مادے: س خ ر ر و ح ج ر ي أ م ر ح ي ث ص و ب

وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ ٣٧

۳۷. اَور دیووں کو بھی (ان کے زیرفرمان کیا) وہ سب عمارتیں بنانے والے اور غوطہ مارنے والے تھے

اس آیت کے مادے: ش ط ن ك ل ل ب ن ي

وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ ٣٨

۳۸. اور اَوروں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے

اس آیت کے مادے: أ خ ر ق ر ن

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ ٣٩

۳۹. (ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے (چاہو) تو احسان کرو یا (چاہو تو) رکھ چھوڑو (تم سے) کچھ حساب نہیں ہے

اس آیت کے مادے: ع ط و م ن ن م س ك غ ي ر ح س ب

وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ ٤٠

۴۰. اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قُرب اور عمدہ مقام ہے

اس آیت کے مادے: ع ن د ز ل ف ح س ن أ و ب

وَاذْكُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ ٤١

۴۱. اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ع ب د ن د ي ر ب ب م س س ش ط ن ن ص ب ع ذ ب

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ ٤٢

۴۲. (ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)

اس آیت کے مادے: ر ج ل ش ر ب

وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ٤٣

۴۳. اور ہم نے ان کو اہل و عیال اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے۔ (یہ) ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی

اس آیت کے مادے: و ه ب أ ه ل م ث ل ر ح م ذ ك ر ل ب ب

وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِب بِّهِ وَلَا تَحْنَثْ إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِرًا نِّعْمَ الْعَبْدُ إِنَّهُ أَوَّابٌ ٤٤

۴۴. اور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے

اس آیت کے مادے: أ خ ذ ي د ي ض ر ب و ج د ص ب ر ن ع م ع ب د أ و ب

وَاذْكُرْ عِبَادَنَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ ٤٥

۴۵. اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ع ب د ي د ي ب ص ر

إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ ٤٦

۴۶. ہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا

اس آیت کے مادے: خ ل ص ذ ك ر د و ر

وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ ٤٧

۴۷. اور ہمارے نزدیک منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ع ن د ص ف و خ ي ر

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ ٤٨

۴۸. اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ك ف ل ك ل ل خ ي ر

هَٰذَا ذِكْرٌ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ ٤٩

۴۹. یہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر و ق ي ح س ن أ و ب

جَنَّاتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ ٥٠

۵۰. ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے

اس آیت کے مادے: ج ن ن ف ت ح ب و ب

مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ ٥١

۵۱. ان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے

اس آیت کے مادے: و ك أ د ع و ف ك ه ك ث ر ش ر ب

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ ٥٢

۵۲. اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی

اس آیت کے مادے: ع ن د ق ص ر ط ر ف ت ر ب

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ ٥٣

۵۳. یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

اس آیت کے مادے: و ع د ي و م ح س ب

إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ ٥٤

۵۴. یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا

اس آیت کے مادے: ر ز ق

هَٰذَا وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ ٥٥

۵۵. یہ (نعمتیں تو فرمانبرداروں کے لئے ہیں) اور سرکشوں کے لئے برا ٹھکانا ہے

اس آیت کے مادے: ط غ ي ش ر ر أ و ب

جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ ٥٦

۵۶. (یعنی) دوزخ۔ جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بری آرام گاہ ہے

اس آیت کے مادے: ص ل ي ب أ س م ه د

هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ ٥٧

۵۷. یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں

اس آیت کے مادے: ذ و ق ح م م

وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ ٥٨

۵۸. اور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)

اس آیت کے مادے: أ خ ر ز و ج

هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ ٥٩

۵۹. یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی۔ ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں

اس آیت کے مادے: ص ل ي ن و ر

قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا فَبِئْسَ الْقَرَارُ ٦٠

۶۰. کہیں گے بلکہ تم ہی کو خوشی نہ ہو۔ تم ہی تو یہ (بلا) ہمارے سامنے لائے سو (یہ) برا ٹھکانا ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ق د م ب أ س ق ر ر

قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ ٦١

۶۱. وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب ق د م ز ي د ع ذ ب ض ع ف ن و ر

وَقَالُوا مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ الْأَشْرَارِ ٦٢

۶۲. اور کہیں گے کیا سبب ہے کہ (یہاں) ہم ان شخصوں کو نہیں دیکھتے جن کو بروں میں شمار کرتے تھے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر أ ي ر ج ل ك و ن ع د د ش ر ر

أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ ٦٣

۶۳. کیا ہم نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے یا (ہماری) آنکھیں ان (کی طرف) سے پھر گئی ہیں؟

اس آیت کے مادے: أ خ ذ س خ ر ب ص ر

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ ٦٤

۶۴. بےشک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا برحق ہے

اس آیت کے مادے: ح ق ق خ ص م أ ه ل ن و ر

قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ٦٥

۶۵. کہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ذ ر أ ل ه و ح د ق ه ر

رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ ٦٦

۶۶. جو آسمانوں اور زمین اور جو مخلوق ان میں ہے سب کا مالک ہے غالب (اور) بخشنے والا

اس آیت کے مادے: ر ب ب س م و أ ر ض ب ي ن ع ز ز غ ف ر

قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ ٦٧

۶۷. کہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ب أ ع ظ م

أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ ٦٨

۶۸. جس کو تم دھیان میں نہیں لاتے

اس آیت کے مادے: ع ر ض

مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ ٦٩

۶۹. مجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا

اس آیت کے مادے: ك و ن ع ل م م ل أ ع ل و خ ص م

إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ٧٠

۷۰. میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں

اس آیت کے مادے: و ح ي ن ذ ر ب ي ن

إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ ٧١

۷۱. جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب م ل ك خ ل ق ب ش ر ط ي ن

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ ٧٢

۷۲. جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

اس آیت کے مادے: س و ي ن ف خ ر و ح و ق ع س ج د

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ٧٣

۷۳. تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا

اس آیت کے مادے: س ج د م ل ك ك ل ل ج م ع

إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ ٧٤

۷۴. مگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا

اس آیت کے مادے: ك ب ر ك و ن ك ف ر

قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ ٧٥

۷۵. خدا نے) فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا اونچے درجے والوں میں تھا؟

اس آیت کے مادے: ق و ل م ن ع س ج د خ ل ق ي د ي ك ب ر ك و ن ع ل و

قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ ٧٦

۷۶. بولا کہ میں اس سے بہتر ہوں (کہ )تو نے مجھ کو کو آگ سے پیدا کیا اور اِسے مٹی سے بنایا

اس آیت کے مادے: ق و ل خ ي ر خ ل ق ن و ر ط ي ن

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ ٧٧

۷۷. فرمایا یہاں سے نکل جا تو مردود ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل خ ر ج ر ج م

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ ٧٨

۷۸. اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی) رہے گی

اس آیت کے مادے: ل ع ن ي و م د ي ن

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ٧٩

۷۹. کہنے لگا کہ میرے پروردگار مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے

اس آیت کے مادے: ق و ل ر ب ب ن ظ ر ي و م ب ع ث

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ ٨٠

۸۰. فرمایا کہ تجھ کو مہلت دی جاتی ہے

اس آیت کے مادے: ق و ل ن ظ ر

إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ ٨١

۸۱. اس روز تک جس کا وقت مقرر ہے

اس آیت کے مادے: ي و م و ق ت ع ل م

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ ٨٢

۸۲. کہنے لگا کہ مجھے تیری عزت کی قسم میں ان سب کو بہکاتا رہوں گا

اس آیت کے مادے: ق و ل ع ز ز غ و ي ج م ع

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ٨٣

۸۳. سوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں

اس آیت کے مادے: ع ب د خ ل ص

قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ ٨٤

۸۴. فرمایا سچ (ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل ح ق ق

لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ ٨٥

۸۵. کہ میں تجھ سے اور جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا

اس آیت کے مادے: م ل أ ت ب ع ج م ع

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ٨٦

۸۶. اے پیغمبر کہہ دو کہ میں تم سے اس کا صلہ نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں

اس آیت کے مادے: ق و ل س أ ل أ ج ر

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ٨٧

۸۷. یہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے

اس آیت کے مادے: ذ ك ر ع ل م

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ ٨٨

۸۸. اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا

اس آیت کے مادے: ع ل م ن ب أ ب ع د ح ي ن

لفظ بہ لفظ معانی اور تلفظ Quran.com سے لیے گئے ہیں۔ آیات کا ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔ یہ عربی سمجھنے میں مدد کے لیے ہیں؛ تفسیر نہیں۔ لفظ پر ٹیپ کرنے سے آلے کی مشینی آواز آتی ہے، یہ تلاوت نہیں؛ درست تجوید کے لیے ▶ تلاوت والا پلیئر استعمال کریں۔ تلاوت کی آڈیو EveryAyah.com کی مفت ریکارڈنگز ہیں، جو Al Quran Cloud CDN سے چلتی ہیں۔